Bazm e illam w Shaoor

Bazm e illam w Shaoor

Share

Revolution

26/05/2026

وطن عزيز پاڪستان جي پسمانده علائقي ٿرپارڪر جي شاگردن جو ٽيلينٽ ڪنھن کان گھٽ ناھي ـ اھي ئي ٽيلينٽڊ نوجوان منھنجي ديس / وطن ٿرپارڪر سنڌ جا سورما آهن ، انھن جي آبياري ٿيڻ کپي ـ
الحمدلله بزمِ علم و شعور اھڙن نوجوانن جي علمي و عملي چمنستان ۾ آب پاشي جو ڪردار ڪندو.
*بزمِ علم و شعور ڪراچي*


Photos from Bazm e illam w Shaoor's post 10/05/2026

الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہر سال کی طرح اس سال بھی بزمِ علم و شعور کے زیرِ اہتمام ایک پروقار میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں کراچی میں زیرِ تعلیم طلبۂ کرام نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
اس نشست میں ہر چیز موجود تھی، مگر سابقہ رفقاء، بالخصوص اسد خلیلی کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔ تاہم ان کے نظریات، اخلاص اور فکر نے اس خلا کو کسی حد تک پُر کیے رکھا۔
الحمدللہ! اس مرتبہ احباب کے جوش و جذبے میں ایک منفرد کیفیت نمایاں تھی، خصوصاً نئے رفقاء کا ولولہ اس بات کی عکاسی کر رہا تھا کہ اب یہ چراغ ظلمتوں اور تاریکیوں کے خاتمے تک اپنی روشنی بکھیرتا رہے گا۔
اس میٹنگ میں مختلف اہم امور زیرِ بحث آئے، جن میں بزمِ علم و شعور کے دائرۂ کار کو مزید وسیع کرنا اور مرکزی عہدوں میں رد و بدل شامل تھا۔ بالآخر باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے یہ طے پایا کہ صدر اور نائب صدر اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے، جبکہ دیگر چند عہدوں میں تبدیلی عمل میں لائی جائے گی، جو خوش اسلوبی اور باہمی اتحاد کے ساتھ مکمل ہوئی
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ استقامت عطاء فرمائے
عہدیدران
1 صدر (خادم ) محمد صدیق
جامعہ نعیمیہ
2 نائب صدر علی محمد
مرکز القادریہ
3 جنرل سیکرٹری نور محمد انورا القرآن
4 نائب جنرل سیکرٹری نیاز علی
حنفیہ غوثیہ
5 خزانچی محمد رمضان اویس
مرکز القادریہ
6 نائب خزانچی نعمان علی
نضرۃ العلوم

میٹنگ میں حصہ لینے والے ادارے
1 جامعہ نعیمیہ
2 مرکزی القادریہ
3 انوار القرآن
4 حنفیہ غوثیہ
5 نضرۃ العلوم

06/05/2026

علم ھماری پہچان ، شعور ہمارا شیوہ

Mobile uploads 08/04/2026
04/04/2026
29/03/2026

داخلہ جاری ہے👇
مزید معلومات کیلئے کمینٹ میں دیۓ گۓ نمبر پر رابطہ کریں👇

25/03/2026

علم کا حصول شعور کے ساتھ "
بزمِ علم و شعور تھرپارکر میں علم و شعور کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے اور چراغ سے چراغ جلانے کا مصداق سرگرم عمل ہے در اصل شعور انسان کو سعادت و تکامل کا طریق بتاتا ہے اور علم اسے قوی و توانا بناتا ہے علم انسان کو اس کے اصلی کردار سے روشناس کراتا ہے اور یہ بھی ایک ناقابلِ انکار حقیقت ہے کہ جس معاشرے کے نوجواں باشعور ہو وہاں محبت ، شفقت ، الفت اور قربانی کے جذبے غالب رھتے ہیں
بحمدللہ تعالیٰ بزمِ علم و شعور کے ذریعے کراچی میں زیر تعلیم تھرپارکر سے متعلقہ طلباء کرام خود اعتماد اور باشعور ثابت ہو رہے ہیں لھذا اب سے تھرپارکر میں ہونے والے پروگرامز ، مشاورتی میٹینگز ، کانفرنسز ، ورکشاپز ، جلسے جلوس اور علمی سرگرمیوں میں ان کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے یہ طلباء کرام اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے وہ خوبصورت عطیہ ہیں جن میں مالک لم یزل نے علم و شعور کی آمیزش شامل فرما کر ایک پسماندہ علاقے تھرپارکر میں دین اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے منتخب فرما دیئے ہیں سو بس اسی لیے راقم الحروف کی تھرپارکر کے تمام مکینوں اور باالخصوص علماء کرام سے اپیل ہے کہ قوم و نسل سے بالاتر ہو کر ان طلباء کرام سے مسلک حق اہلسنت وجماعت کی خدمات لیجئے اور تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے عام احباب سے بھی التماس ہے کہ اگر پسماندگی کے طوق سے نجات چاہتے ہو اور تھرپارکر کو گہوارہ علم دیکھنا چاہتے ہو تو ہمارے اس مشن "علم کا حصول شعور کے ساتھ" کو فروغ دیجئے اور تھرپارکر سے وابستہ باشعور نوجوانوں کا ساتھ دیجئے باشعور نوجوان ہی ملک و معاشرہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں اور مجھے امید واثق ہے کہ نوجوانانِ تھرپارکر ایک دن ضرور اپنی قوم کو بام عروج پر لائیں گے آپ حضرات بھی آئیے ہمارے قدم بقدم شانہ بشانہ اس سفر میں شریک ہو جائیے علم و شعور سے ہی نسلیں پروان چڑھتی ہیں اور قومیں عروج پاتی ہیں رب کائنات سے دعا ہے کہ مالک مہربان تھرپارکر کے باشندوں کو عروج عطا فرمائے
آمین ثم آمین یارب العالمین
آپ سب کا مخلص: اسد علی خلیلی

12/02/2026

ابلیس کا حربہ اور ہماری نئی جنریشن!

02/01/2026

بزمِ علم و شعور ٿرپارڪر

Photos from Bazm e illam w Shaoor's post 28/12/2025

ذہنی جمود کا خاتمہ "
تھر پارکر سے تشریف لائے ہوئے قابلِ احترام مہمانوں ( مولانا منور علی ، مولانا قربان علی ) کے ہمراہ کافی وقت تلک مختلف موضوعات پر لے دے اور چند ساعتیں بزمِ علم و شعور کے بابت بھی اظہارِ خیال ہوا ، تھر پارکر کے طلبہ کا طبقاتی اور فرسودہ سوچ کو الوداع کرکے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور بتہ دل حوصلہ افزائی کی ,
اور آخر میں ترکی سینٹر کا وزٹ کیا جہاں ترکی کے نامور مذہبی اسکالر ڈاکٹر مہمت علی سے ملاقات ہوئی اور کلیکشن آف قرآن ( رسائلِ نور ) سے متعلق بات چیت ہوئی یوں یہ حمایوں لمحے ڈھلتے ڈھلتے اختتام کو پہنچے ، خداوند متعال ہم سب کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی توفیق بخشے اور غلط فہمیوں کا ازالہ فرمائے ,

ان لمحات کی منظر کشی پیش نظر ہے ,

Want your school to be the top-listed School/college?

Website