Islamia Model School Sub Campus Mian Mandi District Mohmand

Islamia Model School Sub Campus Mian Mandi District Mohmand

Share

IMS is an educational institute in Mohmand.

(2015)
#OUR_MISSION:
To Provide Students, Education of the Highest Quality , Groom Their Personality and Sence of Responsibility , Confidence, Commitment and Dedication for Society & Country۔

☎️: 0346-9898286

27/05/2026

تمام عالمِ اسلام کو عیدالاضحیٰ کی پُرنور خوشیاں مبارک!

یہ بابرکت دن ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی بے مثال اطاعت، صبر اور اللہ کی رضا کے لیے ہر چیز قربان کر دینے کے جذبے کی یاد دلاتا ہے۔
عیدالاضحیٰ صرف جانور کی قربانی کا نام نہیں بلکہ اپنے نفس، انا اور خواہشات کو اللہ کی رضا کے تابع کرنے کا پیغام بھی ہے۔

آئیے اس عید پر محبت، اخوت اور ہمدردی کو فروغ دیں، اپنے اردگرد موجود سفید پوش، یتیم اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں تاکہ عید کی مسکراہٹ ہر چہرے تک پہنچ سکے۔

اللہ تعالیٰ ہماری قربانیاں، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمارے گھروں کو امن، برکت اور خوشیوں سے بھر دے۔
آمین یا رب العالمین

26/05/2026

اسلامیہ ماڈل سکول، سب کیمپس میاں منڈی، ضلع مہمند میں آج “Human Digestive System” کے موضوع پر ایک معلوماتی کلاس لیا گیا۔

کلاس کے دوران طلبہ کو انسانی نظامِ ہضم کے مختلف حصوں، ان کے افعال اور خوراک کے ہضم ہونے کے مکمل عمل کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔

نظامِ ہضم کے بنیادی افعال بھی طلبہ کو سمجھائے گئے، جن میں:
• Ingestion — خوراک کو منہ میں لینا
• Digestion — خوراک کو چھوٹے اجزاء میں توڑنا
• Absorption — غذائی اجزاء کا خون میں شامل ہونا
• Elimination — غیر ہضم شدہ فضلے کا جسم سے اخراج

اساتذہ نے چارٹس اور مثالوں کے ذریعے طلبہ کی بہتر رہنمائی کی تاکہ وہ اس اہم موضوع کو آسانی سے سمجھ سکیں۔

طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور مختلف سوالات پوچھ کر اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔
اس تعلیمی سرگرمی کا مقصد طلبہ میں سائنسی شعور بیدار کرنا اور صحت مند طرزِ زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
آخر میں طلبہ کو متوازن غذا، صفائی اور اچھی صحت برقرار رکھنے کے متعلق مفید ہدایات بھی دی گئیں۔

24/05/2026

عیدالاضحٰی کی تعطیلات کا اعلان!!
تمام اساتذہ کرام، طلبہ کرام اور محترم والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی ضلع مہمند میں عیدالاضحٰی کی پرمسرت موقع پر چھٹیوں کا سلسلہ کل بروز پیر مورخہ 25 مئی سے 31 مئی تک جاری رہے گا۔
سکول یکم جون بروز پیر سے معمول کے مطابق کھولا رہے گا۔

اسلامیہ ماڈل سکول کی انتظامیہ کی طرف سے آپ سب کو پیشگی عید الاضحٰی مبارک! > اللہ تعالیٰ آپ کی قربانی اور عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ (آمین)

پرنسپل: اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی ضلع مہمند

22/05/2026

🌿 اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی، ضلع مہمند 🌿
📚 Today’s Biology Topic
✨ Reactions of Photosynthesis ✨
🔹 (1) Light Reaction
☀️ سورج کی روشنی کی موجودگی میں ہونے والا عمل جس میں توانائی پیدا ہوتی ہے۔
🔹 (2) Dark Reaction
🌱 روشنی کے بغیر ہونے والا عمل جس میں خوراک (گلوکوز) تیار کی جاتی ہے۔
👨‍🏫 طلبہ کو آج فوٹوسنتھیسز کے اہم مراحل کے بارے میں تفصیل سے پڑھایا گیا تاکہ وہ پودوں میں خوراک بنانے کے عمل کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔
📖 علم روشنی ہے — تعلیم کامیابی کی کنجی ہے۔






Photos from Islamia Model School Sub Campus Mian Mandi District Mohmand's post 21/05/2026

💻✨ نئی شروعات، روشن مستقبل! ✨💻

اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میں کمپیوٹر کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اب ہمارے طلبہ جدید ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر تعلیم سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔ 📚🌐

ہماری کوشش ہے کہ بچوں کو صرف نصابی تعلیم ہی نہیں بلکہ جدید دور کی ضروری آئی ٹی اسکلز بھی سکھائی جائیں تاکہ وہ آنے والے کل کے کامیاب شہری بن سکیں۔ 🚀
کمپیوٹر بیسکس
🌟 ایم ایس آفس ٹریننگ
🌟 انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل اسکلز
🌟 جدید تعلیمی ماحول
اسلامیہ ماڈل سکول — جہاں تعلیم ملے جدید انداز کے ساتھ۔

آئیں! اپنے بچوں کے بہتر اور کامیاب مستقبل کیلئے آج ہی اسلامیہ ماڈل سکول کا انتخاب کریں۔ 🌟

مورخہ: 21_مئی_2026

21/05/2026

السلام علیکم محترم والدین!
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
برائے مہربانی اپنے بچوں کے لیے عیدالاضحیٰ کے موقع پر چارسدہ وال چپل خریدیں،
کیونکہ یہ نہ صرف مضبوط اور پائیدار ہیں بلکہ مناسب قیمت میں بھی دستیاب ہیں۔ مزید یہ کہ سکول ڈسپلن کے مطابق چائنہ چپل سکول میں منع ہیں۔
*آپ کے تعاون کا شکریہ*

17/05/2026

السلام علیکم محترم والدین اور عزیز طلباء!
جماعت دہم ( 10th )کے تمام طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ نئے تعلیمی سیشن کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

لہٰذا تمام طلبہ کل سے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور باقاعدگی کے ساتھ سکول آئیں۔
بحکم: پرنسپل اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس، میاں منڈی، ضلع مہمند

10/05/2026

اہم اطلاع برائے جماعت دہم!!
جماعت دہم کے تمام طلباء کرام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل بروز پیر بتاریخ 11 مئی 2026 سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہورہا ہے۔

لہذا تمام طلباء کل اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

پرنسپل: اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی ضلع مہمند

Photos from Islamia Model School Sub Campus Mian Mandi District Mohmand's post 05/05/2026

اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میں طلبہ کی سہولت اور صحت کو مدِنظر رکھتے ہوئے گرمی سے بچاؤ کے لیے مزید پنکھے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانا اور طلبہ کو خوشگوار، ٹھنڈا اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دے سکیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم مسلسل ایسے اقدامات کرتے رہیں گے جو ان کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

02/05/2026

🌿✨ سالانہ فیکنک پروگرام 2026 ✨🌿
اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس کے معزز اساتذہ کرام کیلئے اس سال بھی ایک یادگار اور پُرمسرت سالانہ فیکنک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس کی انتظامیہ کی جانب سے اس خوبصورت ایونٹ کا اہتمام کیا گیا، جہاں اساتذہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہوئے۔ 😊

🐟 مزیدار مچھلی اور لذیذ کھانوں سے تواضع
🥤 ریفریشمنٹ اور دوستانہ ماحول
🎉 ہنسی، خوشی اور یادگار لمحات

یہ پروگرام نہ صرف تفریح کا ذریعہ بنا بلکہ اساتذہ کے درمیان باہمی تعلق کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بھی بنا۔
💫 اسلامیہ ماڈل سکول — تعلیم کے ساتھ خوشیوں کا سفر

Want your school to be the top-listed School/college?

Telephone

Website