14/06/2026
اہم اطلاع برائے والدین
گورنمنٹ پرائمری سکول بیاری الائی میں سال 2026 کے پہلے سمسٹر کے امتحانات 18 جون 2026 سے شروع ہو رہے ہیں۔
تمام معزز والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی بہتر تعلیمی کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں ہر روز بروقت سکول بھیجنا یقینی بنائیں تاکہ وہ امتحانات میں بھرپور تیاری اور اعتماد کے ساتھ حصہ لے سکیں۔
آپ کا تعاون آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
منجانب:
ہیڈ ٹیچر و جملہ سٹاف
گورنمنٹ پرائمری سکول بیاری الائی