اوگی سٹوڈنٹ سوسائٹی ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو عید الفطر بہت بہت مبارک ہو
اللہ تعالیٰ ہماری عبادت قبول فرمائے اور ہمارے سارے گناہ معاف فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین
👑❤️
OGHI AUST Society
Welcome to Oghi AUST Society – Your Helping Hand at AUST! Oghi AUST Society helps new students at AUST settle in smoothly.
We offer orientation support, peer mentoring, study groups, and social events to build connections.
اوگی سٹوڈنٹس سوسائٹی کی طرف سے عبداللہ خان زادہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور یاد دھانی کروائی کہ اوگی سٹوڈنٹس سوسائٹی شانہ بہ شانہ ان کے ساتھ کھڑی ہے
یونیورسٹی میں ہونے والے احتجاج میں اوگی سٹوڈنٹس سوسائٹی کے چیئرمین کاشان علی نے انصاف کے لئے آواز بلند کی اور عبداللہ کے لئے انصاف کی اپیل کی
OGHI AUST Society
Abbottabad University of Science & Technology
🍁
12/02/2026
اوگی اسٹوڈنٹس سوسائیٹی
اظہارِ تعزیت و مطالبۂ انصاف
ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے افسوسناک واقعے میں
عبداللہ خان زادہ کی شہادت پر دلی افسوس اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت۔
کیمپس کے اندر جھگڑے کے بعد
یونیورسٹی سے باہر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا گیا،
جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ
قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے
تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
اوگی اسٹوڈنٹس سوسائیٹی اس مشکل گھڑی میں
عبداللہ خان زادہ کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے
اور انصاف کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔
اوگی اسٹوڈنٹس سوسائیٹی
ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
🥰
25/12/2025
25th December
QUAID-E- AZAM DAY
24/12/2025
05/10/2025
اوگی سوسائٹی ۵ اکتوبر، یومِ اساتذہ کے موقع پر تمام معزز اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
یہ دن اُن عظیم شخصیات کے نام ہے جو علم کی روشنی پھیلا کر نسلوں کو سنوارتی ہیں۔
استاد وہ رہنما ہے جو ہمیں صرف کتابوں کا علم نہیں دیتا بلکہ زندگی جینے کا سلیقہ سکھاتا ہے۔
وہ ہمیں کامیابی کے راستے پر گامزن کرتا ہے، ہماری سوچ کو نکھارتا ہے، اور ہمیں ایک بہتر انسان بننے کی ترغیب دیتا ہے۔
استاد کی محنت اور رہنمائی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔
وہ قوم کے معمار، اخلاق کے نگہبان، اور علم کے امین ہوتے ہیں۔
اوگی سوسائٹی اپنے تمام اساتذہ کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی محنت، صبر، اور خلوص سے ہمارے دلوں کو منور کیا۔
اللہ تعالیٰ تمام اساتذہ کو صحت، عزت اور کامیابی عطا فرمائے۔
اساتذہ کے دن کی دلی مبارکباد! 🌸
04/10/2025
اوگی کے اسسٹنٹ کمشنر کا رویہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ ایک معزز پروفیسر کے ساتھ سرکاری افسر کا اس طرح کا توہین آمیز سلوک نہ صرف ذاتی عزتِ نفس کو مجروح کرتا ہے بلکہ پورے تعلیمی طبقے اور اساتذہ کے وقار کی تضحیک بھی ہے۔ اساتذہ قوم کے معمار ہیں، ان کے ساتھ بے ادبی اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنا سرکاری اختیارات کے کھلے ناجائز استعمال کے مترادف ہے۔ ہم اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار افسر کو جواب دہ بنایا جائے اور آئندہ اساتذہ اور عوام کے ساتھ احترام و انصاف کا رویہ یقینی بنایا جائے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Kpk
22020