29/04/2026
تو معاملہ کچھ یوں ہے
اسلامی جمعیت طلباء اپنی ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچانے کی غرض سے کچھ دنوں سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں غنڈہ گردی کا منصوبہ بنا رہی تھی کہ جس کے لیے انہوں نے مہینوں سوچنے کے بعد آج آخر کار ان کے ہاتھ بہانہ لگ ہی گیا، فیسوں میں اضافے کا ڈھونگ رچا کر یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن کو یرغمال بنائے جانے کا منصوبہ پیش خدمت ہے۔
تو ہوتا یوں ہے کہ احتجاج کے لیے تیاریاں پکڑی جاتی ہے لیکن کمزور ہونے کی ڈر سے راتوں رات پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سٹوڈنٹس ونگ پختونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( اسلامک میں رہنے والے خوب جانتے ہیں کہ یہ آرگنائزیشن جمعیت کی بی ٹیم سمجھی جاتی ہے)کو جمعیت کی طرف سے چمچہ گیری حوالے کی جاتی ہے کہ یونیورسٹی میں سیاسی اور علاقائی تنظیموں کو جمعیت سمیت اپنے جھنڈے تلے بلایا جائے جہاں پر ان کی نام نہاد صدارتی کرسی کے پیچھے جمعیت سٹیج کو سنبھالے گی۔
چونکہ جمعیت اپنی گھٹتی تعداد کو دیکھ کر اکیلے اس احتجاج کو کامیاب نہیں کرا سکتی لہذا پہلے سے ہی pso کے عہدیداران کے ذمے لگایا جاتا ہے کہ آپ نے جمعیت کے اس سازش میں بندے لانے ہیں۔ میٹنگ کی کال دی جاتی ہے، غرض تو بظاہر ایک عام سی نشست تھی لیکن ان کے پیچھے وہ مذموم عزائم ہے کہ جن کا مقصد جمعیت کی طرف سے غیر قانونی طور پر قبضہ کیے گئے کمروں اور فری کے کھانوں کو بچانا ہے اور یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن پر پریشر ڈال کر اپنی من مانی کرنی ہے (آنے والے احتجاج کا ایک نقطہ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ موجودہ پرووسٹ کو تبدیل کیا جائے)۔
میٹنگ میں مختلف تنظیموں کے نمائندگان مدعو ہوتے ہیں کہ جن کو آنے والے کسی بھی صورتحال میں اعتماد میں لیا جائے لیکن psf,ati,mso,pso(pkmap), psf(pp) شرکت سے انکار کر دیتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں نہ کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار، pso یہ سب کچھ اس لیے کر رہی ہے کہ یونیورسٹی میں جمعیت کے سائے تلے اپنی چھید شدہ کشتی کسی صورت چلتی رہے اور سیاست کے نام پر یونیورسٹی میں اپنے باقیات رکھے گھسے پٹے اور بیساکھیوں پر ہی کیوں نہ ہو۔
یہ تو ظاہر ہے کہ یہ چال یونیورسٹی میں pso کی سیاست پر ایسا داغ چھوڑے گی کہ پھر کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی۔ البتہ یہاں پر ان کے عہدیداران کے لیے چند سوالات ہیں:
کیا نیشنلسٹ اور ایکسٹریمسٹ کا کوئی جوڑ ہے کہ آپ ہر وقت ان کی گودی میں بیٹھنے کے لیے تیار ہوتے ہو؟ پچھلے چند عرصے میں جمعیت نے جو آنکھوں پشتون طلباء کو دکھائی ہے کیا آپ اس کے لیے قانونی جواز بنانا چاہتے ہو؟ جمعیت کو مضبوط بنانے کے اس کھیل میں کیا آپ پشتون طلباء پر کیے گئے ظلم کو دوبارہ لاکر برابر کے شریک بننا چاہتے ہیں؟ کیا یہ عثمان لالا شہید کے افکار کی بے حرمتی نہیں ہے کہ جو سینیٹ میں کھلم کھلا ان کا نام لے کر ان کو پریشر گروپ قرار دیتا تھا؟ کیا ثبوت ہے کہ یہ سب کرکے آپ اسلامک میں اپنی سیاست کر پاو گے؟
خیر یہ تو وقت بتائے گا۔
31/03/2025
13/03/2025