24/05/2024
We all need to realize this, it's already too late!
موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے شدید اثرات سے بچنے کے لئے درخت لگانا اور ان کو بچانا ناگزیر ہے۔ ماحول کے درجہ حرارت کو کنٹرول اور قابل برداشت رکھنے میں خصوصاً سایہ دار درختوں کا بہت اہم کردار ہے۔
مختلف تعمیرات اور دیگر کاموں کے دوران بعض اوقات سالہا سال سے لگے درخت ضائع کر دیئے جاتے ہیں۔ تناور درختوں کو ضائع ہونے سے بچانا چاہئے، ان کو اس مقام تک پہنچنے اور مفید ہونے میں زمانے لگ جاتے ہیں۔
درختوں اگائیں۔ تمام قدرتی وسائل کی قدر کریں اور ان کو تباہ ہونے سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔