Bannu Student’s Society UOP

Bannu Student’s Society UOP

Share

our Aim is to promote bannu students and build a positive image of bannu �

Photos from Bannu Student’s Society UOP's post 15/05/2026

Today, the Bannu Students Society successfully organized a study circle. The speaker, Hussain Patman, provided valuable insights on the history, restoration, and future of student unions. The discussion proved to be highly productive, after which a Q&A session was held.

12/05/2026

ANNOUNCEMENT

*_Bannu Students Society, University of Peshawar.*
is going to organize a Session on Students’ union restoration.
We warmly invite all students to join us and be part of an engaging and insightful discussion on the role, challenges, and future of studentUnion.
Your participation matters—come, listen, and share your voice.

*Course*
Students union restoration

*Date* :
13th May 2026
⏰ Time:
05:00 PM

*📍Venue*
Faqir API lawn

11/05/2026

یونیورسٹی آف پشاور کے نیو ٹرائبل گرلز ہاسٹل میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے پوری انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ایک طالبہ کی حالت رات کے وقت اچانک خراب ہوئی لیکن افسوس کہ ہاسٹل انتظامیہ، وارڈن اور متعلقہ عملہ مکمل غفلت میں سویا رہا۔ ایمرجنسی کے لیے کھڑی ایمبولینس موجود تھی مگر جواب ملا کہ “پٹرول نہیں ہے” اس لیے ہسپتال نہیں لے جا سکتے۔
سوچنے کی بات ہے کہ طلبہ ہر سمسٹر فیس ادا کرتے ہیں، ہاسٹل چارجز دیتے ہیں، لیکن جب واقعی ایک جان خطرے میں ہو تو ادارہ بے بس کیوں نظر آتا ہے؟ مجبور ہو کر طالبہ نے اپنے پیسوں سے گاڑی کا بندوبست کیا مگر راستے میں وہ گاڑی بھی خراب ہو گئی۔ حالات اتنے سنگین تھے کہ کسی بھی وقت بڑا سانحہ ہو سکتا تھا، لیکن اللہ نے رحم کیا اور اس سٹوڈنٹ کی جان بچ گئی۔
اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ نائٹ شفٹ وارڈن نے دروازہ لاک رکھا ہوا تھا اور بار بار آواز دینے کے باوجود دروازہ نہیں کھولا گیا۔ اگر خدانخواستہ آج کوئی جان چلی جاتی تو اس کی ذمہ داری کون لیتا؟

یہ صرف ایک طالبہ کا مسئلہ نہیں بلکہ ہر اس طالب علم کا سوال ہے جو اپنے والدین سے دور ہاسٹل میں رہتا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو یونیورسٹی اس یقین کے ساتھ بھیجتے ہیں کہ وہاں کم ازکم بنیادی حفاظت اور ایمرجنسی سہولیات موجود ہوں گی۔
ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، ایمبولینس سروس کو فعال بنایا جائے اور ہاسٹل انتظامیہ کو جوابدہ بنایا جائے۔
University of Peshawar

09/05/2026

نادیر خان کچہ بچک غوریوالہ بنوں سے تعلق رکھتے ہیں ،زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔

19/04/2026

آج خٹک اسٹوڈنٹس سٹوڈنٹ ایسوسیشن یونیورسٹی کیمپس پشاور کی جانب سے بابر عدیل کے حق میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔ اس موقع پر بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر محمد فرقان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انصاف اور طلبہ کے حقوق کی آواز بلند کی۔
جب آوازیں دبائی جاتی ہیں تو احتجاج جنم لیتا ہے۔آج ہم بابر عدیل کے لیے نہیں، انصاف کے لیے کھڑے ہیں۔

19/04/2026

Bannu Aman Pasoon 🕊️🌸

17/04/2026


11/04/2026

فیزیکل کلاسس کا اعلان

جیسے کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ یونیورسٹی آف پشاور کی جانب سے آن لائن کلاسز کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد طلبہ کو درپیش مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر محمد فرقان, آئی ایس ایف کے صدر مجتبی انور اور بیٹنی سٹوڈنٹ سوسائٹی کے صدر ظفران بیٹنی نے وی سی صاحب سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بنوں کے طلبہ کے نیٹ ورک کے مسائل، سیکیورٹی خدشات اور دیگر مشکلات کو تفصیل سے پیش کیا گیا۔
الحمدللہ، طلبہ کی آواز کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وی سی صاحب نے فوری طور پر فزیکل کلاسز کی بحالی کی یقین دہانی کروائی، اور آج باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پوسٹ کا مطلب یہ ہے کہ بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی ہمیشہ طلبہ کے مسائل کو ترجیح دیتی ہے اور حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

میڈیا سیل
بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی
یونیورسٹی اف پشاور


10/04/2026

یہ ہمارے لیے نہایت خوشی اور فخر کا مقام ہے کہ بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی کے ممبر اور فنانس سیکرٹری، اسامہ خان نے کم عمری میں ایک بڑا اور متاثر کن قدم اٹھاتے ہوئے اپنی Forex Trading Academy کا آغاز کیا ہے۔ 📈
آج کے جدید دور میں جہاں سکلز اور فنانشل لٹریسی بے حد اہم ہو چکی ہے، وہاں اسامہ خان جیسے نوجوانوں کا آگے آ کر دوسرے سٹوڈنٹس کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا واقعی قابلِ ستائش ہے۔ یہ صرف ایک اکیڈمی نہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے خودمختاری، سیکھنے اور ترقی کی ایک نئی راہ ہے۔
بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی ہمیشہ ایسے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرتی ہے جو نہ صرف اپنی ذات بلکہ اپنے علاقے اور نوجوان نسل کے لیے مثبت کردار ادا کرے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ قدم بہت سے طلبہ کے لیے کامیابی کے دروازے کھولے گا۔
بنوں میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن بنوں کے طلباہ کے لئے ایک پلیٹ فارم ہونا ضروری ہے جو کہ ایسے ٹیلینٹ سامنے لا کر دنیا کے سامنے پیش کر دیں۔بنوں سٹوڈنٹ سوسائٹی ہمیشہ طلباہ کو ہر قسم کے سپورٹ کے لئے فراہمی کا ذریعہ رہا ہے اور رہے گا۔

03/04/2026

کل تحصیل ڈومیل بنوں میں ہونے والے افسوسناک بم دھماکے نے ایک بار پھر ہمارے دلوں کو غم سے بھر دیا۔ بے گناہ لوگوں کا خون ہم سب سے سوال کر رہا ہے کہ آخر کب تک یہ ظلم جاری رہے گا؟

ڈومیل وزیر سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ہونے والے احتجاج میں بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر محمد فرقان نے اپنے میمبرز کے ہمراہ بھرپور شرکت کر کے یہ پیغام دیا کہ ہم اپنے لوگوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم نہ صرف شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں بلکہ ہر ظلم کے خلاف ایک آواز بن کر کھڑے رہیں گے۔

یہ صرف ایک احتجاج نہیں تھا، بلکہ یہ عزم تھا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں، ہم خاموش نہیں رہیں گے، اور ہم اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔





Photos from Bannu Student’s Society UOP's post 11/03/2026

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں نیکیوں کی قدر اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ اسی جذبۂ خدمت کے تحت بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی کے دو ذمہ دار ممبرز نے آج بنوں سے آنے والی خاتون مریض کے لیے اپنا خون عطیہ کیا۔ یہ صرف خون کا عطیہ نہیں بلکہ انسانیت، ہمدردی اور بھائی چارے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

ہمیں فخر ہے کہ ہماری سوسائٹی کے نوجوان ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔ رمضان کا اصل پیغام بھی یہی ہے کہ ہم دوسروں کے درد کو محسوس کریں اور جہاں ممکن ہو ان کی مدد کریں۔

اللہ تعالیٰ ہمارے ان ساتھیوں کی اس چھوٹی سی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔
بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی ہمیشہ اپنے لوگوں کی خدمت کے لیے تیار ہے۔

❤️🩸

Want your school to be the top-listed School/college?

Telephone

Website