Al-Adnan Online Quran Academy

Al-Adnan Online Quran Academy

Share

3 Days Free Trail Expert And Qualified Teachers Flexible Timing Affordable fee

قیمتی واصلاحی باتیں 08/02/2025

یونیورسٹی میں ایک پروفیسر تھے۔ جو اپنی کلائی پر زنانہ گھڑی باندھتے تھے، جسے دیکھ سب طلباء کی ہنسی چھوٹ جایا کرتی تھی،

ایک عرصے بعد وائس چانسلر کے ذریعے جب ھم پر انکشاف ہوا
کہ
پروفیسر صاحب جو زنانہ گھڑی پہنتے ہیں وہ ان کی فوت شدہ بیوی کی ہے۔۔۔

اس واقعے سے یہ سیکھا
کہ
‏"کچھ دل بِنا بولے محبوب کی رحلت کے بعد بھی غم اور درد محسوس کرتے رہتے ہیں۔"
ایک دفعہ ہسپتال میں
کسی مریض کی عیادت کے لیئے جانا ہوا، کوریڈور میں چلتے ہوئے ایک جواں سال لڑکی کی
وِگ (بال) گر گئی
وہاں موجود تمام لوگ اس پر ہنسنے لگے،
آگے بڑھ کر جب ایک دوسری عورت نے اس کی مدد کی
‏تو وہ روتے ہوئے کہنے لگی
اِس میں میرا کوئی قصور نہیں
"کینسر"
نے میرے بال لے لیئے
اس لیئے مجھے یہ آرٹیفشل وِگ لگانا پڑتی ہے۔۔۔
اسی طرح قبرستان میں
دس سالہ بچے کو ایک قبر پر کھڑا کچھ کہتے ہوئے سنا جو کہہ رہا تھا
"ماما اٹھو میرے ساتھ اسکول چلواستاد مجھے تمام لڑکوں کے
‏سامنے مارتا اور کہتا ہے کہ تمہاری ماں کتنی سست اور کاہل ہے جو تمہاری پڑھائی کا خیال نہیں رکھتی۔۔۔

کسی کی ظاہری حالت دیکھ کر ہمیں قطعا" مذاق یا کسی قسم کا بھونڈا ری ایکشن نہیں دینا چاہیئے
ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے اندر ہزار دُکھ چھپائے ہوئے ہو جس کا ہمیں علم نہ ہو۔۔۔
‏بولیئے
سوچینے
اور ری ایکشن
دینے سے پہلے اگلے بندے کی فیلنگز کا خیال رکھیئے۔۔۔
بلاشبہ بعض باتیں انسان کو قتل کر دیتیں ہیں۔۔۔

بدگمانی بہت سے معاملات خراب کرتی ہے۔۔
عربی میں ایک مقوله ہے

"ترجمہ "

زبان سے نکلنے والے الفاظ دو دھاری تلوار کی طرح ہوتے ہیں۔
احتیاط کیا کریں۔

قیمتی واصلاحی باتیں WhatsApp Group Invite

20/01/2025

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞

*اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُهٗ*

🇵🇰 *آج کا کیلنڈر* 🌤

🔖 *19 رجب 1446ھ* 💎
🔖 *20 جنوری 2025ء* 💎
🔖 *07 ماگھ 2081ب* 💎

🌄 *بروز سوموار Monday* 🌄

🍂 *موت کی تمنا!*
🔹 *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” کوئی شخص تم میں سے موت کی آرزو نہ کرے ، اگر وہ نیک ہے تو ممکن ہے نیکی میں اور زیادہ ہو اور اگر برا ہے تو ممکن ہے اس سے توبہ کر لے ۔*🔹
📗«صحیح بخاری-7235»

💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞
*`مردوں میں رجولیت پیدا کرنے والی خواتین ہی ہیں۔`*

* امام بخاری کو ان کی والدہ نے تربیت دی
* امام شافعی کو ان کی والدہ نے تربیت دی
* امام احمد بن حنبل کو ان کی والدہ نے تربیت دی
* حافظ ابن حجر کی تربیت ان کی بہن نے کی
* شیخ الاسلام ابن تیمیہ کی والدہ کا نام "تیمیہ" تھا، جو ایک واعظہ تھیں، اسی نسبت سے انہیں "ابن تیمیہ" کہا جاتا ہے۔
* امام ابن باز کی تربیت ان کی والدہ نے کی

عورتیں مردوں کے لیے (کارخانوں) کی مانند ہیں۔ اگر عورتیں نیک ہوں تو گھر اور معاشرہ بھی نیک ہو جاتے ہیں۔

*امام احمد بن حنبل اپنی والدہ کے بارے میں فرماتے ہیں:*
> "میری والدہ نے مجھے دس سال کی عمر میں قرآن حفظ کروایا۔ وہ مجھے فجر کی نماز سے پہلے جگاتی تھیں، بغداد کی سرد راتوں میں میرے وضو کے لیے پانی گرم کرتیں، مجھے کپڑے پہناتیں، پھر خود حجاب اوڑھ کر میرے ساتھ مسجد جاتیں، حالانکہ ہمارے گھر سے مسجد کافی دور تھا اور راستہ اندھیرے میں ڈوبا ہوتا تھا۔"

*`اگر مرد تاریخ بناتے ہیں، تو عورتیں وہ مرد بناتی ہیں جو تاریخ بناتے ہیں۔`*

*عربی سے ترجمہ*
*عبدالرحمن سعیدی*

🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼

Jab Allah Apna Rahem Dikhayega Insaano Par
#muftitariqmasood #tariqmasood #tariqjameel #ALLAHU #Allahuakbar #allah #islam #islamic #muslim #muslimah #islamabad #islamicpost #islamicreminders #muslimwedding #nabi #Nabi_Mohammed 
 
Ten Unknown Facts About #BMW 

1. Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich, Germany, initially producing aircraft engines. The company transitioned to motorcycle production in the 1920s and eventually to automobiles in the 1930s.

2. Iconic Logo: The BMW logo, often referred to as the "roundel," consists of a black ring intersecting with four quadrants of blue and white. It represents the company's origins in aviation, with the blue and white symbolizing a spinning propeller against a clear blue sky.

3. Innovation in Technology: BMW is renowned for its innovations in automotive technology. It introduced the world's first electric car, the BMW i3, in 2013, and has been a leader in developing advanced driving assistance systems (ADAS) and hybrid powertrains.

4. Performance and Motorsport Heritage: BMW has a strong heritage in motorsport, particularly in touring car and Formula 1 racing. The brand's M division produces high-performance variants of their regular models, known for their precision engineering and exhilarating driving dynamics.

5. Global Presence: BMW is a global automotive Company

6. Luxury and Design: BMW is synonymous with luxury and distinctive design, crafting vehicles that blend elegance with cutting-edge technology and comfort.

7. Sustainable Practices: BMW has committed to sustainability, incorporating eco-friendly materials and manufacturing processes into its vehicles, as well as advancing electric vehicle technology with models like the BMW i4 and iX.

8. Global Manufacturing: BMW operates numerous production facilities worldwide, including in Germany, the United States, China, and other countries, ensuring a global reach and localized production.

9. Brand Portfolio: In addition to its renowned BMW brand, the company also owns MINI and Rolls-Royce, catering to a diverse range of automotive tastes and luxury segments.

10. Cultural Impact: BMW's vehicles often become cultural icons, featured. 
. 
. 
#photochallenge #photographychallenge  #bestphoto_japan  #bestphotochallenge #todaybestphoto #photochallenge2024Today #photographychallengechallenge 09/01/2025

Jab Allah Apna Rahem Dikhayega Insaano Par #muftitariqmasood #tariqmasood #tariqjameel #ALLAHU #Allahuakbar #allah #islam #islamic #muslim #muslimah #islamabad #islamicpost #islamicreminders #muslimwedding #nabi #Nabi_Mohammed Ten Unknown Facts About #BMW 1. Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich, Germany, initially producing aircraft engines. The company transitioned to motorcycle production in the 1920s and eventually to automobiles in the 1930s. 2. Iconic Logo: The BMW logo, often referred to as the "roundel," consists of a black ring intersecting with four quadrants of blue and white. It represents the company's origins in aviation, with the blue and white symbolizing a spinning propeller against a clear blue sky. 3. Innovation in Technology: BMW is renowned for its innovations in automotive technology. It introduced the world's first electric car, the BMW i3, in 2013, and has been a leader in developing advanced driving assistance systems (ADAS) and hybrid powertrains. 4. Performance and Motorsport Heritage: BMW has a strong heritage in motorsport, particularly in touring car and Formula 1 racing. The brand's M division produces high-performance variants of their regular models, known for their precision engineering and exhilarating driving dynamics. 5. Global Presence: BMW is a global automotive Company 6. Luxury and Design: BMW is synonymous with luxury and distinctive design, crafting vehicles that blend elegance with cutting-edge technology and comfort. 7. Sustainable Practices: BMW has committed to sustainability, incorporating eco-friendly materials and manufacturing processes into its vehicles, as well as advancing electric vehicle technology with models like the BMW i4 and iX. 8. Global Manufacturing: BMW operates numerous production facilities worldwide, including in Germany, the United States, China, and other countries, ensuring a global reach and localized production. 9. Brand Portfolio: In addition to its renowned BMW brand, the company also owns MINI and Rolls-Royce, catering to a diverse range of automotive tastes and luxury segments. 10. Cultural Impact: BMW's vehicles often become cultural icons, featured. . . #photochallenge #photographychallenge #bestphoto_japan #bestphotochallenge #todaybestphoto #photochallenge2024Today #photographychallengechallenge

قیمتی واصلاحی باتیں 12/12/2024

‏*40 تا 60 سال کے لوگوں کے لیے نصیحت*

نصیحت ان لوگوں کو کرتا ہںوں جو 40، 50، 60 سال یا اس سے اوپر کی عمر کو پہنچ چکے ہیں ، حتی کہ 80 سال کی عمر تک بھی !
اللہ آپ کو فرمانبرداری، صحت، اور عافیت عطا فرمائے۔

1. *پہلی نصیحت:*
ہر سال حجامہ کروائیں ، چاہںے آپ بیمار نہ ہںوں یا کوئی مرض نہ ہںو ۔

2. *دوسری نصیحت:*
ہمیشہ پانی پیئیں ، چاہںے پیاس نہ لگے ۔ بہت سی صحت کے مسائل جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے پیدا ہںوتے ہیں ۔

3. *تیسری نصیحت:*
جسمانی سرگرمی کریں ، چاہںے آپ مصروف ہںوں ۔ اپنے جسم کو حرکت دیں ، چاہںے وہ صرف چلنا ہںو یا تیراکی کرنا ہںو ۔

4. *چوتھی نصیحت:*
کھانے میں کمی کریں ۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا،
*"آدمی کے لیے چند لقمے ہی کافی ہیں جو اس کی کمر کو سیدھا رکھ سکیں۔"*
زیادہ کھانے سے پرہیز کریں؛ اس میں کوئی بھلائی نہیں ہںے ۔

5. *پانچویں نصیحت:*
جتنا ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ ضرورت نہ ہںو ۔ اپنے مقامات تک پیدل چل کر جائیں ، جیسے مسجد ، دکان ، یا کسی سے ملنے ۔

6. *چھٹی نصیحت:*
غصے کو پیچھے چھوڑ دیں ...
غصہ اور فکر آپ کی صحت کو ختم کرتے ہیں اور آپ کی روح کو کمزور کرتے ہیں ۔
اپنے آپ کو ایسے لوگوں کے ساتھ رکھیں جو آپ کو سکون دیتے ہیں۔

7. *ساتویں نصیحت:*
جیسا کہ کہا جاتا ہںے ، "اپنے پیسے کو دھوپ میں رکھو اور خود سایہ میں بیٹھو۔" یعنی حتیٰ الوسع پیسے کو استعمال میں لائیں اور سہولیات حاصل کریں یہ نہیں کہ پیسے بچائیں اور خود مشقت اٹھائیں ۔ اپنے آپ کو یا اپنے ارد گرد کے لوگوں کو محروم نہ رکھیں ، پیسہ زندگی کو سہارا دینے کے لیے ہںے ، خود زندگی نہیں ہںے ۔

8. *آٹھویں نصیحت:*
اپنی روح کو کسی کے لیے ، کسی ایسی چیز کے لیے جسے آپ حاصل نہیں کر سکتے ، یا کسی ایسی چیز کے لیے جو آپ حاصل نہیں کر سکے ، افسوس میں نہ ڈوبنے دیں ۔ اسے بھول جائیں —
اگر یہ آپ کے لیے مقدر ہںوتا ، تو یہ آپ کے پاس آ جاتا ۔

9. *نویں نصیحت:*
عاجزی اختیار کریں ، کیونکہ دولت ، مرتبہ ، طاقت ، اور اثر و رسوخ سب غرور کے ساتھ زوال پذیر ہںو جاتے ہیں ۔ عاجزی آپ کو لوگوں کے قریب لاتی ہںے اور اللہ کے ہاں آپ کے مقام کو بلند کرتی ہںے ۔

10. *دسویں نصیحت:*
اگر آپ کے بال سفید ہںو گئے ہیں ، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ زندگی ختم ہںو گئی ہںے ۔ یہ ایک نشانی ہںے کہ زندگی کا بہترین حصہ ابھی شروع ہںو رہا ہںے ۔
پر امید رہیں ، اللہ کی یاد کے ساتھ جئیں ، سفر کریں ، اور حلال طریقوں سے لطف اندوز ہںوں ۔

**آخری اور سب سے اہم نصیحت:**
کبھی بھی نماز نہ چھوڑیں ، یہ آپ کے جیتنے کا کارڈ ہںے اس زندگی میں اور اس دن میں جب نہ دولت کام آئے گی اور نہ اولاد ۔

اگر آپ کو یہ مفید لگے ، تو اسے پھیلائیں ، اور دوسروں کو محروم نہ کریں جو اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں !!!
*حضور خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ " لوگوں میں سب سے بہترین وہ ہے جو لوگوں کے لیے نفع بخش اور فائدہ مند ہو "* !!!
اس لیے دوسروں کیلئے ہر طرح نفع مند ثابت ہوں !!!

قیمتی واصلاحی باتیں WhatsApp Group Invite

10/12/2024

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞

*اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُهٗ*
🇵🇰 *آج کا کیلنڈر* 🌤

🔖 *07 جمادی الثانی 1446ھ* 💎
🔖 *10 دسمبر 2024ء* 💎
🔖 *26 مگھر 2081ب* 💎

🌄 *بروز منگل Tuesday* 🌄

*رشـــــتہ داروں ســــــے تعلــــــق جــــــوڑنـــــا!*
🔹 *حضرت ابوایوب انصاری ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریمﷺ سے عرض کیا: یا رسول اللہ! کوئی ایسا عمل بتائیں جو مجھے جنت میں لے جائے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: (یہ اعمال کرو جنت میں داخل ہو جاؤ گے):*
1️⃣ *اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ کرو۔*
2️⃣ *نماز قائم کرو۔*
3️⃣ *زکوٰۃ دیتے رہو۔*
4️⃣ *صلہ رحمی کرتے رہو۔*🔹
📗«صحیح بخاری-5982»

💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞💞
*سفر کی احتیاط*

اگر کوئی آدمی کسی ملک کا سفر کرے مگر *اس کے پاس اس ملک کی کرنسی ریال , درہم , پاؤنڈ وغیرہ بالکل نہ ہو* یا بہت کم ہو یا مطلوبہ مقدار میں نہ ہو , تو اسے وہاں درجہ بہ درجہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ایک تو یہ مشکلات ہیں جو مطلوبہ کرنسی کے نہ ہونے پر اسے پیش آئیں گی اور *اگر ایسا ہو کہ اس کے پاس سے ہیرؤین , چرس , افیون یا ایسا کوئی بھی ممنوعہ مواد* جس کی اس ملک میں سخت ممانعت ہو , اس کے پاس سے برآمد ہو جائے تو ایسے آدمی کی مشکلات کئی گنا بڑھ جائیں گی ۔

*ایسا ہی آخرت کا ایک جہاں ہے ۔* وہاں ایمان و نیک اعمال کی کرنسی اور تقویٰ کا توشہ کام آئے گا ۔ یہ زاد راہ جس کے پاس جتنا ہوگا , اسی قدر اس کا آخرت کا سفر آسان ہوگا ۔ *اس لازمی کرنسی* کی غیرموجودگی مشکلات کا سبب بنے گی اور اگر *جھوٹ , غیبت , چوری , ملاوٹ , ڈاکہ زنی , قتل و غارت , زنا , بدعنوانی , سود , ظلم , استحصال , خلق خدا کے حقوق کی پامالی اور خدا کے حقوق کی عدم ادائیگی* جیسی ممنوعہ اشیاء بھی ہمارے پاس سے برآمد ہو گئیں تو اُس جہاں کی مشکلات دو چند ہو جائیں گی۔

04/12/2024

💥 تربیتِ اولاد💥 🔆
جب بچے کے بالوں میں کنگھی کریں تو اسے بتائیں کہ بالوں ميں کنگھی کرنا پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے چنانچہ
ارشاد نبوی ہے:(مَنْ كَانَ لَهُ شَعْرٌ فَلْيُكْرِمْهُ)
ترجمہ: جس کے پاس بال ہوں تو اسے سنوارنا چاہیے. (رواه ابو داو:
لیکن 9سال بعد بچہ کم بال بغیر پف کے رہے ضروری ہے تاکہ مردوں کے لئیے فتنہ نہ بنے۔
🔆 جب بچے کو مدرسہ یا سکول بھیجیں تو اسے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث سنائیں۔ من سلك طريقاً يطلب فيه علماً سهل الله له طريقاً إلى الجنة
ترجمہ جو علم سیکھنے کے لیے گھر سے نکلتا ہے تو اللہ تعالی اس کے لیے جنت کا راستہ آسان بنا دیتا ہے (رواه البخاري / كتاب العلم/1)
🔆 جب بچے کے سامنے مسکرائیں تو اسے بتائیں کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مسکرانے کو صدقہ (نیکی) قرار دیا ہے۔تَبَسُّمُكَ فِي وَجْهِ أَخِيكَ لَكَ صَدَقَةٌ)
ترجمہ : اپنے بھائی کے سامنے مسکرانا صدقہ ہے۔ (ترمذى (1956))
🔆 جب بچے کی تعریف کریں تو اسے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان سنائیں
(الْكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ صَدَقَةٌ) ترجمہ: اچھی بات بهی صدقہ (نیکی) ہے (البخاري (2734)
🔆 جب آپ اپنا کھانا بچے کی پلیٹ ميں ڈالیں تو اسے بتائیں کہ یہ بھی نیکی کا کام ہے۔ ارشاد نبوی ہے وَإِفْرَاغُكَ مِنْ دَلْوِكَ فِي دَلْوِ أَخِيكَ لَكَ صَدَقَةٌ)ترجمہ اپنے برتن سے کوئی چیز لے کر اپنے بھائی کے برتن ميں ڈالنا صدقہ اور نیکی ہے۔ (ترمذى (1956))
🔆 جب آپ کہیں ایسی محفل میں ہوں جہاں بڑے بزرگ لوگ ہوں، تو اپنے بچے کو ان کی خدمت کے لیے کہیں اور اسے بتائیں کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و فرماں برداری کا یہ ایک طریقہ ہے کیونکہ ارشاد نبوی ہے(لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا وَيُوَقِّرْ كَبِيرَنَا) ترجمہ جو چھوٹے پر رحم اور بڑے کی عزت نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں (رواه الترمذى(1919)

الغرض اس طرح اپنے بچوں کی تمام حرکات و سکنات کو پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ اور سیرت طیبہ سے جوڑنے کا اہتمام کرنا چاہیے اور انهیں پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری پیاری حدیثیں سکھانی چاہیے۔اللہ تعالىٰ ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے

Want your school to be the top-listed School/college?

Telephone

Website