جمعیت طلباء اسلام تحصیل کچلاک

جمعیت طلباء اسلام تحصیل کچلاک جمعیت طلباء اسلام تحصیل کچلاک آفیشل

جمعیت طلباء اسلام تحصیل کچلاک کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس تحصیل صدر محمد قصیر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز ...
10/12/2025

جمعیت طلباء اسلام تحصیل کچلاک کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس تحصیل صدر محمد قصیر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز حافظ شراف الدین کی تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔

اجلاس میں تنظیمی و انتخابی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

1. بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھرپور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

2. آنے والی 17 تاریخ کو تنظیم کا عمومی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

3. عمومی اجلاس سے قبل تمام یونٹس کے دوروں کا شیڈول جاری کیا جائے گا اور ذمہ داران اپنے تنظیمی دورے مکمل کریں گے۔

اجلاس کا اختتام مولوی احسان اللہ کی دعا پر ہوا۔

جاری کردہ:
شعبہ نشر و اشاعت
جمعیت طلباء اسلام، تحصیل کچلاک

جمعیت طلباء اسلام صوبہ بلوچستان کے صدر حکمت اللہ کاکڑ، ضلعی صدر حافظ حبیب الرحمن بڑیچ، ضلعی جنرل سیکرٹری عابد اللہ حنفی،...
22/10/2025

جمعیت طلباء اسلام صوبہ بلوچستان کے صدر حکمت اللہ کاکڑ، ضلعی صدر حافظ حبیب الرحمن بڑیچ، ضلعی جنرل سیکرٹری عابد اللہ حنفی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالقاہر رودینی، ضلع کوئٹہ ڈپٹی مالیات سیکرٹری نیک محمد دلی اور بلوچستان یونیورسٹی کنوئنر علی نواب پیر زادہ نے حاجی عین اللہ شمس کو جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ حاجی عین اللہ شمس کی تنظیمی خدمات اور جدوجہد قابلِ تحسین ہیں، ان کی قیادت میں ضلع کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام مزید منظم، مضبوط اور فعال کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حاجی عین اللہ شمس تنظیم کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے، دینی و تعلیمی اداروں کے استحکام، اور نوجوانوں کی فکری و عملی تربیت کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما ملک نادر، نصیر احمد کاکڑ، سردار عبدالرحمن خلجی، جمعیت علماء اسلام تحصیل کچلاک کے عاملہ رکن محمود خان ترکئ، جمعیت طلباء اسلام تحصیل کچلاک کے صدر محمد قصیر، جنرل سیکرٹری احسان اللہ خبیب اور سیکرٹری اطلاعات شفیع اللہ بہار بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اتحاد، نظم و ضبط، اور نوجوانوں میں دینی شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آخر میں نو منتخب جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جمعیت کے مشن اور اکابرین کی تعلیمات کے مطابق خدمتِ دین اور خدمتِ خلق کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

جمعیت طلباء اسلام تحصیل کچلاک کے صدر محمد قصیر، سنیئر نائب صدر وقار احمد بلوچ، جنرل سیکرٹری احسان اللہ خبیب اور سیکرٹری ...
20/10/2025

جمعیت طلباء اسلام تحصیل کچلاک کے صدر محمد قصیر، سنیئر نائب صدر وقار احمد بلوچ، جنرل سیکرٹری احسان اللہ خبیب اور سیکرٹری اطلاعات شفیع اللہ بہار نے سابق صوبائی وزیر صحت حاجی عین اللہ شمس کو ناظمِ عمومی ضلع کوئٹہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ حاجی عین اللہ شمس کی قیادت میں جمعیت طلباء اسلام ضلع کوئٹہ مزید مضبوط اور منظم انداز میں اپنی دینی و تنظیمی جدوجہد کو آگے بڑھائے گی۔ ان کی خدمات ہمیشہ طلباء کی فلاح، اتحاد اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے نمایاں رہی ہیں، اور ان کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ جماعت اپنے مخلص اور فعال کارکنان کو ہمیشہ عزت اور قیادت کا موقع فراہم کرتی ہے۔

مبارکباد کا پیغام                          تحریر شفیع اللہ بہارجمعیت طلباء اسلام تحصیل کچلاک کی جانب سے مولوی عبدالرحمن ...
19/10/2025

مبارکباد کا پیغام
تحریر شفیع اللہ بہار
جمعیت طلباء اسلام تحصیل کچلاک کی جانب سے مولوی عبدالرحمن رفیق صاحب کو امیرِ ضلع کوئٹہ منتخب ہونے اور حاجی عین اللہ شمس صاحب کو ناظمِ عمومی ضلع کوئٹہ منتخب ہونے پر دلی اور پُرجوش مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
یہ انتخاب دراصل اُن کی طویل خدمات، خلوصِ نیت، تنظیمی وابستگی اور دینی و تعلیمی میدان میں مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ جمعیت کے نوجوان اور کارکنان اُن کی قیادت میں مزید منظم، بیدار اور متحرک کردار ادا کریں گے۔

مولوی عبدالرحمن رفیق صاحب ہمیشہ سے تنظیم کے محاذ پر استقامت، اخلاص اور قیادت کی خوبیوں کے حامل رہے ہیں۔ اُن کی قیادت میں ضلع کوئٹہ میں جمعیت کے پیغام کو مزید وسعت اور استحکام حاصل ہوگا۔
اسی طرح حاجی عین اللہ شمس صاحب کی تنظیمی بصیرت، محنت اور قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ناظمِ عمومی کے طور پر اُن کی تقرری یقیناً تنظیم کے لیے تقویت کا باعث بنے گی۔

جمعیت طلباء اسلام تحصیل کچلاک کے تمام کارکنان، عہدیداران اور طلباء ان دونوں رہنماؤں کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں کہ
اللہ رب العزت انہیں دینِ متین کی خدمت، امتِ مسلمہ کی رہنمائی اور جمعیت کے نصب العین کو آگے بڑھانے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔

ہمیں یقین ہے کہ اُن کی قیادت میں تنظیم ایک نئے عزم، اتحاد اور جدوجہد کے دور میں داخل ہوگی،
جہاں ہر کارکن علم، عمل، اخلاص اور خدمت کے جذبے سے سرشار نظر آئے گا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے قائدین کے فیصلوں میں برکت دے، اُن کے عزائم کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے اور جمعیت کو ملتِ اسلامیہ کی تعمیر و بیداری کا حقیقی مرکز بنائے۔ آمین۔

17/10/2025

56یوم تاسیس بیاد ڈاکٹر سرفراز شہید رح کوئٹہ میں مولوی عبدالمصویر مسرور کی آواز میں خوبصورت نظم

16/10/2025

جمعیت طلباء اسلام تحصیل کچلاک کے عاملہ اراکین اور یونٹ کےزمہ دار ساتھی ۔
انقلاب سحر۔۔۔ ڈاکٹرسرفرازشہید 56 یوم تاسیس پروگرام میں

آج بمورخہ 13اکتوبر 2025‎جمعیت طلباء اسلام تحصیل کچلاک مجلس عاملہ کا اجلاس نعمان پبلک گرائمر سکول کل اسٹیشن میں زیر صدارت...
13/10/2025

آج بمورخہ 13اکتوبر 2025
‎جمعیت طلباء اسلام تحصیل کچلاک مجلس عاملہ کا اجلاس نعمان پبلک گرائمر سکول کل اسٹیشن میں زیر صدارت تحصیل کچلاک صدر محمد قصیر منعقد ہوا۔
‎جس میں درج ذیل فیصلے ہوۓ۔
‎ فیصلہ نمبر 1:
‎بمورخہ 14 اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں منعقد ہونے والی مفتی محمود کانفرنس میں جمعیت طلباء اسلام تحصیل کچلاک کے تمام کارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔
‎مزید یہ کہ آج رات انصار الاسلام کے ہمراہ جھنڈے لگانے میں تعاون کیا جائے گا۔
‎فیصلہ نمبر 2:
‎بمورخہ 16 اکتوبر کو کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہونے والے یومِ تاسیس ڈاکٹر سرفراز شہیدؒ کے حوالے سے وال چاکنگ مہم چلائی جائے گی،
‎اور کارکنان پورے عزم و جذبے کے ساتھ پروگرام میں
‎شرکت کریں گے۔
‎جاری کردہ : شفیع اللہ بہار سیکرٹری اطلاعات جمعیت طلباء اسلام تحصیل کچلاک

12/10/2025

Address

Kuchlak

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جمعیت طلباء اسلام تحصیل کچلاک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share