The Rise Education System Lachi Campus

The Rise Education System Lachi Campus

Share

The Rise Education System

03/05/2026

السلام علیکم!
آج The Rise Education Network, Lachi Campus میں ہمارے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق ایک اہم سرگرمی منعقد کی گئی جس کا موضوع "صحت مند غذا اور جنک فوڈ" تھا۔ اس سرگرمی میں بچوں کو صحت مند اور غیر صحت مند خوراک کے درمیان فرق، صحت مند غذا کی اہمیت، اور جنک فوڈ کی پہچان کے بارے میں آسان اور دلچسپ انداز میں آگاہی دی گئی۔
طلبہ کو یہ بھی سکھایا گیا کہ وہ اپنی روزمرہ خوراک میں صحت مند اشیاء کا انتخاب کیسے کریں اور ایسی غیر معیاری و مضر صحت غذا سے کیسے بچیں جو ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔
ایسی سرگرمیاں بچوں میں شعور بیدار کرنے اور بہتر عادات اپنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بھی گھر پر بچوں کی رہنمائی فرمائیں گے۔

24/04/2026
18/04/2026

خیبر پختونخوا کا تعلیمی بحران یا مواقع کی کمی؟ دی رائز ایجوکیشن نیٹ ورک کا منفرد ماڈل اور بڑے خوابوں کی کہانی میاں ماجر شاہ سے خصوصی گفتگو۔

18/04/2026

A female teacher is required

Photos from The Rise Education System Lachi Campus's post 15/04/2026

میاں ماجر شاہ، سی ای او دی رائز ایجوکیشن نیٹ ورک پاکستان، اور فدا حیات خٹک، مینیجر ساؤتھ زون کے پی کے نے نئے تعلیمی سیشن 2026-27 کے آغاز کے سلسلے میں رائز ایجوکیشن کیمپس لاچی کا روٹین انسپیکشن وزٹ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل رائز ایجوکیشن کیمپس لاچی اختر محمود بھی موجود تھے۔ دورے کے آغاز پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے مختلف کلاسز کا تفصیلی دورہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران اساتذہ سے ملاقات بھی کی گئی، جہاں طلباء کی تعلیمی کارکردگی، تدریسی طریقہ کار اور مجموعی تعلیمی ماحول پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور طلباء کی بہترین تربیت کے لیے اپنی بھرپور کاوشیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

08/04/2026

میں آج پلے کلاس کے بچوں کے لیے ٹریسنگ ایکٹیویٹی کا اہتمام کیا گیا ننھے طلبہ نے بڑی دلچسپی اور خوشی کے ساتھ حصہ لیا اور لکھائی کی ابتدائی مہارتیں سیکھیں۔ ایسی سرگرمیاں بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت اور اعتماد میں اضافہ کرتی ہیں۔

Photos from The Rise Education System Lachi Campus's post 04/04/2026

دی رائز ایجوکیشن نیٹ ورک (لاچی کیمپس) میں نئے آنے والے طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید! 🌸
ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے اپنی تعلیمی سفر کے لیے ہمارے ادارے کا انتخاب کیا۔
ہم دعا گو ہیں کہ یہ نیا سفر آپ کے لیے کامیابیوں، خوشیوں اور روشن مستقبل کا باعث بنے۔ ✨"

01/04/2026

نئے تعلیمی سفر کا آغاز خوش آمدید سے ✨
ہمارے معزز پرنسپل صاحب کی جانب سے نئے آنے والے طلبہ کا پرتپاک استقبال اور ایک چھوٹے سے تحفے کے ساتھ ان کے روشن مستقبل کی دعا۔
ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہر بچہ ہمارے ادارے کا قیمتی حصہ ہے۔
دی رائز ایجوکیشن سسٹم — جہاں ہر خواب کو پر ملتے ہیں 🌱📚

31/03/2026



Want your school to be the top-listed School/college?

Telephone

Website

Opening Hours

Monday 07:30 - 12:44
Tuesday 12:45 - 12:45
Wednesday 07:45 - 12:45
Thursday 07:45 - 12:45
Friday 07:45 - 12:00
Saturday 07:45 - 12:45