29/03/2025
Inqilab March School
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Inqilab March School, Education, .
29/03/2025
International Mawlid-un-Nabi ﷺ Conference 2024 | Seerat e Nabvi awr Hilm | Dr Tahir-ul-Qadri
Live From Minar-e-Pakistan on www.minhaj.tv
Minhaj-ul-Quran International's Global Mawlid Conference 2024 is underway in the lush grounds of Minar-e-Pakistan, Lahore. Shaykh-ul-Islam Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri is delivering a spiritually uplifting speech on the topic of "The Prophetic Biography ﷺ and Forbearance." This magnificent gathering is adorned by eminent scholars and revered spiritual leaders from around the world gracing the stage.
Love for the Holy Prophet ﷺ is the treasure of faith for every believer, and the Minhaj-ul-Quran movement has been engaged in kindling the flame of love for Mustafa ﷺ for the past four decades. Every year, the grounds of Minar-e-Pakistan embrace millions of lovers of the Prophet ﷺ, bearing witness to the fact that by celebrating the birth of the Prophet ﷺ here, millions of Muslims of the Ummah rejuvenate their faith, and their hearts continue to beat with the warmth of love for Mustafa ﷺ throughout the year.
Renowned scholars and revered spiritual leaders from all over Pakistan, leaders of religious and political parties, social activists, the business community, lawyers, and heads of student organizations are present on the stage of the Global Mawlid Conference. The proceedings on the stage are being broadcast live inside the venue and on adjacent roads through gigantic modern digital screens.
There is no greater joy for the devotees of the Holy Prophet ﷺ than to celebrate his blessed birth. There is no scene of happiness greater than millions of lovers of Mustafa ﷺ awaiting the blessed morning of the 12th of Rabi' al-Awwal today—the auspicious moment when the Holy Prophet ﷺ graced the world with his presence.
This live video is a beautiful expression of faith and love, showing how the followers' relationship with the Holy Prophet ﷺ transcends the boundaries of time and space, and that their love and devotion remain steadfast despite any trials and difficulties.
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمی میلاد کانفرنس 2024 مینارِ پاکستان، لاہور کے سرسبز میدان میں جاری ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے روح پرور خطاب میں ’’سیرت نبوی ﷺ اور حلم‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ اس عظیم الشان اجتماع میں دنیا بھر سے ممتاز سکالرز اور مشائخ عظام سٹیج کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت ہر مومن کا سرمایۂ ایمان ہے، اور تحریکِ منہاجُ القرآن پچھلی چار دہائیوں سے عشقِ مصطفی ﷺ کی شمع کو فروزاں کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔ مینارِ پاکستان کا گراؤنڈ ہر سال لاکھوں عاشقانِ رسول ﷺ کو اپنے دامن میں سمیٹ کر اس بات کا گواہ بنتا ہے کہ یہاں حضور ﷺ کی ولادت کا جشن منا کر امتِ مسلمہ کے لاکھوں مسلمان اپنے ایمان کو تازگی بخشتے ہیں، اور پورا سال ان کے دل محبت مصطفی ﷺ کی تپش سے دھڑکتے رہتے ہیں۔
پاکستان بھر سے جید علماء و مشائخ عظام، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، سماجی رہنما، تاجر برادری، وکلا، اور طلبہ تنظیموں کے سربراہان عالمی میلاد کانفرنس کے سٹیج پر موجود ہیں۔ پنڈال کے اندر اور ملحقہ سڑکوں پر نصب دیو قامت جدید ڈیجیٹل اسکرینوں کے ذریعے سٹیج کی کارروائی کو براہِ راست دکھایا جا رہا ہے۔
حضور اکرم ﷺ کے غلاموں کے لیے اس سے بڑی کوئی مسرت نہیں کہ وہ آپ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کا جشن منائیں۔ اس سے بڑا خوشی کا کوئی سماں نہیں کہ لاکھوں عاشقانِ مصطفی ﷺ آج 12 ربیع الاول کی مبارک صبح کا انتظار کر رہے ہیں، وہ ساعتِ سعید جس میں حضور اکرم ﷺ دنیا میں تشریف لائے۔
یہ لائیو ویڈیو ایمان اور محبت کا ایک خوبصورت اظہار ہے، جو دکھاتی ہے کہ کس طرح امتیوں کا حضور نبی کریم ﷺ کے ساتھ تعلق زمان و مکان کی حدود سے ماورا ہے، اور یہ کہ ان کی محبت اور عقیدت کسی بھی آزمائش اور مشکل کے باوجود قائم و دائم ہے۔
ہم نے پڑھا ہے
کہ رسول اللہ ﷺ چالیس سال اسی معاشرے میں امن سے رہے
کوئی ان کا دشمن نہ تھا
وہ ایک ہر دلعزیز شخصیت تھے
مگر جیسے ہی انہوں نے حق و انصاف کا علم بلند کیا
مکہ کے درو و دیوار تک ان کے دشمن بن گئے
کفار مکہ نے نبی کریم ﷺ کے خلاف محاذ کھول لیا، اپنے خزانوں کے منہ کھول دئیے، پراپیگنڈا وار شروع کر دی
قتل کی دھمکیاں، تشدد اور پھر بھی نہ ڈرنے پر مختلف پُرکشش آفرز دیں
ڈیلیں کرنے کی کوششیں کیں
سیدنا ابو طالب علیہ السلام کے رسوخ کو استعمال کرنے کی کوشش کی
ہر طرف سے آپ ﷺ پر دباؤ ڈالا
حتی کہ پھر معاشی بائیکاٹ کر دیا
اور جب کوئی دال نہ گلی تو سب نے متفق ہو کر آپ ﷺ کو شہید کرنے کا فیصلہ کر لیا
آقا کریم ﷺ ہجرت کر گئے
انہیں پھر بھی چین نہ آیا
مدینہ پہ تین بڑے حملے کئے کہ ہر صورت رسول اللہ ﷺ اور دین اسلام کو مٹا دیا جائے
مگر ناکام رہے
آخر غزوہ خندق کے بعد رسول اللہ ﷺ کو اس قدر وسائل میسر ہوئے
کہ آپ نے دو سال تیاری کے بعد مکہ فتح کر لیا
کچھ ڈر کے مارے مسلمان ہو گئے
مگر قرآن کے بقول ایمان ان کے اندر نہ اترا
اور وہ نبی کریم ﷺ ، اہل بیت رسول ﷺ اور آپ کے قریبی ساتھیوں کے خلاف سازشیں کرنے لگے
ایک طرف حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے خلاف بغاوت کی کوشش کی
دوسری طرف مولا علی علیہ السلام کو بھڑکایا
بس نہ چلا تو کوئی جھوٹے نبی سے مل گیا
کوئی منکرین زکوۃ کے پیچھے کھڑا ہو گیا
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں اسلام طاقتور ہو گیا
تو یہ اور خوفزدہ ہو گئے
پھر بڑی سازش کی
اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو بھی شہید کر دیا
اور اس کے بعد رشتے داری کی بنیاد پر حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی خلافت ہائی جیک کر لی
مہر خلافت تک مروان کے پاس رہی
اور ایسے خوفناک فیصلے کرتا رہا
کہ جس کے نتیجے میں بغاوت ہو گئی
اور پھر انہی سازشیوں نے جب دیکھا کہ عثمان اب ہمارے کسی کام کا نہیں رہا
تو خط موصول ہونے کے باوجود اور طاقت رکھنے کے باوجود بچانے نہیں آئے
اور بعد میں قتل عثمان پہ سیاست کر کے خود ہی اسلامی ریاست سے بغاوت کر دی
اور دین اسلام کو تباہ کر کے رکھ دیا
امیر المومنین مولا علی علیہ السلام ، امام حسن علیہ السلام کو شہید کیا
اور پھر اپنے سب سے بدترین شخص کو حکومت دے کر امام حسین علیہ السلام کو بھی شہید کروا دیا
رسول اللہ ﷺ سے لے کر امام حسین علیہ السلام تک، اسلام کا یہ 71 سالہ دور پڑھیں
آپ کو اس پوری تاریخ میں دین اسلام کے خلاف آل یہود اور بنو امیہ مسلسل برسر پیکار نظر آئیں گے
حق کا راستہ ایسا ہی کٹھن ہوتا ہے
مگر آخرت میں ساری نعمتیں اور عیش و آرام حق پہ چلنے والوں کیلئے ہے
باطل کے نمائندے اس جہان میں عیش و عشرت کی زندگی جیتے ہیں
مگر آخرت میں ان کیلئے ہمیشہ ہمیشہ کا دردناک عذاب ہے
رسول اللہ ﷺ ، اہل بیت رسول ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم نے سبق دیا کہ دنیا کی چند روزہ حیات کیلئے کبھی باطل کے سامنے سرنگوں نہ ہوں
نہ ہی باطل کا ساتھ دیں
اللہ صرف حق والوں کے ساتھ ہے