31/08/2020
UET Lahore has announced the admissions 2020, The applicants having Punjab domiciles are invited to submit admission forms within the stipulated date. As per the schedule, the last date of submission of admission forms for the reciprocal seats in the university has been declared as 14-09-2020.
UET Lahore Undergraduate Admission 2020 Reciprocal Seats:
As we have mentioned that university offers several programs and this time applications are invited for the undergraduate program for reserved reciprocal seats. According to the released schedule admissions, forms can be submitted online here http://admission.uet.pk. So you don’t need to submit forms to university because university providing the facility of submission of forms online. You will have to deposit 1500/- rupees to Habib Bank Limited at University Branch, Lahore into Account No.01280005533303. Remember! last Date of submissions of admission forms online is 14-09-2020.
In case of any difficulties please don’t hesitate to ask in comments or Inbox because you will be guided properly as per rules of the university.
01/06/2019
پریس ریلیز
لاہور یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہوراور اس سے الحاق شدہ کالجزسمیت صوبہ پنجاب کے دیگر انجنیئرنگ اداروں میں داخلہ برائے بی ایس سی انجنیئرنگ اور بی ایس سی انجنیئرنگ ٹیکنالوجی میں مشترکہ داخلہ ٹیسٹ برائے2019ء کی آن لائن رجسٹریشن کاشیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ داخلہ ٹیسٹ14 جولائی2019ء بروز اتوار صبح 10بجے منعقد ہو گا۔اس مقصد کیلئے یو ای ٹی مین کیمپس لاہورسمیت 13امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مین کیمپس لاہور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، انجینئرنگ کالج بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان، NFC انسٹی ٹیوٹ برائے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خانیوال روڈملتان،NFC انسٹی ٹیوٹ برائے انجینئرنگ اینڈ فرٹیلائزرریسرچ فیصل آباد، انجینئرنگ کالج اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی آف گجرات گجرات،انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول، ڈاکٹراے۔کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میانوالی، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان،قائداظم کالج آف انجینئر نگ اینڈٹیکنالوجی ساہیوال شامل ہیں۔
داخلہ ٹیسٹ میں شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔تاہم داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی وجہ سے کوئی امیدوار کسی انجینئرنگ یا انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے ادارے میں داخلہ درخواست جمع کرانے یا داخلہ لینے کا حقدار نہیں قرار پا ئیگا۔داخلہ ٹیسٹ کے بعد درخواست برائے بی ایس سی داخلہ ستمبر2019 میں وصول کی جائیں گی۔صوبہ پنجاب کے انجینئرنگ یا انجینئرنگ ٹیکنا لو جی کے اداروں میں داخلہ کے لئے قابلیت کے حامل ایسے امیدوار مجاز ہیں جنہوں نے انٹرمیڈ یٹ پری انجینئرنگ یا اس کے مساوی بیرونی تعلیم،انٹر میڈیٹ جس میں ریاضی،فزکس اور کمپیوٹر سائنس یا ریاضی، فزکس اور شماریات کے مضامین پڑ ھے ہوں،بی ایس سی (انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ فرسٹ ڈویژن کے ساتھ)،انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل یا اس کے مساوی بیرونی تعلیم اور ڈی اے ای، بی ٹیک(پاس)، یا کوئی مساوی امتحان۔(مجاز شعبہ جات کی فہرست ویب لنکhttp://admission.uet.edu.pkپر موجود ہے)۔
انٹری ٹیسٹ ٹوکن مبلغ سات سو روپے کی ادائیگی پر ایچ بی ایل (HBL)کی نا مزد شاخوں پر 10جون2019 تا 02جولائی2019 بوقت دوپہر 4بجے تک دستیاب ہوں گے۔جبکہ داخلہ ٹیسٹ کا ایڈمٹ کارڈ آن لائن حاصل کرنے کی آخری تاریخ بروز بدھ 03جولائی2019ہے۔ درخواست صرف آن لائن ہی وصول ہو گی کسی امیدوار کو کسی سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایڈمٹ کارڈ کی وصولی کیلئے امیدوار کو تین مراحل سے گزرنا ہو گا۔سب سے پہلے امیدوار ٹوکن پر درج سیریل نمبر اور ٹوکن نمبر کی مدد سے ویب سائٹ http://admission.uet.edu.pk پر loginہو گا۔اس کے بعد امیدوار اپنے کوائف ُپر کرے گا۔کوائف پُر کرنے کے بعد تصویر اپ لوڈ کرنے کیلئے کہا جائیگا۔تصویر اپ لوڈ کرنے کے بعد امیدوار سے امتحانی مرکز کا انتخاب کرنے کو کہا جائیگا۔اس کے فوری بعد امیدوار اپنا ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کر سکتا ہے۔تاکید کی جاتی ہے کہ تصویر واضح اور سامنے سے لی گئی ہو اور ہلکے پس منظر میں ہو یہ تصویرمستقبل میں امیدوار سے متعلق تمام دفتری کاغذات میں استعمال ہو گی اور اس کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔(Picture format JPEG or GIF, File Size upto 1:0 MB)۔داخلہ ٹیسٹ کا ایڈمٹ کارڈ آن لائن حاصل کرنے کی آخری تاریخ بروز بدھ 03جولائی2019ہے جبکہ ایڈمٹ کارڈ کی کاپی داخلہ ٹیسٹ کے انعقاد تک ویب پورٹل سے حاصل کی جا سکے گی۔اسکے ساتھ ہی امیدوار کو ہدایات کی جاتی ہیں کہ اس سینٹر کا انتخاب کریں جو ان کے ڈومیسائل ضلع/رہائش کے قریب ہو۔ہر سینٹر میں محدود نشستیں پُر ہو گئیں تو انہیں متبادل ٹیسٹ سینٹر کا انتخاب کرنا ہو گا۔منتخب کردہ ٹیسٹ سینٹرز میں امیدواروں کی سہولت کیلئے کمپیوٹر اور پرنٹر کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے تا کہ امیدوار کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے۔اس سہولت کو 10جون2019تا03جولائی2019سوموار تا جمعہ،صبح8:30سے3:30سہ پہر (علاوہ ازیں وقفہ برائے نماز(استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ڈاخلہ ٹیسٹ کا نتیجہ انشاء اللہ21جولائی2019کی درمیانی رات کو ویب لنک http://admission.uet.edu.pkپرuploadکر دیا جائے گا۔تاہم تمام سوالات کے جوابات (Answr Key)ویب سائٹ پر 14اور15جولائی کی درمیانی رات کو uploadکر دیے جائیں گے۔داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کیلئے ہدایات یو ای ٹی کی ویب پورٹل http://admission.uet.edu.pkپر دستیاب ہیں۔ٹیسٹ میں پوچھے جانے والے سوالوں کی تقسیم اسطرح ہو گی۔ طبیعات سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات 30فیصد، ریاضی30فیصد، انگریزی10فیصد اور اختیاری مضمون میں پو چھے جانے والے سوالات30فیصدہونگے۔جبکہ امیدواران برائے پری میڈیکل (Pre-medical)گروپ کیلئے ٹیسٹ کے سوالوں کی تقسیم اسطرح سے ہے طبیعات سے متعلق سوالات 30فیصد، کیمسٹری 30فیصد، انگریزی 10فیصد اور بیالوجی سے متعلق سوالات 30فیصد ہو گی۔
داخلہ ٹیسٹ ایف ایس سی /انٹرمیڈیٹ کے معیار کا ہو گا۔ایف ایس سی پری انجینئرنگ کے طلبہ و طالبات طبیعات،ریاضی اور انگریزی کے لازمی جبکہ انٹر میڈیٹ میں اپنے مضامین کے حساب سے کیمسٹری،کمپیوٹر سائنس اور شماریات کے مضامین میں ٹیسٹ دینے کے اہل ہوں گے اور پری میڈیکل کے طلبا و طالبات طبیعات، کیمسٹری،انگریزی اور بیالوجی کے مضامین میں امتحان دیں گے۔جبکہ ڈپلومہ آف ایسو سی ایٹ انجینئرنگ/بی ٹیک(پاس) والے امیداوان کیمسٹری یا کمپیوٹر سائنس کو بطور اختیاری مضمون انتخاب کر سکتے ہیں۔امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ٹیسٹ مرکز میں انٹری کے دوران امیدوار کو شناخت کیلئے تصویر والا دستاویزی ثبوت جیسے اصل قومی شناختی کارڈ CNIC،میٹرک کی سند/اے لیول کی صورت میں سٹیٹمنٹ آف انٹری،ڈومیسائل وغیرہ ہر صورت میں مہیا کرنا لازم ہے۔بصورت دیگر امیدوار مشترکہ دیگر ڈاخلہ ٹیسٹ دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔
انٹری ٹیسٹ ٹوکن ملک بھر کے تمام بڑے شہروں جن لاہور، کراچی،کوئٹہ،پشاور،اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت، اٹک کینٹ، واہ کینٹ،ٹیکسلا، حیدرآباد، سکھر، بہاولپور، بہاولنگر،خانیوال،ساہیوال،اوکاڑہ،رحیم یار خاں،ملتان،گجرانوالہ،گجرات،منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ،نارووال،فیصل آباد، جہلم،چکوال،میر پور آزاد جموں کشمیر، مظفرآباد آزاد جموں کشمیر، خوشاب،میانوالی،سرگودھا،لیہ اور جھنگ میں حبیب بینک کی نامزد برانچوں پر دستیاب ہونگے۔
16/05/2019
Entry test general Information..
29/04/2019
Announcement of Entry test 2019
29/09/2017
uet admission on reciprocal seats ad 2017...28 september 2017 jung multan...
25/08/2017
HEC top ranked engg. universities...
24/08/2017
A man with charming personality and smashing talent passion and wisdom...here is our worthy Pro Vice Chancellor Sir Taha Hussain....
14/12/2016
central library of muet..
14/12/2016
guys! your admission letters have been prepared in lahore sectriat...so grab your letters be mehranian and have a fall 16 session with us...for mehran uet the expected aggregate is 67...good luck..