31/01/2024
Zirtaj Islamic Foundation
Brothers & Sisters
Assalam-0-Alaikum
This page has been created for a good deed so we can make our , DEEN, DUNYA ,AKHRAT perfect. JazakAllah
-M Ali Rajgarhia is a Legal professional, Journalist, & writer.
-Student of Religion.
-HR from UK -Humanities from Harvard -International law & Economics from Germany
-Inspired by Wasif Ali wasif RA.
-Working with national & international Law firms.
31/01/2024
مرشد میں جَل رہا ہوں ، ہوائیں نہ دیجئیے
مرشد ازالہ کیجئیے ، دعائیں نہ دیجئیے
قفس تو خیر مقدر میں تھا مگر محسن
ہوا میں شور ابھی تک میری اُڑان کا ھے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مسلمان کے ( دوسرے ) مسلمان پر چھ حق ہیں ۔‘‘ پوچھا گیا : اللہ کے رسول ! وہ کون سے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم اس سے ملو تو اس کو سلام کرو اور جب وہ تم کو دعوت دے تو قبول کرو اور جب وہ تم سے نصیحت طلب کرے تو اس کو نصیحت کرو ، اور جب اسے چھینک آئے اور الحمدللہ کہے تو اس کے لیے رحمت کی دعا کرو ، جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرو اور جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے پیچھے ( جنازے میں ) جاؤ ۔‘‘
Sahih Muslim #5651
*مفلس کون ہے*
حضرت سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ مصطفیٰ کریم ﷺ نے فرمایا کہ:
تم لوگ جانتے ہو مفلس کون ہے؟
صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا ہم میں سے مفلس وہ ہے جس کے پاس مال و متاع نہ ہو۔
مصطفیٰ کریم ﷺ نے فرمایا میری امت میں سے مفلس وہ شخص ہے جو قیامت کے دن نماز روزہ اور زکوٰۃ لے کے آئے گا، لیکن اس نے کسی کو گالی دی ہوگی، کسی پر بہتان لگایا ہوگا، کسی کا مال غصب کیا ہوگا، کسی کا خون بہایا ہوگا، اور کسی کو مارا ہوگا۔ لہٰذا ان برائیوں کے بدلے میں اس کی نیکیاں مظلوموں میں تقسیم کر دی جائیں گی یہاں تک کہ اس کی نیکیاں ختم ہو جائیں گی لیکن اس کا ظلم ابھی باقی ہوگا چنانچہ مظلوموں کے گناہوں کا بوجھ اس پر لادھ دیا جائے گا اور پھر جہنم میں دھکیل دیا جائے گا۔
( جامع الترمذی ، جلد 2 ، حدیث 314 )
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِه وَسَلِّمُ ﷺ ❤️❤️
1999 تک یہ آواز یہ درود ہر گھر میں روز سنا جاتا ہے۔ زندگی کتنی مطمعن اور سادہ تھی۔ آپ بھی یہ سُن کر اپنی حسین یادوں کو ایک بار پھر سے جئیں۔
★ایسے ہی فرمائشیں نہ کیا کرو کہ بیٹا پیدا ہو بیٹی پیدا نہ ہو، بیٹا کچھ سال بعد بڑا ہو جائے گا تو پھر کسی اور کی بیٹی مانگو گے - بیٹوں کے بعد پھر بیٹیاں مانگو گے ، یعنی جتنے بیٹے ہیں ان کے لیے اتنی بیٹیاں ہونی چاہئیں -تمہارے گھر میں بیٹی پیدا ہو گئی تو تمہیں کیا تکلیف ہے، کیا پرابلم ہے - ایک آدمی نے کہا کہ ہم اس لیے کہتے ہیں کہ بیٹے ہونے چاہئیں کیونکہ بیٹیاں چھوڑ کے چلی جاتی ہیں - یوں تو بیٹے بھی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، بہو کے آنے کی دیر ہے اور پھر بیٹا گیا★
★ہوتا یہ ہے کہ تمہاری اپنی بینائیاں چھوڑ کر چلی جاتی ہیں - تمہاری رعنائیاں چھوڑ جاتی ہیں، تمہارا خیال تمہیں چھوڑ کر چلا جاتا ہے، تمہاری یادداشت تمہیں چھوڑ دیتی ہے، اور جب تمہیں یادداشت چھوڑ کر چلی گئی تو تمہیں اپنا نام بھول گیا - اس سے پوچھو کہ تو کون ہے؟ تو وہ کہتا ہے میں کون ہوں، کیا ہے میرا نام؟ اب اس کا کیا نام رہ گیا ہے، ---------جن کے دم سے نام تھا وہ نہ رہے تو نام کیا ہے - بیٹے باغی ہو گئے تو باپ کا نام نہ رہا اور باپ نہ رہا تو بیٹا کیا رہے گا★
★تکلیفوں کا ایک علاج یہ ہے کہ برداشت کر لو - سب سے بڑی طاقت، سب سے بڑی قوت جو انسان کے پاس ہے وہ قوتِ برداشت ہے - قوتِ برداشت کی خوبی یہ ہے کہ وہ شخص کام کرنے پر تو قادر ہو لیکن اسے اللہ کی رضا مان کر خاموش رہے★
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ