02/04/2026
تمام احباب اس کو شیئر فرمائیں تا کہ کوئ بھی شخص کسی بھی مسئلے سے پریشان ہے وہ آستانہ شریف حاضری دے سکے اللّٰہ تبارک و تعالیٰ سب پر اپنا کرم فرمائے تمام آفات و بلیات سے محفوظ فرمائے آمین ۔
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sahibzada Muhammad Umer Gul Sultani Sawari Qadri Chishti, Education, Street No 1, .
02/04/2026
تمام احباب اس کو شیئر فرمائیں تا کہ کوئ بھی شخص کسی بھی مسئلے سے پریشان ہے وہ آستانہ شریف حاضری دے سکے اللّٰہ تبارک و تعالیٰ سب پر اپنا کرم فرمائے تمام آفات و بلیات سے محفوظ فرمائے آمین ۔
02/04/2026
انشاء اللّٰہ تبارک و تعالیٰ ( ماہانہ گیارہویں شریف)
09/11/2025
سلوک کی حقیقت یہ ہے کہ بندہ اپنے نفس کی خواہشات سے نکل کر صرف اللہ کے حضور میں قائم ہو جائے۔ ابتدا میں سالک اپنے اندر کے اندھیروں کو پہچانتا ہے، نفس کی چالوں کو سمجھتا ہے، اور دل کو اللہ کے ذکر سے زندہ کرتا ہے۔ سلوک کی آخری منزل ’’فنا فی اللہ‘‘ ہے یعنی خودی مٹ جانا، اور ’’بقا باللہ‘‘ یعنی اللہ کی رضا میں قائم ہو جانا۔ اس مقام پر عبادت میں مزہ نہیں بلکہ عبادت میں حقیقت اور حضوری ہوتی ہے۔
یہ راستہ کتابوں سے نہیں کھلتا، محض معلومات سے بھی نہیں کھلتا۔ اس کے لیے ایک زندہ، صاحبِ نظر مرشد کی رہنمائی ضروری ہے۔ مرشد سالک کے دل پر نگاہ ڈالتا ہے، اس کے دل کی میل کو صاف کرتا ہے، ذکر کی محبت پیدا کرتا ہے اور سالک کو آہستہ آہستہ خود سے اللہ تک لے جاتا ہے۔ پھر بندہ جب بھی سانس لیتا ہے، وہ اللہ کی طرف ہوتا ہے؛ جب بھی دیکھتا ہے، اللہ کی طرف دیکھتا ہے؛ دل دنیا میں ہوتے ہوئے بھی دنیا سے آزاد ہو جاتا ہے۔
سلوک نہ کثرتِ عبادت میں ہے اور نہ لمبے ورد و وظائف میں۔ یہ دل کی اندرونی کیفیت کا سفر ہے۔ جس دل میں اللہ کی یاد پختہ ہو جائے، جس میں محبتِ مصطفی ﷺ قائم ہو جائے، جس کی زبان اور دل ایک ہو جائیں، وہی سالک اپنے محبوب تک پہنچ جاتا ہے۔
از قلم : محمد عمر گل سلطانی سروری قادری چشتی
جانشین دربار عالیہ پیر سید بزرگ حسین شاہ بادشاہ سرکار بکہ جبی شریف ہریپور
انشاء اللّٰہ تبارک و تعالیٰ ہفتہ اتور آستانہ شریف پر دم کیا جائے گا
06/11/2025
❣️سبحان اللّٰہ تبارک و تعالیٰ ❣️
06/11/2025
عشق ایک آگ ہے جو محبوب کے سوا ہر چیز کو جلا کر راکھ کردیتی ہے۔
ہر چیز کے ظاہروباطن میں صرف ایک ہی ذات جلوہ گر ہے
اس لئے عارف باللہ جب بھی بولتا ہے اُس کے منہ سے اسمِ اللہُ ہی نکلتا ہے ، وہ جدھر بھی دیکھتا ہے اسے اسمِ اللہُ دکھائی دیتاہے ۔
فرمانِ حق تعالیٰ ہے پس تم جدھر بھی دیکھو گے تمھیں اللہ ہی کا چہرہ نظرآئے گا
حضرت سخی سلطان باھوؒ رحمتہ اللہ
05/11/2025
سلطان باھوؒ کی رُوح کی خوشبو دل میں اتر جائے
ذکر اُن کا لبوں پر آئے تو سینہ چراغ بن جائے
سید بزرگ حسین شاہ بادشاہ کی عنایت کا رنگ ہو
دل کے بند دریچے کھل جائیں، رازِ حق نظر آئے
سید نزر حسین شاہ بادشاہ سرکار کی نگاہ کی لَوٹ
دل کے اندھیرے بجھ جائیں، روشنیاں پھوٹ پڑ جائیں
سائیں عثمان سرکار کی نرمی جیسے بہتا ہوا دریا
جس پر ان کی نظر ٹھہرے، وہ دل صاف شییشہ ہو جائے
فرحاد سرکار کا نام لوں تو رگیں نرم پڑتی ہیں
محبت کی چنگاری دل میں شعلہ بن کر جل جائے
سائیں منور سرکار کی خاموشی میں وہ تاثیر ہے
سویا ہوا دل بھی جاگ اٹھے، آنکھوں میں نور اتر آئے
سائیں سردار سرکار کی شان میں عجب سرور ہے
دل کے دشت میں بارش برسے، دل گلزار ہو جائے
سائیں جہانگیر سرکار کی محبت ایسی روشنی ہے
دل کے اندھیرے لمحوں میں اچانک صبح ہو جائے
سائیں منیر سرکار کے تبسم میں وہ معرفت ہے
جو دیکھ لے اک بار، وہ خود سے گزر جائے
میں تو ذرے سے بھی کم تھا، ہوا بھی نہیں تھا
ان بزرگوں کی نظر پڑی، تو میں بھی کچھ ہو جائے
یہ سب نگاہیں نہیں، یہ محبت کے سمندر ہیں
جس کو تھوڑا سا بھی مل جائے، وہ یار تک پہنچ جائے
ازقلم : محمد عمر گل سلطانی سروری قادری چشتی
جانشین دربار عالیہ پیر سید بزرگ حسین شاہ بادشاہ سرکار بکہ جبی شریف ہریپور
آستانہ عالیہ سروریہ قادریہ چشتیہ ہریپور
04/11/2025
فرحاد جان کو بھی رازِ ازل کا سرور ملا
سائیں عُثمان میں جلوۂ ربّ ظہور ملا ✨
SahabzadaMuhammad Usman Qadri Bagadadi
03/11/2025
🌹ہر مشکل وچ دیندا اے سکون نادِ علی مینو 🌹
03/11/2025