04/12/2025
Perfect your Qur’an recitation with precision and grace.
Join Tajweed-ul-Qur’an Course us
A focused 1-month online course designed to help you identify, correct, and elevate your recitation skills.
Admissions Open!
Management Contact Details
☎️ 𝗣𝗵𝗼𝗻𝗲 WhatsApp: 🇵🇰 +92-3066671457
10/09/2024
Contact Number
+923066671457
04/09/2024
ادارہ( صوت القرآن انٹر نیشنل قرأة انسٹیٹوٹ )
خوشخبری !!!!!!!!!!!!🥰
یہ ادارہ آپکے بچوں کی اعلیٰ دینی تربیت کےلۓ لایا ہے اک بہت شاندار موقع ۔۔۔۔۔۔۔۔
جس میں آپ حفظ القرآن ، تجوید القرآن، ناظرہ ، منزل دہراٸ پڑھنے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ساتھ ساتھ وہ علوم جن کا سیکھنا ہرمسلمان پر فرض ہے جیسے کہ مساٸلِ نماز ، مساٸلِ طہارت اور بھی بہت کچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور آپکے بچے گھر بیٹھے آسانی سے پڑھ سکتے ہیں لہزا اس شاندار موقع کو ہاتھ سے مت جانے دیں ۔۔۔۔۔۔اپنے بچوں کو اپنے لۓ صدقہِ جاریہ بناٸیے ۔۔۔۔۔😊
اللہ پاک ہم سب کو قرآن پاک صیح صیح معنوں میں پڑھنا نصیب فرماۓ (آمین)
رابطہ نمبر 03066671457
03/09/2024
اپنے رزق میں دوسروں کو شامل کریں....!!!
تمام دوست پیج فالو کریں
اگر آپ اچھا رزق کما رہے ہیں تو یقین جانیں اس میں آپ کی ذہانت یا صلاحیتوں کا کوئی کمال نہیں، بڑے بڑے عقل کے پہاڑ خاک چھان رہے ہیں۔
اگر آپ کسی بڑی بیماری سے بچے ہوئے ہیں تو اس میں آپ کی خوراک یا حفظانِ صحت کی اختیار کردہ احتیاطی تدابیر کا کوئی دخل نہیں۔ ایسے بہت سے انسانوں سے قبرستان بھرے ہوئے ہیں جو سوائے منرل واٹر کے کوئی پانی نہیں پیتے تھے مگر پھر اچانک انہیں برین ٹیومر، بلڈ کینسر یا ہیپاٹائٹس سی تشخیص ہوئی اور وہ چند دنوں یا لمحوں میں دنیا سے کوچ کر گئے۔
اگر آپ کے بیوی بچے سرکش نہیں بلکہ آپ کے تابع دار و فرمانبردار ہیں، خاندان میں بیٹے بیٹیاں مہذب، باحیا و با کردار سمجھے جاتے ہیں، تو اس کا سب کریڈٹ بھی آپ کی تربیت کو نہیں جاتا کیوں کہ بیٹا تو نبی کا بھی بگڑ سکتا ہے اور بیوی تو پیغمبر کی بھی نافرمان ہو سکتی ہے۔
اگر آپ کی کبھی جیب نہیں کٹی، کبھی موبائل نہیں چھنا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ بہت چوکنّے اور ہوشیار ہیں، بلکہ اس سے یہ ثابت ہوا کہ اللہ نے بدقماشوں، جیب کتروں اور رہزنوں کو آپ کے قریب نہیں پھٹکنے دیا تاکہ آپ ان کی ضرر رسانیوں سے بچے رہیں۔
یہ غالباً ہر انسان کی فطرت ہے کہ جب وہ خود دوسروں سے اچھا کما رہا ہو تو یہ سوچنا شروع کر دیتا ہے کہ وہ ضرور دوسروں سے زیادہ محنتی، چالاک اور منضبط (organised) ہے اور اپنے کام میں زیادہ ماہر ہے۔ پھر وہ ان لوگوں کو حقیر سمجھنا شروع کر دیتا ہے جن کو نپا تلا رزق مل رہا ہے، ان پر تنقید کرتا ہے، ان کا مذاق اڑاتا ہے۔ مگر جب یکلخت وقت کا پہیہ الٹا گھومتا ہے تو اس کو پتہ چل جاتا ہے کہ حقیقت اس کے برعکس تھی جو وہ سمجھ بیٹھا تھا۔
اگر کوئی چاہتا ہے کہ اسے رزق کے معاملہ میں آزمایا نہ جائے تو تین کام کرے:
اوّل: جو کچھ مل رہا ہے اسے محض مالک کی عطا سمجھے نہ کہ اپنی قابلیت کا نتیجہ اور ساتھ ہی مالک کا شکر بھی بجا لاتا رہے۔
دوئم: جن کو کم یا نپاتلا رزق مل رہا ہے انہیں حقیر نہ جانے نہ ان لوگوں سے حسدکرے جن کو "چھپر پھاڑ" رزق میسر ہے۔ یہ سب رزّاق کی اپنی تقسیم ہے۔ اس کے بھید وہی جانے۔
سوئم: جتنا ہو سکے اپنے رزق میں دوسروں کو شامل کرے۔ زیادہ ہے تو زیادہ، کم ہے تو کم شامل کرے۔ سب سے زیادہ حق، والدین اور رحم کے رشتوں کا ہے۔ نانا نانی، دادا دادی، بہنیں اور بھائی ہیں۔
08/07/2024
For Contact
WhatsApp number +923066671457
01/07/2024
بچوں کو قرآن مجید کا قاعدہ پڑھانا ایک اہم اور نازک مرحلہ ہے جو بنیادی طور پر عربی زبان کے حروف، ان کی درست ادائیگی، اور قرآن مجید کی تلاوت کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ یہاں چند اہم طریقے اور نکات پیش کیے جا رہے ہیں جو بچوں کو قاعدہ پڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں:
1/ آسان اور دلچسپ آغاز کریں :
- *الف، ب، ت ،سے شروع کریں: بچوں کو عربی حروف تہجی سکھانے سے آغاز کریں۔
- " حروف کی شناخت": ہر حرف کو انفرادی طور پر متعارف کرائیں اور اس کے مختلف شکلوں کو دکھائیں۔
2 /تجوید کے بنیادی اصول سکھائیں :
-مخارج: حروف کے مخارج (جگہ جہاں سے آواز نکلتی ہے) کی درست ادائیگی سکھائیں۔
- قواعد: مختصر اور آسان الفاظ کے ذریعے تجوید کے بنیادی اصول جیسے مد، غنہ وغیرہ سکھائیں۔
3 /مرحلہ وار سیکھنے کا عمل:
- حروف کی شناخت: پہلے بچوں کو حروف کی پہچان کرائیں۔
- حروف کی آوازیں: حروف کی آوازوں کی مشق کرائیں۔
- **جوڑنا**: دو یا زیادہ حروف کو جوڑ کر پڑھنے کی مشق کروائیں۔
- **الفاظ**: حروف کو جوڑ کر الفاظ بنائیں اور پڑھوائیں۔
- **آیات**: آخر میں قرآن مجید کی آیات کی مشق کرائیں۔
4/بصری اور سمعی مواد استعمال کریں:
- چارٹ اور کتابیں: رنگین چارٹ اور تصویری کتابیں استعمال کریں۔
- آڈیو اور ویڈیو: تجوید کے درست اصولوں پر مبنی آڈیو اور ویڈیو لیکچرز دکھائیں۔
5/تکرار اور مشق :
- **مستقل مشق**: روزانہ قاعدہ پڑھنے کی مشق کروائیں۔
- **تکرار**: ایک ہی چیز کو بار بار دوہرانا بچوں کے ذہن میں مضبوطی سے بٹھاتا ہے۔
6/حسن قراءت کی اہمیت:
- **خوش الحانی**: بچوں کو خوش الحانی کے ساتھ پڑھنے کی ترغیب دیں۔
- **نمونہ قراءت**: خود پڑھ کر سنائیں تاکہ بچے آپ کی قراءت کو سن کر سیکھ سکیں۔
7/ تعریف اور حوصلہ افزائی:
- **تعریف کریں**: جب بچے صحیح طریقے سے پڑھیں تو ان کی تعریف کریں۔
- **انعامات دیں**: اچھی کارکردگی پر چھوٹے انعامات دیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔
8/مسلسل جائزہ اور نظر ثانی :
- **پرانے اسباق کی تکرار**: پہلے سے پڑھے ہوئے اسباق کی تکرار کروائیں۔
- **نئے اسباق کا جائزہ**: نئے اسباق کو پرانے اسباق سے مربوط کر کے سکھائیں۔
9/ صبر اور تحمل :
- **نرمی اور محبت سے سکھائیں**: بچوں کے ساتھ صبر اور تحمل سے پیش آئیں۔
- **وقت دیں**: ہر بچے کا سیکھنے کا اپنا انداز اور رفتار ہوتی ہے، انہیں وقت دیں۔
10/ماحول سازگار بنائیں :
- **پرسکون ماحول**: پڑھانے کا ماحول پرسکون اور توجہ مرکوز رکھنے والا ہو۔
- **باہمی تعاون**: والدین اور اساتذہ کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی ہو۔
یہ نکات بچوں کو قرآن مجید کا قاعدہ سکھانے میں مددگار ثابت ہوں گے اور انہیں صحیح طریقے سے قرآن کی تلاوت کی بنیاد فراہم کریں گے۔
پسند آئے تو آگے شیئر کرے شکریہ
26/06/2024
For Online Quran Classes
Contact Us +923066671457
25/06/2024
انڈے کو ضرور اپنے ناشتے میں استعمال کریں