Al Hazen School

  • Home
  • Al Hazen School

Al Hazen School This page is about to inform all the peoples who wants to know every thing about Al Hazen School.

10/07/2024
03/05/2024

موسم گرما کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

لاہور موسم گرما کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق اس بار موسم گرما میں ریکارڈ گرمی پڑنے کا امکان ہے اور مئی 2024ء میں ہی پنجاب میں درجہ حرارت 42سے 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق گزشتہ سال کی طرح امسال بھی سکولوں کو 2ماہ سے زائد چھٹیاں ہوں گی۔ اس بار گرمیوں کی چھٹیاں 8جون (بروز ہفتہ) سے شروع ہونے کا امکان ہے اور سکول دوبارہ 19اگست (بروز پیر) کو کھلیں گے۔محکمہ تعلیم کی طرف سے آئندہ ماہ کے آخر میں اس حوالے سے حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

19/04/2024

بورڈ میں اچھے مارکس حاصل کرنے کےلیے چند اہم ہدایات

1. مارکر کا استعمال کرنا سیکھیں۔ بورڈ پیپر حل کرنے کےلیے یہ مارکر آپ کے پاس ہونا لازمی ہیں ( ڈالر 604,605بلیو ) ڈالر وائٹ کیپ سادہ مارکر، ڈالر 604 بلیک مارکر ( چند مخصوص ہیڈنگز , قرآنی حوالہ جات + ڈایا گرام کےگرد Box بنانے کےلیے کالا مارکر استعمال ہو سکتا ہے)

2. کوشش کریں تعریف اور وضاحت کےلیے text book میں استعمال کیے گئے الفاظ ہی استعمال کریں کیونکہ وہ wording زیادہ concise ہوتی ہے)

3. ہمیشہ اچھی کمپنی کا blue انک پین استعمال کریں اور کوشش کریں جس pen سے آپ نے سال بھر پریکٹس کی وہی پین بورڈ پیپرز میں استعمال کریں۔

4. کچی پینسل ،انک ریمور ،پوائنٹر یا jel پین کے استعمال سے گریز کریں۔

5. کٹنگ اور اوور رائٹنگ سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

6. پیپر صاف اور کھلا کھلا لکھیں۔ہیڈنگ بنا کر لکھنے کا فن سیکھیں یاد رکھیے گا پیپر کی اچھی presentation اچھے مارکس کی ضامن ہوتی ہے۔

7. سائنس کےطلباء ایک اچھا سائنٹیفک یا نان پروگرام ایبل انجینئرنگ کیلکولیٹر پاس رکھیں اور کیلکولیٹر کا quick استعمال سیکھیں۔بہت سے بچے کیلکولیٹر کا استعمال کرنا مناسب طریقے سے نہیں جانتے اور سوال غلط کر بیٹھتے ہیں۔

8. سب سے اہم اللہ کی ذات پر، اپنے والدین اور اساتذہ کی دعاؤں پر اور اپنی محنت و قابلیت پر بھروسا رکھیں۔

14/04/2024

اسلام علیکم والدین! کل سے سکول انشاء اللہ کھل جائے گا۔ ٹائمنگ 7:30 سے 1 بجے تک ہے۔
بچوں کو سکول کی ٹائمنگ کی پابندی کرائیں اور چھٹی بغیر اطلاع کے ہر گز قبول نہیں ہو گی ۔ شکریہ

20/03/2024

پنجاب بورڈ میں پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیے گئے ہیں جو کہ 2024 میں ہونے والے امتحانات میں لاگو ہوں گے
50 نمبر والے پیپر کے پاسنگ مارکس 20
60 نمبر والے پیپر کے پاسنگ مارکس 24
75 نمبر والے پیپر کے پاسنگ مارکس 30
85 نمبر والے پیپر کے پاسنگ مارکس 34
100 نمبر والے پیپر کے پاسنگ مارکس 40
ہوں گے۔۔ اس کے ساتھ ساتھ 25 فیصد پیپر کونسیپٹ کی بنیاد پر بنایا جائے گا تمام بچے اپنی محنت میں مزید اضافہ کریں تا کہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
آمین

08/03/2024

سال 2024 نہم میں داخلہ لینےوالے سٹوڈنٹس اسلامیات اور مطالعہ پاکستان دونوں Books پڑھیں گے۔

جبکہ سال 2025 میں نہم اسلامیات کی نئی کتاب پبلش ہو گی اسی طرح سال 2026 میں دہم مطالعہ پاکستان کی نئی کتاب پبلش ہو گی۔ سال 2025 میں داخلہ لینے والے بچے نہم میں صرف اسلامیات اور دہم میں مطالعہ پاکستان پڑھیں گے۔

Lahore board morning paper
04/03/2024

Lahore board morning paper

Address

Chowk Husnain Imamia Colony Shahdra Lahore

54000

Telephone

03484596165

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Hazen School posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share