MSM Jammu Kashmir
MSM is the student wing of Minhaj-ul-Quran International. It was established on 6th OCT 1994. Elimination of extremism and terrorism.
MSM Kashmir is the student MInhaj ul Quran International, working diligently across KASHMIR to ensure the protection of student rights and awareness as to KASHMIR issue. MSM is non-political student movement, which is striving for the basic fundamental rights of students. Movement has following targets to achieve
_Elimination of five basic evils:
Movement wants to remove the following five basic
"کیا آپ نے درود شریف پڑھا ؟"
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چکسواری آزاد کشمیر کی منفرد ایکٹیویٹی!
21/02/2026
مجددِ مئۃِ حاضرہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چکسواری کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت محمد سہیل مجید، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری MSM پاکستان نے کی۔ اس موقع پر سید فیضان شاہ ناظم منھاج القرآن چکسواری، سید سبحان شاہ کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا MSM کشمیر، حافظ عثمان جنرل سیکریٹری MSM چکسواری بھی شریک تھے۔
۔
۔
۔
19/02/2026
"ہوتا ہے کوہ و دشت میں پیدا کبھی کبھی"
مجدد المئتہ الحاضرہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کو 75 ویں سالگرہ پر ڈھیروں مبارکباد
آپ کی دین اسلام کی ترویج و اشاعت ، علمی ، بین المذاھب ہم آہنگی ، عالمی امن کے قیام میں خدمات بے مثال ہیں۔
گنبد خضریٰ کے تصدق سے اللہ تعالیٰ آپ کو عمر خضر عطاء فرمائے آمین۔
محمد سہیل مجید ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایم ایس ایم پاکستان (نگران برائے کشمیر و ہزارہ زون)
Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
18/02/2026
ِرمضان مبارک!
جب رمضان المبارک شروع ہوتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیطانوں کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔
البخاري في الصحيح، 3 / 1194، الرقم : 3103
۔
۔
۔
#شہراعتکاف
17/02/2026
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (MUST) کے زیرِ اہتمام "شیخ الاسلام ڈے" کی شاندار تقریب.
مجددِ مئۃِ حاضرہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے میرپور آزاد کشمیر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی. جس میں شیخ فرحان عزیز مرکزی صدر MSM نے خصوصی شرکت اور گفتگو کی.
گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر MSM نے کہا کہ طلباء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو اپنا رول ماڈل بنائیں. مذہب، سیاست، قیامِ امن، خدمتِ انسانیت، فروغِ علم اور فنِ خطابت کے میدان میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا کوئی ثانی نہیں.
تقریب کے دوران صدر جامعہ مسٹ (MUST) میاں ذیشان اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری MSM محمد سہیل مجید نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور کی کارکردگی رپورٹ پیش کی. اختتام پر شیخ الاسلام کی 75ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت و درازیِ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی.
اس موقع پر سرپرست منہاج القرآن میرپور مظہر قادری، اسامہ مشتاق (صدر MSM لاہور زون)، راشد حسین مصطفوی (مرکزی ناظم مراکزِ علم MSM)، محمد طاہر قریشی، سید فیضان شاہ، حسین محی الدین، عاصم اکرام ایڈووکیٹ، منصور احمد مغل، سید سبطین حیدر، محمد جواد، سید حنظلہ اور جامعہ مسٹ کے طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی.
۔
۔
۔
16/02/2026
MSM Pakistan extends heartfelt congratulations to Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri on being awarded the prestigious UNESCO Chair on Peace Education and Intercultural Dialogue.
This remarkable achievement is a moment of pride not only for Minhaj University Lahore and Minhaj-ul-Quran International, but for the entire nation. It reflects decades of visionary leadership, scholarly excellence, and unwavering commitment to peace, moderation, and intercultural harmony.
The establishment of this UNESCO Chair marks a significant milestone in advancing global dialogue, academic research, and sustainable peace initiatives. We pray that this distinguished platform continues to promote tolerance, mutual understanding, and unity among diverse cultures across the world.
May this success inspire generations to pursue knowledge with purpose and serve humanity with wisdom.
- Mustafavi Students Movement Pakistan
15/02/2026
پنجاب گروپ آف کالجز میرپور (آزاد کشمیر) کیمپس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور کے زیر اہتمام "کریکٹر بلڈنگ سیمینار" کا انعقاد.
پنجاب گروپ آف کالجز میرپور میں ایک پروقار "کریکٹر بلڈنگ سیمینار" منعقد کیا گیا، جس میں شیخ فرحان عزیز مرکزی صدر MSM پاکستان نے خصوصی شرکت کی. انہوں نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "کشمیر کے طلباء ہمارا روشن مستقبل ہیں، طلباء مایوسی کا شکار ہونے کے بجائے ملک و قوم کی بہتری کے لیے کام کریں اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے اپنی سوچ ہمیشہ مثبت رکھیں.
اس موقع پر محمد سہیل مجید (ڈپٹی جنرل سیکریٹری MSM و نگران کشمیر زون)، اسامہ مشتاق (صدر MSM لاہور زون)، راشد حسین مصطفوی (مرکزی ناظم مراکزِ علم MSM)، منصور احمد مغل (ڈپٹی کوآرڈینیٹر MWF میرپور)، سید فیضان شاہ، حافظ عابد سلطانی اور حسین محی الدین بھی موجود تھے.
پروگرام کے اختتام پر کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر عدنان نصیر نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ سیمینار میں کالج کے اساتذہ اور سینکڑوں کی تعداد میں طلباء نے شرکت کی.
۔
۔
۔
13/02/2026
"ہوتا ہے کوہ و دشت میں پیدا کبھی کبھی"
مجددِ مئۃِ حاضرہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب بعنوان "شیخ الاسلام ڈے"
خصوصی شرکت: شیخ فرحان عزیز، مرکزی صدر MSMپاکستان
📍 مرکزی دفتر منہاج القرآن میرپور
بتاریخ: 14 فروری 2026 | ⏰ 02:00 بجے
زیر اہتمام: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ MUST یونیورسٹی میرپور، آزاد کشمیر
۔
۔
۔
23/11/2025
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل
کا مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 31 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر "قومی طلبہ کنونشن "سے خصوصی خطاب، یوٹیوب چینل پر نشر کیا جائے گا۔
23 نومبر 2025،بوقت: شام 6 بجے
ایم ایس ایم کے ہر سطح کے ذمہ داران اس علمی خطاب کو سماعت فرمائیں۔
Youtube Channel Link: https://www.youtube.com//featured
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Website
Address
Kashmir