05/06/2026
جمعہ کے اس بابرکت دن (19 ذی الحجہ) کو سکول ہٰذا میں 18 ذی الحجہ (یوم شہادت حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی مناسبت سے
خلیفہ سوم، جامع القرآن، حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے یومِ شہادت کے حوالے سے ایک پروقار مجلس کا انعقاد کیا گیا۔
ہمارے محترم استاد مولانا سید رسول صاحب نے طلباء کو حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے صبر، سخاوت اور حیاء کے درس سے روشناس کروایا۔ کہا کہ وہ حیاء، سخاوت اور مظلومیت کا پیکر تھے۔
ذوالنورین" کا لقب پانے والے عظیم صحابیؓ (جنہوں نے اپنا گھر بار، مال و دولت سب اسلام پر قربان کر دیا) کی مظلومانہ شہادت اور قرآن کی خدمت ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔
یقیناً ایسی مجالس ہمارے بچوں کی اسلامی تربیت کا بہترین ذریعہ ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں صحابہ کرامؓ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
31/05/2026
محترم والدین اور عزیز طلبہ کرام!
عید الاضحیٰ کی تعطیلات اختتام پذیر ہو چکی ہیں۔ آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سکول یکم جون 2026 بروز پیر دوبارہ کھل رہا ہے۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی سکول میں بروقت حاضری یقینی بنائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری رہ سکیں۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
Usmania Public High School & College
31/05/2026
السلام علیکم معزز والدین و عزیز طلباء!
امید ہے آپ سب نے عیدالاضحی (قربانی کا بابرکت تہوار) خیریت اور خوشیوں کے ساتھ منایا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی قربانیاں قبول فرمائے۔ آمین 🤲
عزیز طلباء! عیدالاضحی کے موقع پر دی جانے والی چھٹیاں آج ختم ہو جائیں گی اور کل سے سکول معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔
تمام طلباء مکمل یونیفارم، صاف ستھرے اور وقت کی پابندی کے ساتھ اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
عید کی چھٹیوں کے بعد ایک بار پھر سے نئے جوش اور ولولے کے ساتھ تعلیمی سفر کا آغاز کریں۔ ہم آپ کے روشن مستقبل کے لیے پُرعزم ہیں!
27/05/2026
. ❤️عید الاضحیٰ مبارک ❤️
عید کا یہ دن ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے، خوشیاں بانٹنے اور ایثار کا درس دیتا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ یہ مبارک دن آپ کے گھروں میں سکون، مسکراہٹیں اور ڈھیروں برکتیں لے کر آئے۔
عثمانیہ پبلک ہائی اسکول اینڈ کالج کی انتظامیہ کی طرف سے ہمارے تمام ہونہار طلباء، محترم اساتذہ اور مخلص والدین کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ مبارک!
عثمانیہ پبلک ہائی اسکول اینڈ کالج
# علم ۔ نظم و ضبط ۔ کامیابی
26/05/2026
*"تقبل الله منا ومنكم"*
عثمانیہ پبلک سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ اپنے تمام اساتذہ کرام، طلباء، ان کے قابل احترام سرپرستوں، اہل علاقہ اور بالخصوص ان حجاج کرام کو جنہیں اس سال حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوئی، سنتِ ابراہیمی کی عظیم یادگار #عیدالاضحٰی کے پُر مسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے🌙🐑
اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات اور قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ یہ عید آپ سب کے لیے ڈھیروں خوشیاں، امن، محبت اور برکتیں لے کر آئے اور ہمارے سکول کو علم و عمل کا گہوارہ بنائے۔
اپنی دعاؤں میں ہمیں اور ہمارے ادارے کو بھی یاد رکھیں۔
منجانب: ایم ڈی محمداسحاق وجملہ سٹاف
23/05/2026
تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سکول ہٰذا 24 تا 31 مئی عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہے گا جبکہ یکم جون بروز پیر سے سکول معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔
17/05/2026
عثمانیہ پبلک سکول اینڈ کالج میں یوم والدین اور سالانہ امتحان کے نتائج کے سلسلے میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد، امتحان میں نمایاں کامیابیوں پر طلباء کو اعزازات سے نوازا گیا، تقریب کے دوران بچوں نے نظمیں، ملی نغمے، تقاریر، خاکے اور ڈرامے پیش کرکےحاضرین سے خوب داد وصول کی اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
تقریب کا آغاز سکول ہٰذا کے پرنسپل جنید صاحب کے پرتپاک استقبالیہ کلمات سے ہوا، جنہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
تقریب میں والدین، اساتذہ، معزز مشران سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پوزیشن ہولڈرز طلباء کو انکے والدین، اساتذہ کرام اور مہمانان گرامی کے ہاتھوں شیلڈز اور انعامات دے دئے گئے۔
ڈائریکٹر ادارہ ہٰذا محمد اسحاق صاحب نے والدین، معزز مشران اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادراہ معیاری تعلیم کے فروغ اور بچوں کی ہمہ جہت تربیت کیلئے کوشاں ہے، اساتذہ اور والدین کی تعاون سے انشاءاللہ آئندہ بھی تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔
اسحاق صاحب نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا: کہ "والدین تھوڑا بہت وقت نکال کر اپنے بچوں کی نگرانی کے لیے سکول آ کر بچوں کا پراگرس رپورٹ ضرور ساتھ لے جایا کریں اور اپنے بچوں کی نگرانی کرنے میں ہرگز غفلت نہ برتیں۔