GES Lalu Wali

GES Lalu Wali

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GES Lalu Wali, Education Website, near LaluWali wala Bangla, .

29/03/2026

17/03/2026

𝙋𝙧𝙤𝙪𝙙 𝙈𝙤𝙢𝙚𝙣𝙩 𝙛𝙤𝙧 𝙂𝙀𝙎 𝙇𝙖𝙡𝙪𝙬𝙖𝙡𝙞!
Our ex-student Wasif has secured a Full Scholarship.
This achievement reflects hard work, dedication, and strong foundation.
We wish him even greater success ahead! 🌟

10/03/2026

ڈائریکٹر ز سیکنڈری ایجوکیشن سکولز ،
ڈی ای اوز سیکنڈری ایجوکیشن سکولز ،
سربراہان ادارہ ھائی و ھائر سیکنڈری سکولز
محکمہ
سکولز ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز 31 مارچ 2026 تک بند رھیں گے ۔ تاھم SBA , PECTAA کے تحت جاری تمام امتحانات معمول کے مطابق ھوں گے اور آنے والے Scheduled امتحانات بھی معمول کے مطابق ھو ں گے ۔ چھٹیوں میں ایڈمن سٹاف اور ڈیوٹی پہ مامور سٹاف حاضر ھو گا ۔

ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن سکولز پنجاب

01/03/2026

نئے پریکٹیکل پٹرن کے تحت
مارکنگ کی مجوزہ سکیم جس کے بارے میںkey/rubrics بورڈ ocp پیپر کے ساتھ دے گا:
PHYSICS: (lab examiner 16 marks+ Board marking 14marks)
Q.1 =12 Marks
( 5 perfornance marks by lab examiner + 7 marks by board at marking centre)
Q.2=12 Marks
( 5 perfornance marks by lab examiner + 7 marks by board at marking centre)
Q.3= Practical Note Book (3 marks by lab examiner)
Q.4 Viva Voce ( 3 marks by lab examiner)
.......................
CHEMISTRY: ( Lab Examiner 16 marks+ Board marking 14 marks)
Q.1 =12 Marks
( 5 perfornance marks by lab examiner + 7 marks by board at marking centre)
Q.2=12 Marks
( 5 perfornance marks by lab examiner + 7 marks by board at marking centre)
Q.3= Practical Note Book (3 marks by lab examiner)
Q.4 Viva Voce ( 3 marks by lab examiner)
.............................
BIOLOGY:
(Lab Examiner=14,
Board marking =16)
Q.1 = slide, 6 Marks
( 3 perfornance marks by lab examiner + 3 marks by board at marking centre)
Q.2=10 Marks ,Ato E recognition and characteristics
( No perfornance marks by lab examiner all 10 marks by board at marking centre)
Q.3= Practical 8 marks ( 5 perfornance marks by lab examiner + 3 marks by board at marking centre))
Q.4= Practical Note Book (3 marks by lab examiner)
Q.5 Viva Voce ( 3 marks by lab examiner)
...........................
COMPUTER Sc.:
Q.1 =20 Marks
(Depends upon question selection, if flow chart question is selected then no mark of perfornance and whole 20 marks will be by board marking but if otherwise question attempted then 10 perfornance marks by lab examiner and 10 by board marking )
Q.2=20 Marks
( 10 perfornance marks by lab examiner and 10 by board marking )
Q.3= Practical Note Book (5 marks by lab examiner)
Q.4 Viva Voce ( 5 marks by lab examiner)

25/02/2026

`پنجاب میں پہلی بار آٹھویں جماعت کا بورڈ کا امتحان ای شیٹ پر لیا جائے گا`
◀️ امیدواروں کی جوابی کاپی سکین کرکے چیک کی جائے گی۔۔!!
◀️ پنجاب بھر کے سکولوں میں امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا
10لاکھ امیدوار آٹھویں جماعت کے بورڈ کے امتحان میں شرکت کریں گے۔۔!!
◀️ بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان 9 اپریل کو کیا جائے گا۔۔!!
`صرف 4 مضامین اردو،سائنس، انگریزی اور حساب کا پیپر لیا جائے گا`

25/02/2026

آج صبح جو میں نے E-Sheet کے متعلق ویڈیو اپلوڈ کی تھی اسے دیکھنے کے بعد کاشف شہزاد چودھری صوبائی صدر پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز کا فون آیا انھوں نے بتایا ہم نے لاہور بورڈ میں میٹنگ PBCC سے درخواست کی تھی کی یہ E-Sheet والا پائلٹ پراجکٹ اگر اس سال فرسٹ ائیر کے کمپیوٹر کے امتحان سے کر لیا جائے تو بہتر ہوگا۔

میرے خیال میں ان کی یہ رائے مناسب ہے کیونکہ جماعت نہم پہلی بار بورڈ کے امتحانی نظام میں شرکت کرتی ہے اسے پہلے اسکول میں E-Sheet کی پریکٹس کروانی چاہیے۔ اور اس سال فرسٹ ائیر سے اس کا پائیلٹ پراجکٹ شروع کر لینا چاہیے۔

محکمہ تعلیم پنجاب اگلے ہفتے اس پر فیصلہ کرے گا کہ جماعے نہم سے پراجکٹ شروع کیا جائے یا فرسٹ ائیر سے۔

شکریہ جناب کاشف شہزاد چودھری صاحب۔

24/02/2026

محترم وزیرِ تعلیم صاحب!
Rana Sikandar Hayat

ایک بات ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ اگر کسی اسکول میں بچوں کی تعداد کم ہو تو آپ اسے کارکردگی کا مسئلہ سمجھ کر آؤٹ سورس کرنے کا جواز پیش کرتے ہیں — یہ منطق کسی حد تک سمجھ آتی ہے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ جہاں بچوں کی تعداد زیادہ ہو اور اساتذہ کم ہوں، وہاں آؤٹ سورسنگ کس بنیاد پر؟

جب کلاس روم بھرے ہوں، بچے موجود ہوں، والدین کا اعتماد موجود ہو — تو مسئلہ اساتذہ کی کارکردگی نہیں بلکہ اساتذہ کی کمی ہے۔ اور اساتذہ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، نہ کہ اسکول کو آؤٹ سورس کر دینا۔

اگر طلبہ موجود ہیں اور پڑھنے کا جذبہ موجود ہے تو پھر سزا کس بات کی دی جا رہی ہے؟
کیا کمی اساتذہ کی ہے یا محنت کی؟
کیا حل تقرری ہے یا نجکاری؟

براہِ کرم اس پالیسی کی بنیاد واضح کی جائے۔
جب بچے موجود ہیں اور اساتذہ کم ہیں تو ضرورت مزید اساتذہ دینے کی ہے، نہ کہ اسکول چھین لینے کی۔

یہ سوال صرف ایک استاد کا نہیں، پورے تعلیمی نظام کا ہے۔
Shamaila Afroz

21/02/2026

پیکٹا آٹھویں کلاس کی آفیشل ڈیٹ شیٹ ۔۔۔۔
9 مارچ سے پیپر شروع ہونگے

20/02/2026

عنوان: پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے لیے یکساں لباس (ڈریس کوڈ) کا نفاذ
تدریس ایک مقدس پیشہ ہے جو معاشرے میں احترام، رعب اور اخلاقی قیادت کا تقاضا کرتا ہے۔ اساتذہ کا وقار، ساکھ اور پیشہ ورانہ شناخت براہِ راست ان کے طرزِ عمل اور ظاہری وضع قطع سے منعکس ہوتی ہے۔ ایک واضح ڈریس کوڈ نہ صرف طلباء، والدین اور کمیونٹی میں اساتذہ کے احترام میں اضافہ کرتا ہے بلکہ تعلیمی اداروں کے اندر نظم و ضبط، مساوات اور سیکھنے کے ماحول کو بھی فروغ دیتا ہے۔
2۔ مندرجہ بالا کے پیشِ نظر، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں کام کرنے والے تمام اساتذہ کے لیے ایک معیاری پیشہ ورانہ ڈریس کوڈ نافذ کیا جائے گا تاکہ یکسانیت، نظم و ضبط، وقار اور ایک منفرد پیشہ ورانہ شناخت کو فروغ دیا جا سکے۔
3۔ تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (DEAs) کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ 23 فروری 2026ء سے تمام تدریسی عملہ، قطع نظر جنس، کیڈر یا جغرافیائی محل وقوع کے، مقررہ ڈریس کوڈ کی سختی سے پابندی کرے۔
4۔ منظور شدہ ڈریس کوڈ کے تحت، تمام اساتذہ تدریسی فرائض کی انجام دہی کے دوران سکول کے اوقات میں سیاہ گاؤن (Black Gown) پہنیں گے۔ سیاہ گاؤن تعلیمی وقار، پیشہ ورانہ مہارت اور مساوات کی علامت کے طور پر کام کرے گا، اور اسے ثقافتی، سماجی اور اخلاقی اصولوں کے مطابق موزوں اور شائستہ لباس کے اوپر پہنا جائے گا۔
5۔ ڈریس کوڈ کے تحت درج ذیل لباس کی پابندی کی جائے گی:
مرد اساتذہ کے لیے تجویز کردہ لباس:
الف) سادہ اور سنجیدہ رنگوں میں شلوار قمیض
ب) پینٹ شرٹ
ج) بند جوتے یا تسموں والے سینڈل
خواتین اساتذہ کے لیے تجویز کردہ لباس:
الف) مناسب لباس جو وقار کی عکاسی کرے
ب) بند جوتے یا باحیا سینڈل
6۔ اداروں کے سربراہان روزانہ کی بنیاد پر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔
7۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرز (DEAs) ضلعی اور سکول کی سطح پر مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے سخت نفاذ کو یقینی بنائیں گے۔
8۔ اس معاملے کو انتہائی اہم تصور کیا جائے اور اس پر مکمل روح کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے۔

20/02/2026

پنجاب کے سرکاری اساتذہ کا ڈریس کوڈ
21 فروری 2026 سے تمام اساتذہ چاہے وہ کسی بھی جنس یا علاقے سے تعلق رکھتے ہوں، باقاعدہ ڈریس کوڈ لازمی ہوگا۔
تمام اساتذہ سیاہ گاؤن پہنیں گے۔ کوئی بھی استاد گاؤن کے بغیر کلاس میں حاضر نہیں ہوگا۔
باقاعدہ احکامات جاری

14/02/2026

مستقبل سنوارنے کا بہترین موقع ✨

Photos from GES Lalu Wali's post 15/12/2025

A farewell luncheon was held today in honor of Sir Ghulam Murtaza, our esteemed Headmaster, on the occasion of his transfer.
We sincerely appreciate his dedicated services and wish him continued success in his future endeavors.

Want your school to be the top-listed School/college?

Culinary Team

Attire

Telephone

Website