Zikr-e-Khuda

Zikr-e-Khuda

Share

دلوں کو سکون دینے والا، رب کا ذکر ہر لمحے۔
زکرِ خدا کے چراغ سے ایمان کی روشنی پھیلائیں۔

15/12/2025

> *سنو! کیا تمہیں پتہ ہے....؟؟♥️🦋*
> *کہ تم کس قدر خاص ہو ؟؟🫠*
> *کیا تمہیں معلوم ہے........؟؟🌸*
*کہ آسمانوں کے پار کوئی ہے جو تم سے بہت محبت کرتا ہے!*
`کیا تم اس کی محبت محسوس کرتے ہو....؟؟🎀
*واللہ تم بہت خاص ہو، کیونکہ*
> *تم سے زمینوں اور آسمانوں کا رب محبت کرتا یے🥹*

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

11/12/2025
11/12/2025

*"شَمسُ الخَمِيسِ إذَا تَغِيبْ ؎*
*زِد فِي الصَّلَاةِ عَلىٰ الحَبيبْﷺ"🤍*

"جب جمعرات کا سورج غروب ہو جائے تو نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس پہ درود پاک کی کثرت کیا کرو🍁"

*صَلَّی ﷲُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ 💐*

11/12/2025

*READ & REACT* 🤍
**سُبحان اللہ ×10*
*الحمدللہ × *10*
*اللّٰہ اکبر ×10*
*لا الہٰ الا اللہ ×10*

*استغفر اللہ واتوب الیہ ×10**
*** *سبحان اللہ وبحمدہ* *سبحان اللہ العظیم ×10**
*لا حول ولا قوۃ الا باللہ ×10*
**حسبنا اللہ ونعم الوکیل ×10*
*یا مقلب القلوب ثبت قلبی *علی** *دینک ×10**
*لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین ×10*
*ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر ×10*
*رب اغفر وارحم وانت خیر الراحمین ×10*
*اللهم إنك عفو تحب العفو فاعف عني ×* 10
*لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ* *عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ×* 10
*رَضِيْتُ بِاللّهِ رَبََّا وَّبِالْإِسْلَاْمِ دِيْنََا* *وَّبِمُحَمَّدِِ نَّبِيََّا* ×10*
*اَلّٰلهُمَّ اَجِرْنِىْ مِنِ النَّارِ* ×10
*اَلّٰلهُمَّ انِّى أَسْأَلُكَ جَنَّةَ الْفِرْدَوْسِ۔* ×10

11/12/2025

بيشك

11/12/2025

*Alhamdullilah*🤲🫂

11/12/2025

*القرآن🌈🔐🌸*
> *اور تم ہمت نہ ہارو اور غم نہ کرو، اگر تم ایمان والے ہو تو تم ہی غالب آؤ گے🥹♥️🎀*

`(Al, Qur'an ٣:١٣٩)`✒️🤍🌍

11/12/2025

🌿 نیک کام جن میں ضرور معاونت کرنی چاہیے:

1️⃣ علمِ دین اور قرآن میں مدد کرنا. کسی دینی تعلیم کے لیے کسی بچی کی فیس ادا کردینا...

کسی کو قرآن سکھانا، کلاسز میں سپورٹ کرنا، یا کوئی دینی بات پہنچانا—یہ سب عین نیکی ہے۔

2️⃣ مشکل میں پھنسے ہوئے انسان کی مدد

کسی بیمار، یتیم، بیوہ، مسافر. یا مسکین ضرورت مند کے ساتھ تعاون کرنا۔کیونکہ مسکین مانگتا نہیں بس مجبور ہوتا ہے.
آج کے دور میں کسی کا بل جمع کرانا، دوا لے دینا یا کھانا پہنچا دینا بھی بہت بڑی نیکی ہے۔چھپا کی کسی کی مدد کردینا جن کے حالات سے واقف ہوں سفید پوش

3️⃣ سچائی اور انصاف میں ساتھ دینا

کسی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہو تو خاموش نہ رہنا بلکہ حق کا ساتھ دینا—اکثر خواتین اس کام کو سنجیدہ نہیں لیتی اگر سامنے والا اپنا ہو یا پرایا۔

4️⃣ خیر کے کاموں کو شیئر کرنا

صدقات، دعاؤں، اچھی باتوں، اور نیکی کی ترغیب دینے والے پیغامات کو آگے پہنچانا۔

وہ کام جن میں تعاون کرنا منع ہے مگر آج ہو رہا ہے.

1️⃣ جھوٹ کو سپورٹ کرنا یا غلط بات چھپانا

2️⃣ غیبت، بدگمانی، اور فتنہ پھیلانے والے میسیجز کو آگے بڑھانا

سوشل میڈیا پر بغیر سوچے سمجھے ہر چیز آگے بھیج دینا بھی گناہ ہے

3️⃣ حرام کمائی، رشوت یا دھوکے میں مدد کرنا

اگر کوئی غلط کاغذ بنانے،جھوٹی گواہی جھوٹے سرٹیفکیٹ، یا ناجائز فائدہ لینے کے لیے مدد مانگے—

4️⃣ کسی کی عزت خراب کرنے میں حصہ ڈالنا

ٹک ٹاک، واٹس ایپ یا گروپس میں کسی کے بارے میں فضول وائرل باتیں پھیلانا…
یہ ظلم ہے اور اس میں مدد دینا بھی ظلم ہے۔

نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرو، لیکن گناہ اور زیادتی کے کاموں میں ہرگز تعاون نہ کرو۔

10/12/2025

*" أقصر جملة تحسسك بالأمان "*
*سُبحان من جعل في ذكره راحةً*
*تسكن بها القُلوبُ و تطمئن بها الأنفس!*

سب سے مختصر جملہ جو تمہیں احساسِ تحفظ دیتا ہے”
پاک ہے وہ ذات جس نے اپنے ذکر میں وہ راحت رکھی ہے جو دلوں کو سکون بخشتی ہے اور جانوں کو اطمینان دیتی ہے۔🪄♥️

10/12/2025

*✼~بسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ~✼*
╰⊰✰•❦•◈✿✼✿◈•❦•✰⊱╮
*(آیت 156)*

`وَ بِكُفْرِهِمْ وَ قَوْلِهِمْ عَلٰى مَرْيَمَ ……:`
کے معنی یہ ہیں کہ
*انھوں نے عیسیٰ علیہ السلام کے معجزات دیکھنے کے باوجود ان کی نبوت کاانکار کر کے صریح کفر کا ارتکاب کیا اور پھر مریم علیھا السلام کی طرف زنا کی نسبت کر کے مزید بہتان باندھا۔*

╰⊰✰•❦•◈✿✼✿◈•❦•✰⊱╮

_[سورۃ النساء: آیت نمبر 156]_

`【تفسیر القران الکریم فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالسلام بن محمد رحمہ اللّٰہ】`

10/12/2025

*یا رب🫧♥️*

10/12/2025

🪷 *بہت عظیم بات!*

*شیخ ابن سعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:*
غور و فکر کے بعد میں نے یہ پایا کہ وہ اذکار، جن کے زیادہ کرنے کی سفارش کتاب و سنت میں کی گئی ہے، کل چھ ہیں۔
یہ اذکار تمہاری طویل جدوجہد میں تمہارے لیے ایک تیز ہتھیار اور کارگر نسخہ ہیں، جو کہ غم، درد، تکلیف، بیماریوں اور گناہوں کے خلاف ہیں۔

▪️ *پہلا ذکر:*
*درود شریف* درود بھیجنا
سارا دن اس کا التزام کرو،
اور دن کے آخر میں دیکھو گے کہ تم نے کثرت سے درود بھیجا ہے۔

▪️ *دوسرا ذکر:*
*کثرت سے استغفار کرنا*
اگر اللہ تمہیں توفیق دے اور تمہیں خالی وقت میں "استغفر اللہ" کہنے کی توفیق عطا فرمائے،
تو یہ ذکر غموں کو دور کرتا ہے اور تمہارے لیے رزق کے دروازے کھول دیتا ہے۔

▪️ *تیسرا ذکر:*
*یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ*
یہ ذکر ان سنتوں میں سے ہے جو لوگوں نے چھوڑ دی ہیں،
حالانکہ نبی کریم ﷺ نے ہمیں اس کا التزام کرنے کی تاکید فرمائی ہے۔
نبی ﷺ نے فرمایا:
"ألِظّوا بـ يا ذا الجلال والإكرام"
أي: الزموا هذه الدعوة ، وأكثروا منها(ألِظّوا) کا مطلب ہے: کثرت سے کہنا اور پابندی سے کہنا۔
"یَا ذَا الْجَلَالِ" کا مطلب ہے: اے جمال، کمال اور عظمت والے۔
"وَالْإِكْرَامِ" کا مطلب ہے: اے عطا اور سخاوت والے۔
یہ ذکر دراصل ثناء اور دعا دونوں کو یکجا کرتا ہے۔سوچو! اگر تم دن بھر یہ کلمات سینکڑوں بار کہو، تو اللہ تم سے خوش ہوگا،اور تمہاری حاجت جانتے ہوئے تمہیں عطا فرمائے گا۔

▪️ *چوتھا ذکر:*
*لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ*
یہ وہ کلمہ ہے جس کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے بہت زیادہ تاکید فرمائی اور فرمایا:"یہ *جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے* "اگر تم اس کلمہ کی کثرت کو اپنا معمول بنا لو،تو تم اللہ کے انتظام میں حیرت انگیز لطف و کرم اور نعمت دیکھو گے۔

▪️ *پانچواں ذکر*
حضرت یونس علیہ السلام کی دعا:*لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ"*
یہ ذکر غموں کا قلع قمع کرنے والا اور خوشیوں کو لانے والا ہے۔

▪️چھٹا ذکر:
تسبیح، تحمید، تکبیر اور تہلیل:
*"سُبْحَانَ اللَّهِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ، اللَّهُ أَكْبَر"*

*سنہری اصول:*
اذکار، دعائیں اور رقیہ کی اصل تاثیر، نفع اور پھل کثرت، تکرار، اصرار اور غور و فکر میں ہے۔
▫️ *جتنا زیادہ اللہ کا ذکر کرو گے،* اللہ کی محبت حاصل کرو گے۔
▫️ *جتنا دعا میں الحاح (اصرار) کرو گے* ، اتنی جلدی قبولیت حاصل کرو گے۔
▫️ *جتنی زیادہ رقیہ کو دہراؤ گے،* اتنا ہی زیادہ شیطانوں کا قلع قمع ہوگا اور حسد کے زہر کا خاتمہ ہوگا۔

▪️ *حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:*
"جو چاہتا ہے کہ اس کا عمل موت کے بعد بھی ختم نہ ہو، تو وہ علم کو پھیلائے۔"
[التذکرۃ في الوعظ]

Want your school to be the top-listed School/college?

Website