10/02/2026
فاروق آباد اور شیخوپورہ کی موجودہ حکومت کے کچھ چہیتوں کو فاروق آباد سے غازی پھاٹک شیخوپورہ تک خونی روڑ کو ڈبل ہونے میں ذاتی مسائل ہیں جس کی وجہ سے خونی روڑ کو ڈبل نہیں ہونے دیا جا رہا۔ فاروق آباد میں سڑک سے دکانیں گرائی جائیں گی جو وہاں کے مالکان کو پسند نہیں اور شیخوپورہ کا فرعون بھی اس روڑ کو ڈبل نہیں ہونے دے رہا۔
صرف جماعت اسلامی ماچھیکے اور کچھ فاروق آباد کے عام لوگ چاہتے ہیں کہ روڑ ڈبل ہو جائے۔
پچھلے پانچ سال میں سینکڑوں نوجوان اس روڑ کی نظر ہوئے لیکن انتظامیہ بے حس ہے۔
اس کے لئے آواز اٹھاتے رہیں۔ بہت جلد محترمہ مریم نواز صاحبہ کے دفتر کے سامنے خونی روڑ کو ڈبل کرنے کے لئے دھرنا دیا جائے گا۔ تاکہ ان کو پتہ چلے عوام روز روز نوجوانوں کے جنازے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں۔
Govt of PunjabAssistant Commissioner Sharaqpur, SheikhupuraMaryam Nawaz SharifGovernment of PakistanPML(N)