ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری-مردانہ ضلع سرگودہا

  • Home
  • ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری-مردانہ ضلع سرگودہا

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری-مردانہ ضلع سرگودہا Official FB page of DEO (EE-M) District Sargodha

پاکستان کا مطلب کیالا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ
28/11/2025

پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

امام الانبیاء ؐ، ختم الرسلؐ، خیر الوریٰ ﷺکہیےانہیں ماہِ مبیںﷺ، شمعِ شبستانِ حرا ﷺکہیےمحمدﷺ اور احمدﷺ نام دونوں ان کے پاک...
04/09/2025

امام الانبیاء ؐ، ختم الرسلؐ، خیر الوریٰ ﷺکہیے
انہیں ماہِ مبیںﷺ، شمعِ شبستانِ حرا ﷺکہیے

محمدﷺ اور احمدﷺ نام دونوں ان کے پاکیزہ
ہے لازم نام سن کر آپﷺ کا صلِّ علیٰ کہیے

پاکستان کا مطلب کیا  لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ
14/08/2025

پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ

06/06/2025
*پریس ریلیز مارچ 2025 بسلسلہ پراگرس رپورٹ از دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوٹ مومن*محمد صفدر گوندل صاحب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ا...
18/04/2025

*پریس ریلیز مارچ 2025 بسلسلہ پراگرس رپورٹ از دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوٹ مومن*

محمد صفدر گوندل صاحب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوٹ مومن نے مارچ 2025 میں درج ذیل امور سر انجام دیے ۔

بطور فوکل پرسن میٹرک سالانہ امتحان 2025 میں نقل مافیا کا خاتمہ کر کے امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنایا اور تمام امتحانی مراکز کا لگاتار وزٹ کیا۔

بطور چیئرمین STI کمیٹی ضلع سرگودھا بسلسلہ ازالہ شکایات، گوندل صاحب نے تمام STI ٹیچرز کی شکایات کا ازالہ کیا، انکی تعیناتی کو یقینی بنایا اور STIs کے آرڈرز اور جائنگ کروائی۔

پنجاب ایگزمینیشن کمشن کے زیرِ انتظام مختلف اداروں PEF, PEIMA اور PSRP میں امتحانات کو کامیاب بنانے کیلئے ان اداروں کا وزٹ کیا، اور شفاف طریقے سے طلبا و طالبات سے QAT ٹیسٹ لیا ۔


دفتری ڈاک اور اساتذہ کے تمام کیسز کو کلیئر کیا

پلانٹیشن ٹارگٹ کو پورا کیا اور پوری تحصیل میں 5000 پودے لگوائے

داخلہ مہم کا آغاز کیا اور بہترین تشہیری مہم کے ذریعے داخلے کروائے

تھیم آف دی منتھ کی سرگرمیاں کروائیں

اپنی تحصیل کی نمائندگی کرتے ہوئے سائنسی اور ٹیکنالوجی مقابلہ جات STEAM کیلئے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کوٹ مومن کی رہنمائی کی جسکے دو طلبا نے تحصیل ، ضلع ، ڈویژن اور صوبہ پنجاب میں پوزیشن حاصل کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے لیپ ٹاپ بطور انعام حاصل کیے۔

ٹیچر ڈائریاں لیسن پلان اور سکول کی صفائی کی سخت نگرانی کی اور کوالٹی آف ایجوکیشن کو بہتر کرنے کیلئے تمام گورنمنٹ سکولوں کے وزٹ کر کے رہنمائی فراہم کی۔

بطور انسپیکٹر انٹرنل امتحانات کے لیے مردانہ ایلیمنٹری ونگ کے ساتھ ساتھ زنانہ ایلیمنٹری ونگ اور سیکنڈری ونگ (میل و فی میل ) اداروں کا وزٹ کرکے کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کے لیے کوششیں کیں۔

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹمومن اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کوٹمومن میں ہونے والے میٹرک امتحانات کی بھی سخت نگرانی کی۔

تحصیل کوٹ مومن کے مختلف گورنمنٹ سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ امتحانات امتحانات بھی کامیابی سے منعقد کروائے تمام امتحانات میں نگران اساتذہ کی کمی کو پورا کیا۔

گوندل صاحب نے اپنی تحصیل کوٹ مومن کے تمام اساتذہ کرام کو ہدایت کی کہ وہ محنت ، لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں اور طلبا و طالبات کی بہتر انداز سے تربیت کو یقینی بنائیں۔
Rana Sikandar HayatSchool Education Department, Government of the PunjabDEA SargodhaDeputy Commissioner SargodhaNadeem A Khan

Address

Farooq Colony, Sargodha

40100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری-مردانہ ضلع سرگودہا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share