Azad Jammu Kashmir Medical College

Azad Jammu Kashmir Medical College

Share

Website(http://ajkmc.edu.pk) on google sites ( https://sites.google.com/sitegthemedicalcollege/) Admin: (Sardar Adil Abbasi) Mohammad Shahzad Arbab

Azad Jammu Kashmir Medical College, Muzaffarabad
Azad Jammu Kashmir needed a public sector Medical college, which could be source of constant production of highly trained and competent doctors in all fields of medicine. The need assumed critical situation during 2005 earthquake when seriously injured patients had to be shifted to Islamabad. The roads were broken down and shifting took hours, whi

Photos from Azad Jammu Kashmir Medical College's post 19/11/2025

پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر مظفراباد کی ٹیم کا اے جے کے میڈیکل کالج مظفراباد میں انفارمیشن ڈسک کا انعقاد۔
طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے پاکستان نیوی میں شارٹ سروس کمیشن آفیسرز اور میڈیکل کیڈٹس میں بھرتی کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ۔ پاکستان نیوی کی ٹیم نے طلبہ کو پاکستان نیوی کی مختلف برانچز میں بھرتیوں کے حوالے سے آگاہ کیا
اپنے پیغام میں طلبہ اور طالبات نے ازاد کشمیر بھر کے نوجوانوں کو پاکستان نیوی میں شمولیت کی دعوت دی۔
کالج انتظامیہ اور پاکستان نیوی سلیکشن سینٹر مظفراباد کی ٹیم کے اشتراک سے اس انفارمیشن ڈیسک کا انعقاد کیا گیا کیونکہ آزاد کشمیر سے پاکستان نیوی میں ڈاکٹرز اور مختلف برانچز میں آفیسرز کی نمائندگی انتہائی کم ہے
پاکستان نیوی سلیکشن سینٹر مظفرآباد کے آفیسر انچارج کمانڈر شعیب اورکزئی اس حوالے سے اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے پاکستان نیوی کی طرف سے وقتا فوقتا مشتہیر ہونے والی ہونے والی آسامیوں کو لوگوں کی دهلیز تک رسائی کے لیے پرعزم ہیں

05/09/2025

*وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا میر واعظ مولوی محمد فاروق شہید میڈیکل کالج مظفرآباد کا دورہ*

وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر جناب نثار انصر ابدالی نے آج میر واعظ مولوی محمد فاروق شہید میڈیکل کالج مظفرآباد کا دورہ کیا۔ پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عدنان معراج نے فیکلٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹر امیر امان اللہ ودیگر، اور فیصل عباسی صاحب کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیر صحت عامہ کو کالج میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں نرسنگ و مڈوائفری کالج کی نئی عمارت کا دورہ بھی کرایا گیا۔ پرنسپل نرسنگ کالج میڈم تبسم وزیر نے بتایا کہ جنوری سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔

یہ آزاد جموں و کشمیر کا پہلا نرسنگ و مڈوائفری کالج ہے جہاں نرسنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ ایم بی بی ایس اور پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

05/11/2024
30/11/2021

Tentative Merit List
ajkmc.edu.pk

22/05/2021

پروفیسر سید ملازم حسین بخاری
پرنسپل ،چیف ایگزیکٹیو
آزاد جموں وکشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد

SYNCH Pakistan is inviting you to a scheduled Zoom meeting.

Topic: Covid-19 Vaccinations
Time: May 22, 2021 08:00 PM Islamabad, Karachi, Tashkent

Join Zoom Meeting
https://zoom.us/j/97340362291?pwd=Qnh0WFJQM3g1S0VHM0lnVTMxditWUT09

Meeting ID: 973 4036 2291
Passcode: 788062
One tap mobile
+19292056099,,97340362291 #,,,,*788062 # US (New York)
+12532158782,,97340362291 #,,,,*788062 # US (Tacoma)

Dial by your location
+1 929 205 6099 US (New York)
+1 253 215 8782 US (Tacoma)
+1 301 715 8592 US (Washington DC)
+1 312 626 6799 US (Chicago)
+1 346 248 7799 US (Houston)
+1 669 900 6833 US (San Jose)
Meeting ID: 973 4036 2291
Passcode: 788062
Find your local number: https://zoom.us/u/aeseY3sPj

Photos from Azad Jammu Kashmir Medical College's post 12/05/2021

آئیں کوویڈ کو کنٹرول کرنے میں آپنی قومی زمداری پوری کریں۔

محترم عزت ماب پرنسپل آزاد جموں وکشمیر میڈیکل کالج
پروفیسر مُلازم حُسین بُخارئ

پچھلے سال رمضان میں بھی
حکومت نے اپنی حکمت عملی اور لاک ڈاؤن سے رمضان میں کروونا کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا تھا
مگر عید کی شاپنگ اور عید کے بعد عوام کا ان ایس او پیز پر عمل نہ کرنا کروونا کے پھیلاؤ میں تین گنا اضافہ کر گیا
پچھلے سال عید کے دس دن بعد ایک ایسی لہر آئی کہ ہم کنٹرول نہ کر سکے اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں
کیا اب ہم تیسری لہر میں بھی وہی چاہتے ہیں
کیا ہم نے انڈیا کے کنبھ میلا سے سبق نہیں سیکھا جہاں دو کڑور لوگوں کی شرکت نے اسکے پھیلاؤ میں جلتی پر پیٹرول کا کام کیا
کیا ہمارے ہسپتال اس دباو کو برداشت کر سکتے ہیں؟
جواب ہے: نہیں
ہمارا ہیلتھ کیر سسٹم اتنا نہیں ہے کہ وہ مریضوں کے سیلاب کو روک سکے
کیا آکسیجن کی سپلائی پورا کر سکیں گے؟
جواب ہے: نہیں
ہمارے بہت سارے علاقے ایسے ہیں جہاں آکسیجن پیدا نہیں ہوتی بلکہ بڑے شہروں سےسپلالی ہوتی ہے اور کچھ راستے اتنے دشوار گزار ہیں کہ اگر ایک دن کی سپلائی رک جائے تو وہاں حالات برے ہو سکتے ہیں
جن میں کشمیر، گلگت، بلتستان، کے پی کے اور بلوچستان کے علاقے شامل ہیں جن کے راستے دشوار گزار ہیں
کیا ادویات کی سپلائی پوری ہو سکے گی ؟
جواب ہے نہیں،
پچھلے سال ایکٹیمرا دو لاکھ سے چار لاکھ میں بلیک ہوا تھا اور ریمڈیسوائر اور دوسری ادویات کا ملنا جوئے شیر لانے کے برابر تھا
ڈیکسامیتھاسون نایاب ہو چکا تھا یہاں تک کہ ایورمیکٹن اور ایزومیکس بلیک ہونا شروع ہو گئی تھی
کیا ہمارے آئی سی یو میں اتنے وینٹیلیٹرز موجود ہیں؟
جواب ہے؛ نہیں
اس تھرڈ لہر میں پچہتر فیصد کیپیسیٹی پوری ہو چکی ہے اور کروونا اپنی شکل تبدیل کر چکا ہے تیزی سے پھیلنے والا اور زیادہ بیمار کرنے والا وائرس تیسری لہر کا مؤجب بن رہا ہے جو ویکسین لگوانے والوں اور پچھلے مریضوں کو بھی بیمار کر رہا ہے۔ اب تو بچے اور نوجوان بھی متاثر ہو رہے ہیں،
اس تیسری لہر میں ہر گھر میں ایک مریض پڑا ہے

تو کیا کریں
۱۔حکومت چاہیے کتنا ہی زور لگا لے جب تک عوام تعاون نہیں کرتی اس وبا سے چھٹکارہ ممکن نہیں،
۲-علما، دانشور، صحافی، ماں باپ، اساتذہ اور کمینونٹی ورکرز یہ شعور بیدار کریں ، پولیس قانوں نافذ کروانے میں تعاون کرے ،
۳-عوام ماسک استعمال کریں اور ڈبل ماسک (سرجیکل ماسک کے اوپر کپڑے والا ماسک)
۴-اجتماعات میں جانے سے گریز کریں
۵-عید سادگی سے گزاریں اور مساجد میں ایس او پیز کا خیال رکھیں
۶-جو شاپنگ کر رہے ہیں وہ رقم ہسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کرنے کے لئے عطیہ دیں
۷-عید پرگلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں
۸-رشتہ داروں کے گھر نہ جائیں فون پر یا وٹس ایپ پر مبارک باد دیں
۹-بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں اور اپنے منہ اور ناک کو اپنے ہاتھوں سے نہ چھوئیں
۱۰- ویکسین لگوائیں کیونکہ اب تو ایف ڈی اے نے بچوں کے لیے بھی ویکسین لگوانے کی ایمرجنسی کے طور اجازت دے دی ہے ۔
اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہو کر اور گڑ گڑا کر اس وبا سے نجات کے لیے دعا مانگیں
انشااللہ جب یہ وبا ختم ہو گی تو دوبارہ ایک دوسروں سے ملیں گے

ایسا نہ ہو کہ دیر ہو جائے اور سیلاب سر سے گزر جائے

Photos from Azad Jammu Kashmir Medical College's post 04/05/2021

محترم پرنسپل پروفیسر ملازم حسین بخاری آزاد جموں کشمیر میڈیکل کالج مظفر آباد, ڈاکٹر مسعود بخاری ایکزیکٹیو ڈائریکرٹر ایمز اور پروفیسر زیاد کیانی کے ساتھ عباس انسٹٹیویت آف میڈیکل سائنسز امبور میں 21 اپریل 2021 کو سفید انجیر ، کے پودے لگائے۔

19/04/2021

آج کے طلبا کل کے معمار وطن ہیں اپ کی حفاظت سٹیٹ کی ذمہ داری ہے

آزاد جموں کشمیر میڈیکل کالج مظفر آباد کے طلبا و طالبات خاص طور پر فائنل آئیر ایم بی بی ایس
کے لیے ویکسین کا انتظام کر لیا گیا ہے

اس لیے فائنل آئیر ایم بی بی ایس کے تمام بچوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کل سے ویکسین کروانا شروع کریں

میڈم ڈاکٹر بشری انچارج ویکسینیشن کے تعاون سے کالج میں ایک ویکسین کا بوتھ بنا دیا گیا ہے اپ کل سے ویکسین لگوانا شروع کریں۔
خدا تعالی آپکو اپنی حفظ و امان میں رکھے
ڈاکٹر بشری شمس انچارج ویکسینیشن پروگرام
پروفیسر ملازم حسین بخاری
پرنسپل آزاد جموں کشمیر میڈیکل کالج مظفر آباد

Want your school to be the top-listed School/college in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Muzaffarabad
13100

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00