22/04/2026
Police Driving Training School Rahim Yar khan
Traffic Education
22/04/2026
14/06/2025
رحیم یار خان ( )سٹی ٹریفک پولیس رحیم یار خان۔
ایڈیشنل ائی جی ٹریفک پنجاب لاہور مرزا فاران بیگ صاحب کے احکامات کے مطابق اور ڈی پی او صاحب رحیم یار خان کی خصوصی ہدایت پر اور ڈی ایس پی صاحب ٹریفک رحیم یار خاں محمد ساجد صاحب کی زیر نگرانی آج پولیس ڈرائیونگ سکول رحیم یارخان میں خواتین امیدواران کےنئے موٹر کار بیج کا آغاز ہوا۔ انچارج ڈرائیونگ سکول اے ایس آئی محبوب احمد نے بیج میں شریک خواتین امیدواران سے خطاب کیا ۔بیج میں میں شریک امیدواران کو جدید خطوط پر تربیت دینے کے لیے جو ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں ان سے متعلق آگاہ کیا۔ اوور ٹیکنگ ،اوور سپیڈ،انڈیکیٹرز کا استعمال دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کی ممانعت اور روڈ پر لین اور لائن کی پابندی پر لیکچر دیا۔اس موقع پر ڈرائیونگ سکول کے انچارج محبوب احمد اے ایس آئی نے بتلایا کہ بیج میں شریک امیدواران کو گاڑی کے مختلف حصوں ،انجن کے مختلف حصوں کے بارے میں تفصیل کے ساتھ معلومات فراہم کرنے کے علاوہ ڈرائیونگ سکول میں تعینات عملہ بہترین انداز میں گاڑی کو ڈرائیو کرنے کے اصولوں کے مطابق بھرپور انداز میں ٹریننگ دے گا۔اس سے قبل لیڈی انسٹرکٹر عائشہ نے کورس میں شریک خواتین امیدواران کو انجن کے مختلف حصوں کے بارے میں تفصیل کے ساتھ معلومات فراہم کیں۔
25/04/2025
رحیم یارخان ( ) ضلع کی 23 لیڈی کانسٹیبلان نے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت مکمل کرلی، ٹریفک پولیس کی جانب ڈرائیونگ لائسنس اور اسناد جاری کردیں اسسٹنٹ منیجر سیف سٹی نورین وحید اور ڈی ایس پی محمد ساجد نے اسناد تقسیم کیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی لیڈی کانسٹیبلان کو آمد و رفت میں خود مختاری کو یقینی بنانے کے لیے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر ضلع رحیم یار خان کی 23 لیڈی کانسٹیبلان نے ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجد کی نگرانی میں تربیت مکمل کی، جس پر انہیں ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے ساتھ تربیت مکمل کرنے پر اسسٹنٹ منیجر سیف سٹی نورین وحید، ڈی ایس پی محمد ساجد، سنیئر ٹریفک وارڈن شاہد عمران سنگھیڑا نے اسناد دیں، اس موقع پر ٹریفک پولیس ایجوکیشن کے انچارج قمر عباس، انچارج ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول محبوب احمد اور انسٹرکٹر لیڈی کانسٹیبل مسرت بھی موجود تھیں۔
13/03/2025
Class Time
22/02/2025
Admissions Are Open Now.....
Student Views about Police Driving Training School Rahim Yar khan