28/04/2026
Moments like these remind me why I started this journey of teaching the Quran. When parents feel satisfied and children develop love for the Quran, it is truly the biggest achievement for me.
My aim is not just to teach reading, but to build a strong foundation — so every student can recite the Quran confidently, correctly, and independently for life.
Your trust means everything to me.
May Allah accept this effort and make our children among the أهل القرآن 🤲✨
– Qaria Fatima Khan
Quran Teacher | Trainer | Mentor
Marium Education System
Marium Education System
28/04/2026
اسٹوڈنٹس تو آ گئے لیکن مناسب ہدیہ کیوں نہیں مل رہا؟
اکثر آن لائن قرآن ٹیچرز یہ بات کہتے ہیں کہ اسٹوڈنٹس تو آ گئے ہیں لیکن اس کے باوجود مناسب ہدیہ یا فیس نہیں مل رہی۔
یہ مسئلہ صرف آپ کے ساتھ نہیں ہوتا بلکہ بہت سے ٹیچرز اسی صورتحال سے گزرتے ہیں
اصل بات یہ ہے کہ اسٹوڈنٹس آجانا صرف پہلا قدم ہوتا ہے، اصل چیز یہ ہے کہ آپ اپنی سروس کو کیسے پیش کر رہے ہیں
اگر آپ کا سسٹم غیر منظم ہو، اگر آپ کا انداز واضح نہ ہو، اگر آپ خود کو ایک پروفیشنل ٹیچر کے طور پر پیش نہ کریں
تو لوگ بھی آپ کی ویلیو کو اسی حساب سے دیکھتے ہیں
آن لائن قرآن پڑھانا ایک ذمہ داری اور مہارت کا کام ہے، یہ صرف ایک تدریسی سیشن نہیں ہوتا
جب آپ وقت کی پابندی کرتے ہیں، جب آپ ہر اسٹوڈنٹ پر توجہ دیتے ہیں، جب آپ کا پڑھانے کا انداز واضح اور منظم ہوتا ہے، جب آپ اسٹوڈنٹس میں بہتری دکھاتے ہیں،
تو آپ کی قدر خود بخود بڑھنے لگتی ہے
ایک اور بہت اہم بات یہ ہے کہ شروع سے فیس یا ہدیہ واضح ہونا چاہیے تاکہ بعد میں کسی قسم کی کنفیوژن نہ ہو اور نہ ہی کوئی غلط فہمی پیدا ہو
اکثر لوگ یہ غلطی کرتے ہیں کہ شروع میں بات صاف نہیں کرتے اور بعد میں مسئلہ آتا ہے
اپنے کام کو چھوٹا نہ سمجھیں، قرآن پڑھانا کوئی عام کام نہیں بلکہ یہ ایک بہت بڑی امانت ہے جس میں اخلاص اور ذمہ داری دونوں ضروری ہیں
جب آپ اپنے کام میں سنجیدگی لاتے ہیں تو لوگ بھی آپ کو سنجیدگی سے لیتے ہیں
اگر آخر میں آپ اپنے تجربے بھی شیئر کریں تو اچھا رہے گا
آپ قرآن پڑھانے کا کتنا ہدیہ لیتے ہیں؟
ہفتے میں کتنے دن پڑھاتے ہیں اور ایک کلاس کی مدت کتنی ہوتی ہے؟
براہِ کرم کمنٹ میں ضرور بتائیں، ان شاء اللہ ہم اس موضوع پر مزید تفصیل سے بات کریں گے
Qaria Fatima Khan
Quran Teacher | Quran Mentor | Online Education System Head
25/04/2026
قرآن کے اسٹوڈنٹس مل گئے؟
پچھلی پوسٹ میں میں نے بتایا تھا کہ صرف اسٹوڈنٹس ڈھونڈنے سے کچھ نہیں ہوگا، پہلے خود کو قابل بنانا ضروری ہے
اب بات کرتے ہیں کہ جب آپ واقعی تیار ہو جائیں تو اسٹوڈنٹس کیسے ملتے ہیں
جی ہاں یہی سوال آپ کے ذہن میں آ رہا ہوگا
کیا واقعی اسٹوڈنٹس مل گئے؟ کیسے؟ ہمیں بھی بتائیں
صبر کریں
اسٹوڈنٹس کا آپ تک پہنچنا اور آپ کا اسٹوڈنٹس تک پہنچنا کوئی مشکل کام نہیں ہے
یہ آسان ہے لیکن شرط ایک ہے خود پر محنت
اپنی اسکلز بہتر کریں
خود اعتمادی پیدا کریں
اپنی ویلیو بڑھائیں
اگر آپ ایک قابل استاد ہیں اور روز کچھ نیا سیکھنے کا جذبہ رکھتے ہیں
تو اسٹوڈنٹس آنا مشکل نہیں رہتا
اب کریں کیا؟
سب سے پہلے اپنی مضبوط پروفائل بنائیں
فیس بک واٹس ایپ انسٹاگرام ہر جگہ اپنی معلومات مکمل رکھیں
ایک مختصر تعارفی ویڈیو بنائیں اور ہر جگہ اپلوڈ کریں
اپنے پڑھانے کے انداز کی ویڈیو بنائیں
روزانہ کچھ نہ کچھ اپلوڈ کریں
کبھی تلاوت کبھی پڑھانے کی ویڈیو
روزانہ تجوید و قواعد سے متعلق پوسٹ کریں
کبھی سوال جواب کبھی کوئز
ہفتے میں ایک دن قرآن پڑھانے کا اشتہار ضرور دیں
فیس بک کے متعلقہ گروپس میں روزانہ دو سے تین پوسٹس کریں
ہر دن کچھ نیا سیکھیں اور خود پر کام کریں
قرآن کو صرف کمانے کا ذریعہ نہ بنائیں بلکہ صدقہ جاریہ سمجھ کر پڑھائیں
ایک اسٹوڈنٹ مزید اسٹوڈنٹس لاتا ہے
ایک بچے کو بھی پوری امانت داری سے پڑھائیں آپ سے سوال ہوگا
ایک مہینہ پوری لگن سے یہ سب کر کے دیکھیں نتیجہ خود دیکھیں گے
اسٹوڈنٹس تو آ گئے لیکن مناسب ہدیہ کیسے ملے
اگلی پوسٹ میں اسی پر بات کریں گے
Qaria Fatima Khan
Quran Teacher | Quran Trainer | Quran Mentor | HOD In MES school
24/04/2026
ہر جگہ ایڈز لگا دیے لیکن پھر بھی اسٹوڈنٹس نہیں مل رہے تو اس کی وجہ صرف پوسٹ کرنا نہیں ہوتا بلکہ اس کے پیچھے کئی اہم باتیں ہوتی ہیں
اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ زیادہ ایڈز لگانے سے خود بخود اسٹوڈنٹس آ جائیں گے لیکن اصل میں لوگ پہلے اعتماد دیکھتے ہیں اگر آپ کی پوسٹ میں واضح معلومات، سچائی اور پروفیشنل انداز نہیں ہوگا تو لوگ آگے بڑھ جاتے ہیں
بہت سے لوگ اپنے ایڈ میں اتنی زیادہ معلومات ڈال دیتے ہیں کہ پڑھنے والا کنفیوز ہو جاتا ہے کہ آخر یہ کیا آفر ہے اور کیا پڑھایا جا رہا ہے اس لیے ایڈ ہمیشہ ٹو دا پوائنٹ ہونا چاہیے مختصر واضح اور سمجھ آنے والا
کبھی مسئلہ یہ بھی ہوتا ہے کہ ایڈز صحیح جگہ نہیں لگائے جاتے جہاں واقعی والدین یا اسٹوڈنٹس موجود ہوں اس لیے محنت کے باوجود نتیجہ نہیں آتا
ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اگر ہر پوسٹ ایک جیسی ہو اور اس میں کوئی نیا انداز یا دلچسپی نہ ہو تو لوگ اس کو نظر انداز کر دیتے ہیں اس لیے انداز بدلتے رہنا ضروری ہوتا ہے
لوگ صرف یہ نہیں دیکھتے کہ آپ کیا پڑھاتے ہیں بلکہ یہ بھی دیکھتے ہیں کہ آپ کا طریقہ کیسا ہے اور آپ کے اسٹوڈنٹس کیا حاصل کر رہے ہیں اگر آپ اپنی کامیابی، اسٹوڈنٹس کی بہتری اور کلاس کے ماحول کو دکھائیں تو اعتماد بڑھتا ہے
صرف ایڈز بار بار لگاتے رہنا کافی نہیں ہوتا خاص طور پر انہی جگہوں پر جہاں پہلے سے بہت زیادہ لوگ کمنٹ یا پوسٹس کر رہے ہوں وہاں آپ کا ایڈ اکثر نظر انداز ہو جاتا ہے
اسی طرح دوسروں کی بوسٹ یا ری ایکشن والی پوسٹس کے نیچے کمنٹس میں بار بار اپنا ایڈ ڈالنا بھی زیادہ فائدہ نہیں دیتا کیونکہ لوگ اس کو اسپام سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں
اصل طریقہ یہ ہے کہ ایڈ کم لیکن مضبوط ہو اور صحیح جگہ پر ہو جہاں واقعی آپ کے اسٹوڈنٹس موجود ہوں اور آپ کا پیغام صاف اور سادہ ہو تاکہ سامنے والا فوراً سمجھ سکے کہ آپ کیا آفر کر رہے ہیں
Qaria Fatima Khan
Quran Teacher | Quran Trainer | Quran Mentor | HOD In MES school
22/04/2026
قرآن کے اسٹوڈنٹس نہیں ملتے تو کیا کریں؟
سب سے پہلے خود سے پوچھیں کہ آپ پڑھانا کیوں چاہتے ہیں؟
آپ میں سے تقریباً 90 فیصد کا یہی جواب ہوگا:
👉 کمانے کے لیے
لیکن یہ جواب 90 فیصد لوگ دیتے کیوں ہیں؟
کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ:
👉 قرآن پڑھانا سب سے آسان کام ہے
بس عربی میں پڑھنا ہی تو ہے…
کم وقت میں، گھر بیٹھے، زیادہ پیسے کمانے کا
یہی سب سے آسان راستہ سمجھا جاتا ہے۔
تو کیا واقعی صرف اسی لیے قرآن پڑھانا چاہتے ہیں؟
اصل میں ہوتا کیا ہے…؟
قرآن پڑھانا نہ تو آسان کام ہے،
نہ ہی یہ کوئی شارٹ کٹ ہے۔
👉 یہ ایک امانت ہے
👉 ایک ذمہ داری ہے
👉 اور ایک جواب دہی والا کام ہے
یہاں صرف پڑھنا کافی نہیں ہوتا، بلکہ:
✔ صحیح تلفظ
✔ تجوید کے اصول
✔ پڑھانے کا درست طریقہ
✔ بچے کی سمجھ کے مطابق سمجھانا
یہ سب کچھ آنا ضروری ہوتا ہے۔
کبھی خود سے یہ سوال کیا؟
✔ کیا میں قرآن جیسی مقدس کتاب کو پڑھانے کا اہل ہوں؟
✔ کیا میں سو فیصد درست تلاوت کر پاتا/پاتی ہوں؟
✔ کیا میں نے کسی مستند استاد سے باقاعدہ تعلیم حاصل کی ہے؟
✔ کیا میرے پڑھنے میں کوئی کمی یا غلطی تو نہیں؟
✔ کیا مجھے قاعدہ سے لے کر مکمل قرآن تک سکھانے کے تمام اصول معلوم ہیں؟
اگر ان سب سوالوں کے جوابات “نہیں” میں ہیں…
تو پھر ابھی طالب علم ڈھونڈنا چھوڑ دیں۔
اور آج سے ہی خود پر محنت شروع کر دیں۔
✔ اپنی تلاوت درست کریں
✔ تمام قواعد سیکھیں
✔ اس طرح سیکھیں کہ آپ کو ازبر یاد ہو
✔ بار بار مشق کریں
✔ کسی اچھے استاد سے رہنمائی لیں
اور خود کو اس قابل بنائیں کہ آپ قرآن پڑھانے کے قابل بن سکیں۔
اگر آپ واقعی سیکھنا چاہتے ہیں
تو کمنٹ میں "سیکھنا ہے" لکھیں
میں آپ کی رہنمائی کروں گی۔
Qaria Fatima Khan
Quran Teacher | Quran Trainer | Quran Mentor | HOD In MES school
15/04/2026
آن لائن قرآن پڑھانا چاہتے ہیں مگر اسٹوڈنٹس نہیں ملتے؟
یہ سوال آپ میں سے تقریباً 90% لوگوں کا ہوتا ہے
"ہم نے سب کچھ کر لیا، مگر اسٹوڈنٹس نہیں ملتے!"
آج میں آپ کو ادھر ادھر کی باتیں نہیں، بلکہ اپنا حقیقی تجربہ بتاؤں گی
شروع میں میں بھی آپ ہی کی طرح غلطیاں کرتی تھی
لوگوں کے اشتہارات کے نیچے جا کر اپنا اشتہار دینا جو کہ بالکل غلط طریقہ ہے
دوسرے اپنی محنت اور پیسے سے پوسٹ کریں، اور ہم جا کر اس کے نیچے اپنا “چورن” بیچیں — یہ نہ اخلاقی ہے اور نہ پروفیشنل
پھر فیس بک گروپس جوائن کیے، واٹس ایپ پر بتایا، اسٹیٹس لگائے، حتیٰ کہ پیسے خرچ کر کے اشتہار بوسٹ بھی کیا
لیکن پھر بھی کوئی خاص نتیجہ نہ ملا
یہاں تک کہ کچھ لوگوں کے کہنے پر ایڈوانس پیسے بھی دیے
لیکن نتیجہ؟ نہ اسٹوڈنٹس، نہ پیسے واپس
تب مجھے سمجھ آیا
👉 اسٹوڈنٹس صرف اشتہارات سے نہیں، بلکہ اعتماد اور کام کے معیار سے آتے ہیں
🌟 میری اصل شروعات
میں نے آن لائن قرآن پڑھانا لاک ڈاؤن کے زمانے میں شروع کی
نہ کوئی تجربہ تھا، نہ کوئی خاص سیٹ اپ
صرف ایک سادہ موبائل اور سیکھنے کا جذبہ
پہلا اسٹوڈنٹ مجھے کشمیر سے ملا
شروع میں مشکلات آئیں، لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری
جب طالبہ مطمئن ہوئی، تو اسی نے ایک اور طالبہ کو میرے پاس بھیج دیا
👉 یہی وہ لمحہ تھا جب میں نے سیکھا
ایک مطمئن اسٹوڈنٹ، کئی نئے اسٹوڈنٹس لا سکتا ہے
🎥 ویڈیوز اور یوٹیوب کا سفر
پھر ایک اہم موڑ تب آیا جب ادارے کی طرف سے اس بات پر زور دیا گیا کہ
ہر استاد اپنے سبجیکٹ کی ویڈیوز بنائے تاکہ وہ بچوں کو بھیجی جا سکیں
شروع میں یہ کام میرے لیے مشکل تھا، لیکن میں نے ہمت کی اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں
پھر میں نے سوچا
👉 کیوں نہ میں اپنا یوٹیوب چینل بنا کر یہ ویڈیوز وہاں بھی ڈالوں؟
تاکہ دنیا بھر کے بچے بھی فائدہ اٹھا سکیں
میں نے ویڈیوز اپلوڈ کرنا شروع کیں
شروع میں ویوز بہت کم تھے 7، 8، 10
اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ویوز آنا تقریباً رک گئے
لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری
آج انہی ویڈیوز پر ہزاروں ویوز ہیں
لیکن یہ سب ایک دن میں نہیں ہوا، نہ اچانک ہوا
✔ آہستہ آہستہ
✔ مسلسل محنت
✔ صبر
✔ اور consistency
کے بعد 5–6 سال میں جا کر یہ رزلٹ ملا
🌟 لاک ڈاؤن — ایک گولڈن پیریڈ
میں دل سے مانتی ہوں کہ لاک ڈاؤن ایک “گولڈن پیریڈ” تھا۔
اس وقت دو طرح کے لوگ تھے
✔ وہ جنہوں نے سیکھا، خود پر کام کیا، اور آگے بڑھ گئے
✔ اور وہ جنہوں نے نہ سیکھا، نہ محنت کی — اور پیچھے رہ گئے
کچھ اساتذہ بہت اچھا پڑھاتے تھے،
لیکن انہوں نے آن لائن سسٹم سیکھنے کی کوشش نہیں کی
انہیں لگا کہ مہنگا لیپ ٹاپ اور تیز انٹرنیٹ ضروری ہے
حالانکہ حقیقت یہ ہے
👉 سیکھنے کا جذبہ ہو تو ایک سادہ موبائل بھی کافی ہوتا ہے
آن لائن سسٹم نے کیا بدلا؟
آن لائن تعلیم نے سب کچھ بدل دیا
اب والدین خود دیکھ سکتے تھے کہ
✔ استاد کیسے پڑھا رہا ہے
✔ اس کا انداز کیا ہے
✔ بچے کتنے مطمئن ہیں
پہلے یہ سب ایک بند کمرے میں ہوتا تھا،
لیکن اب سب کچھ transparent ہو گیا۔
باشعور والدین نے خود اچھے اساتذہ کا انتخاب کرنا شروع کیا
🌍 اسٹوڈنٹس کہاں سے آئے؟
جب لوگوں نے یوٹیوب اور فیس بک پر میرا پڑھانے کا انداز دیکھا،
تو انہوں نے خود رابطہ کیا۔
✔ مختلف شہروں سے
✔ مختلف ملکوں سے
اور یوں آہستہ آہستہ اسٹوڈنٹس بڑھتے گئے۔
👉 ایک اسٹوڈنٹ، مزید کئی اسٹوڈنٹس کا ذریعہ بنتا گیا
ادارے سے بھی فائدہ
چونکہ میں ایک ادارے کے ساتھ بھی منسلک تھی
تو وہاں کے بچوں کو بھی آن لائن پڑھانے کا موقع ملا
پھر جب والدین نے دیکھا کہ
✔ استاد اچھا پڑھا رہا ہے
✔ بچے مطمئن ہیں
✔ اور ان کی نگرانی میں پڑھ رہے ہیں
تو انہوں نے اپنے دوسرے بچوں (بہن بھائیوں) کو بھی میرے پاس داخل کروا دیا
علیحدہ فیس کے ساتھ۔
یہ سب کچھ کسی ایک دن میں نہیں ہوا
بلکہ:
✔ صحیح وقت (لاک ڈاؤن)
✔ مسلسل محنت
✔ خود پر کام
✔ اور سیکھنے کا جذبہ
ان سب چیزوں نے مل کر مجھے یہاں تک پہنچایا
اگر آپ بھی آن لائن قرآن پڑھانا چاہتے ہیں تو:
✔ اپنے اوپر کام کریں
✔ صبر رکھیں
✔ consistency رکھیں
✔ اور سب سے بڑھ کر — اللہ پر بھروسہ کریں
کامیابی ضرور ملے گی بس وقت اور محنت چاہیے
تو کیا آپ اس محنت کیلیے تیار ہیں ؟
کمنٹ کریں تاکہ میں آپ کی مکمل رہنمائی کروں
Qaria Fatima Khan
Quran Teacher | Quran Trainer | Quran Mentor | HOD In MES school
14/04/2026
آن لائن قرآن پڑھانے کے لیے طلبہ کیسے حاصل کریں؟
بہت سی بہنوں کا یہ سوال ہوتا ہے کہ ہمیں طلبہ نہیں ملتے، تو اس کا سیدھا جواب یہ ہے کہ طلبہ خود نہیں آتے بلکہ انہیں محنت اور درست طریقے سے حاصل کیا جاتا ہے۔
طلبہ حاصل کرنے کے لیے درج ذیل نکات پر عمل کریں:
• سب سے پہلے اپنی تعلیم اور پڑھانے کا انداز مضبوط کریں۔
اگر آپ کا پڑھانے کا طریقہ اچھا ہوگا اور طلبہ کو فائدہ ہوگا تو ایک طالب علم مزید طالب علم لانے کا ذریعہ بنے گا۔
• اپنے کام کو لوگوں تک پہنچائیں۔
اس کے لیے سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کریں۔
اپنا ایک قرآن کا پیج بنائیں اور اپنی پروفائل کو پروفیشنل انداز میں ترتیب دیں۔
اپنے تعارف میں واضح لکھیں کہ آپ کیا پڑھاتی ہیں اور آپ نے کیا تعلیم حاصل کی ہے۔
اپنی پڑھانے کی مختصر ویڈیوز، اور طلبہ کی کارکردگی• باقاعدگی سے شیئر کریں تاکہ لوگوں کو آپ کے کام پر اعتماد ہو۔
• پہلی فری ڈیمو کلاس دیں
اس سے والدین کو آپ کا انداز سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے اور وہ اعتماد کے ساتھ فیصلہ کر سکتے ہیں۔
• مستقل مزاجی اختیار کریں۔
باقاعدگی کے ساتھ اپنے کام سے متعلق مواد شیئر کریں۔
غیر فعال رہنے سے لوگ آپ کو بھول جاتے ہیں، جبکہ مستقل مزاجی سے آپ کی پہچان بنتی ہے۔
• اپنے طلبہ کے ذریعے مزید طلبہ حاصل کریں۔
ایک مطمئن طالب علم اور اس کے والدین آپ کے لیے نئے طلبہ کا بہترین ذریعہ بنتے ہیں۔
• والدین کے ساتھ اچھا اخلاق اور اعتماد قائم کریں۔
نرم گفتگو، وقت کی پابندی اور ذمہ داری کا احساس آپ کی قدر بڑھاتا ہے۔
• صبر اور استقامت اختیار کریں۔
یہ کام وقت لیتا ہے، لیکن جو شخص مستقل مزاجی سے محنت کرتا ہے وہ کامیاب ہوتا ہے۔
اگر آپ کے پاس طلبہ تو آ جاتے ہیں لیکن فیس کم ملتی ہے تو اس موضوع پر اگلی قسط میں بات کی جائے گی، ان شاء اللہ۔
Qaria Fatima Khan
Quran Teacher | Quran Trainer | Quran Mentor | HOD In MES school
12/04/2026
آن لائن قرآن پڑھانے کے لیے خود کو کیسے تیار کریں؟
اگر آپ آن لائن پڑھانا چاہتی ہیں تو سب سے پہلے یہ سمجھ لیں کہ صرف قرآن پڑھ لینا کافی نہیں، بلکہ صحیح انداز میں پڑھانا آنا ضروری ہے۔
📌 خود کو تیار کرنے کے لیے یہ اقدامات کریں:
✔ اپنی تجوید اور مخارج کو مضبوط کریں
✔ کسی مستند ادارے یا استاد سے اپنی اصلاح کروائیں
✔ باقاعدہ ٹیچر ٹریننگ یا کورسز کریں
✔ پڑھانے کا درست طریقہ (Teaching Method) سیکھیں
✔ بچوں کو ان کی صلاحیت کے مطابق پڑھانا سیکھیں
📌 یاد رکھیں:
جب تک آپ خود مضبوط نہیں ہوں گی، آپ اچھا نتیجہ نہیں دے سکتیں
✔ پہلے گھر کے بچوں یا جاننے والوں کو پڑھا کر پریکٹس کریں
✔ اپنی غلطیوں کو پہچانیں اور بہتر کریں
✔ صبر اور مستقل مزاجی اختیار کریں
📌 اہم بات:
صرف اس نیت سے نہ آئیں کہ "پیسے کمانے ہیں"
بلکہ خود کو ایک اچھا استاد بنانے پر فوکس کریں
✔ جب آپ کی teaching strong ہوگی
✔ آپ کے students کا result اچھا ہوگا
تو:
✔ لوگ خود آپ سے رابطہ کریں گے
✔ آپ کی demand بنے گی
Qaria Fatima Khan
Quran Teacher | Quran Trainer | Quran Mentor | HOD In MES school
11/04/2026
Abdur Rahman Khan گزشتہ روز
کی ایک پوسٹ صنف نازک کیلے لکھی گئی تحریر پر میرے
کمنٹ کے بعد بہت سی بہنوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور ایک اہم سوال بار بار سامنے آیا کہ کیا آن لائن قرآن پڑھانے کے لیے مہنگا انٹرنیٹ اور لیپ ٹاپ ضروری ہے؟
میں اس حوالے سے اپنی ذاتی مثال دینا چاہتی ہوں تاکہ ایک غلط فہمی دور ہو سکے۔
میں نے اپنی آن لائن کلاسز ایک سادہ موبائل فون سے شروع کیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران اور اس کے بعد بھی میں نے کافی عرصہ صرف موبائل کے ذریعے ہی پڑھایا۔ آج بھی میں زیادہ تر کلاسز موبائل فون سے ہی لیتی ہوں۔
جہاں تک انٹرنیٹ کا تعلق ہے، میں نے ایک عام سی سم پر ماہانہ پیکج کروایا اور اسی پر میری روزانہ کی تمام کلاسز باقاعدگی سے چلتی رہیں۔ مجھے نہ فائبر نیٹ کی ضرورت پڑی اور نہ کسی مہنگے سسٹم کی۔
بعد میں میں نے لیپ ٹاپ اور ہیڈفون بھی خریدے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجھے ان کی خاص ضرورت محسوس نہیں ہوئی کیونکہ میں موبائل پر ہی مکمل طور پر کام کرنے کی عادی ہو چکی تھی۔
اصل بات یہ ہے کہ مسئلہ وسائل کی کمی نہیں ہوتا بلکہ عزم اور نیت کا ہوتا ہے۔ اگر انسان واقعی کچھ کرنا چاہے تو وہ موجود وسائل کے ساتھ بھی آغاز کر لیتا ہے، اور اگر نہ کرنا چاہے تو بہانے خود بخود مل جاتے ہیں۔
اگر آپ ایک اچھی معلمہ ہیں، آپ نے اپنے علم پر محنت کی ہے اور آپ کو اپنے پڑھانے پر اعتماد ہے تو آپ کا ہنر خود لوگوں تک پہنچتا ہے۔ اس کے لیے مہنگے آلات سے زیادہ آپ کی صلاحیت اور محنت اہم ہوتی ہے۔
میرا پیغام یہی ہے کہ کامل سہولیات کا انتظار نہ کریں بلکہ جو کچھ میسر ہے اسی سے آغاز کریں۔ جب آپ قدم بڑھاتی ہیں تو اللہ تعالیٰ خود راستے آسان فرما دیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ علم سیکھنے اور سکھانے کی توفیق عطا فرمائے۔
Qaria Fatima Khan
Quran Teacher | Quran Trainer | Quran Mentor | HOD In MES school
09/04/2026
میرا نام فاطمہ خان ہے۔
میں گریجویٹ ہوں اور جمعیت تعلیم القرآن سے ٹیچر ٹریننگ کورس مکمل کر چکی ہوں، جس میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ صدیقہ آن لائن اکیڈمی سے قرآنِ کریم کی خوش الحانی (تجوید و صوت) کیا کورس مکمل کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ بھی مختلف اداروں سے تجوید کے کورسز کیے ہیں
اس وقت میں مریم ایجوکیشن سسٹم اسکول، گلشنِ معمار میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ (HOD) خدمات انجام دے رہی ہوں، جہاں میں حفظ، ناظرہ اور قائدہ سیکشن کو لیڈ کر رہی ہوں۔
اس کے ساتھ ساتھ، میں نور القرآن (آن لائن پلیٹ فارم) کے تحت دنیا بھر کے طلبہ کو قرآنِ کریم کی تعلیم بھی دے رہی ہوں۔
میرا اصل مقصد صرف دینی تعلیم دینا نہیں، بلکہ بچوں کو قرآنِ کریم اس معیار کے ساتھ پڑھانا ہے کہ وہ زندگی بھر کسی اور استاد کے محتاج نہ رہیں۔
میں ہر طالب علم کو اس کی عمر، سمجھ اور صلاحیت کے مطابق اس انداز میں سکھاتی ہوں کہ وہ:
✔ قرآن کو صحیح مخارج کے ساتھ ادا کرے
✔ تجوید کے اصولوں کو سمجھ کر پڑھے
✔ خود اعتمادی کے ساتھ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے تلاوت کر سکے
الحمدللہ، میں نے نہ صرف طلبہ کو پڑھایا ہے بلکہ متعدد اساتذہ کی تربیت بھی کی ہے، اور باقاعدہ ٹیچر ٹریننگ سیشنز بھی کرواتی ہوں تاکہ تعلیم کا معیار مزید بہتر ہو سکے۔
آج میں مختلف ممالک کے مختلف زبانیں بولنے والے بچوں کو بھی آن لائن قرآن پڑھا رہی ہوں، جس کے لیے میں نے جدید ذرائع جیسے AI اور یوٹیوب کی مدد سے خود کو مسلسل بہتر بنایا ہے۔
اسی مقصد کے تحت میں یوٹیوب اور فیس بک پر بھی اپنی تعلیمی ویڈیوز شیئر کرتی ہوں، تاکہ میرا پڑھانے کا انداز زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے اور وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
(میری یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج کے لنکس نیچے دیے گئے ہیں)
الحمدللہ، میرا سفر محنت، اخلاص اور مسلسل بہتری کے جذبے کے ساتھ جاری ہے۔
اور میرا عزم ہے کہ ہر طالب علم کو قرآنِ کریم اس معیار کے ساتھ سکھاؤں کہ وہ پوری زندگی اس علم پر قائم رہ سکے، ان شاء اللہ۔
Qaria Fatima Khan
Quran Teacher | Quran Trainer | Quran Mentor | HOD In MES school