IQRA QURAN Academy

  • Home
  • IQRA QURAN Academy

IQRA QURAN Academy online Quran Academy is platform our pakistani and foreigners student who wants to learn about the Qu
(1)

24/12/2024

Narrated Abu Sahlah as-Saib ibn Khallad: A man led the people in prayer. He spat towards qiblah while the Messenger of Allah ﷺ was looking at him.
The Messenger of Allah said to the people when he finished his prayer: He should not lead you in prayer (henceforth). Henceforth he intended to lead them in prayer, but they forbade him and informed him of the prohibition of the Messenger of Allah ﷺ. He mentioned it to the Messenger of Allah ﷺ who said to him: Yes.
The narrator said: I think he (the Prophet) said: *You did harm to Allah and His Messenger.*

ابو سہلہ سائب بن خلاد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں (احمد کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں) کہ ایک شخص نے کچھ لوگوں کی امامت کی تو قبلہ کی جانب تھوک دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دیکھ رہے تھے،
جب وہ شخص نماز سے فارغ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

*”یہ شخص اب تمہاری امامت نہ کرے“،*
اس کے بعد اس نے نماز پڑھانی چاہی تو لوگوں نے اسے امامت سے روک دیا اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا فرمایا ہے، اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، (میں نے منع کیا ہے)“،
صحابی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: *”تم نے اللہ اور اس کے رسول کو تکلیف پہنچائی ہے“۔*

سنن ابي داود:481

24/08/2024

Sahih Muslim # 7245

باب نُزُولِ الْفِتَنِ كَمَوَاقِعِ الْقَطْرِ

باب: فتنوں کا بارش کے قطروں کی طرح نازل ہونے کے بیان میں۔

⭕أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشْرَفَ عَلَى أُطُمٍ مِنْ آطَامِ الْمَدِينَةِ، ثُمَّ قَالَ:
" هَلْ تَرَوْنَ مَا أَرَى؟
إِنِّي لَأَرَى مَوَاقِعَ الْفِتَنِ خِلَالَ بُيُوتِكُمْ كَمَوَاقِعِ الْقَطْرِ "

⭕ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ کے قلعوں میں سے ایک قلعے (اونچی محفوظ عمارت) پر چڑھے، پھر فرمایا:

"کیا تم (بھی) دیکھتے ہو جو میں دیکھ رہا ہوں؟میں تمہارے گھروں میں فتنوں کے واقع ہونے کے مقامات بارش ٹپکنے کے نشانات کی طرح (بکثرت اور واضح) دیکھ رہا ہوں۔"

⭕Usama reported that Allah's Messenger (ﷺ) climbed up a battlement amongst the battlements of Medina and then said:

You do not see what I am seeing and I am seeing the places of turmoil between your houses as the places of rainfall.

12/08/2024

ابن عباس سے روایت ہے کہ ثابت بن قیس کی بیوی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا :

یارسول اللہ میں اس کے دین واخلاق پر کوئی حرف نہیں رکھتی، مگر مجھے اسلام میں کفر کا اندیشہ ہے ۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ شکایت سنی تو فرمایا: اس کا باغ واپس کرتی ہو؟

اس نے مان لیا تو آپ نے ثابت کو حکم دیا کہ باغ لے لو اور اسے ایک طلاق دے کر الگ کردو۔

[بخاری ۔باب الطلاق]

09/08/2024

*یوم الجمعہ وکثرت درود

سيدنا أنس بن مالك رضي الله عنه فرماتے ہیں کہ رسول الله - صلی الله عليه وسلم - نے فرمایا :

❐ *"أكثِروا الصَّلاةَ علي يومَ الجمُعةِ و ليلةَ الجمُعةِ ، فمَن صلَّى علي صلاةً صلَّى الله عليِه عَشرًا."*

"جمعے کے دن اور جمعے کی رات مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو ؛ پس جو مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجتا ہے الله اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے !"

- *[ صحيح الجامع : ١٢٠٩ ]*

امام *شافعی* رحمه الله فرماتے ہیں :

"مجھے ہر حال میں نبی صلی الله علیه وسلم پر کثرت سے دورد بھیجنا پسند ہے، مگر جمعہ کے دن اور رات کو بہت ہی محبوب ہے۔"

- *[ الأم : ٢٣٩/١ ]*

امام *ابن حجر* رحمه الله نقل کرتے ہیں :

"نبی صلی الله علیه وسلم پر کثرت سے درود بھیجنا، وباؤں اور دیگر بڑی مصیبتوں کے خاتمے کا بہت بڑا سبب ہے !"

- *[ بذل الماعون : ٣٣٣ ]*

03/08/2024

*قیامت کے روز (حشر میں) کھڑے ہونے کی پریشانی سے اللہ کی پناہ مانگنا*

💫عاصم بن حمید کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات میں تہجد کس دعا سے شروع کرتے تھے؟

وہ بولیں: تم نے مجھ سے ایسی بات پوچھی ہے جو کسی نے نہیں پوچھی،

آپ صلی اللہ علیہ وسلم *دس بار «اللہ اکبر»* کہتے، *دس بار «سبحان اللہ»* کہتے، *دس بار «استغفراللہ»* کہتے، اور کہتے: *«اللہم اغفر لي واهدني وارزقني وعافني»* ”اے اللہ! میری مغفرت فرما، مجھے ہدایت دے، مجھے روزی عطا کر، مجھے محفوظ رکھ“، *اور آپ قیامت کے روز کھڑے ہونے کی پریشانی سے اللہ کی پناہ مانگتے*۔

💫It was narrated that 'Asim bin Humaid said:
"I asked 'Aishah with what the Messenger of Allah [SAW] would start Qiyam Al-Lail.

She said: 'You have asked me about something that no one else has asked me about. He used to say
Allahu Akbar الله اكبر ten times, and
سبحان الله ten times, and استغفر الله
ten times, and he would say,
*اللهم اغفر لي واهدني وارزقني وعافني*

(O Allah, forgive me, guide me, grant me provision and give me good health,)
and he would seek refuge from the difficulty of the standing on the Day of Resurrection.'"

Grade: Hasan (Darussalam)
Sunan an nisai 5537

01/08/2024

"تمہارا نفس تمہارے دشمن کی مانند ہے؛ جب وہ تمہیں سنجیدہ پاتا ہے، تو تمہاری اطاعت کرتا ہے، اور جب تم میں کمزوری پاتا ہے، تو تمہیں اپنا قیدی بنا لیتا ہے!"
امام ابن القيم رحمه الله
(بدائع الفوائد : 1202/3)

31/07/2024

*"نبی ﷺ پر درود بھیجنا:*
امام سخاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں
نبی ﷺ پر درود بھیجنا سب سے *بابرکت اعمال* میں سے ہے، اور سب سے زیادہ *فضیلت والا* اور *نفع مند ہے دین و دنیا* میں۔'"
(القول البدیع: 109)

*اللهم صل على محمد وعلى ال محمد*

30/07/2024

✔️ Allah's Messenger (ﷺ) said,
"..... Whoever fulfilled the needs of His brother, Allah will fulfill his needs;
whoever brought His (Muslim) brother out of a discomfort, Allah will bring him out of the discomforts of the Day of Resurrection,..... . "

✔️ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:.. جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرے ، اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری کرے گا ۔

جو شخص کسی مسلمان کی ایک مصیبت کو دور کرے ، اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کی مصیبتوں میں سے ایک بڑی مصیبت کو دور فرمائے گا... ۔

*Sahih al-Bukhari 2442*

13/07/2024

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ تشریف لائے تو آپ نے یہودیوں کو عاشورہ کے دن روزہ رکھتے ہوئے پایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ
اس دن کی کیا وجہ ہے؟

تو وہ کہنے لگے کہ یہ وہ عظیم دن ہے کہ
جس میں اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کو نجات عطا فرمائی اور فرعون اور اس کی قوم کو غرق فرمایا چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے شکرانے کاروزہ رکھا اس لئے ہم بھی روزہ رکھتے ہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
ہم زیادہ حق دار ہیں اور تم سے زیادہ موسیٰ علیہ السلام کے قریب ہیں *تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی عاشورہ کے دن روزہ رکھا اور اپنے صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین کو بھی روزہ رکھنے کا حکم فرمایا*۔

Sahih Muslim 2658

05/07/2024

حلاوت کو تین چیزوں میں تلاش کرو:
نماز،
ذکر اور
قراَت قرآن؛ اگر اسے پا لو تو خوب، ورنہ سمجھو کہ دروازہ بند ہے!
حسن بصری رحمہ اللّٰہ

(مدارج السالكين، ٣١٣/٢)

"Search for sweetness (happiness) in three things:
Prayer (Salah), Remembrance of Allah, (Dhikr), and Recitation of the Quran;
If you find it, well and good, otherwise, Know that the door is closed!" -

Hasan al-Basri (rahimahullah) (Madarij as-Salikin, 313/2)

04/07/2024

⭕النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏
"‏ جَنَّتَانِ مِنْ فِضَّةٍ آنِيَتُهُمَا وَمَا فِيهِمَا،
وَجَنَّتَانِ مِنْ ذَهَبٍ آنِيَتُهُمَا وَمَا فِيهِمَا، وَمَا بَيْنَ الْقَوْمِ وَبَيْنَ أَنْ يَنْظُرُوا إِلَى رَبِّهِمْ إِلاَّ رِدَاءُ الْكِبْرِ عَلَى وَجْهِهِ فِي جَنَّةِ عَدْنٍ ‏"‏‏.‏

⭕نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
دو جنتیں ایسی ہوں گی جو خود اور اس میں سارا سامان چاندی کا ہو گا
اور دو جنتیں ایسی ہوں گی جو خود اور اس کا سارا سامان سونے کا ہو گا اور جنت عدن میں اہل جنت اور اللہ کے دیدار کے درمیان صرف چادر کبریائی رکاوٹ ہو گی جو اللہ رب العزت کے منہ پر پڑی ہو گی ۔

⭕The Prophet (ﷺ) said,

"(There will be) two Paradises of silver and all the utensils and whatever is therein (will be of silver);
and two Paradises of gold, and its utensils and whatever therein (will be of gold), and there will be nothing to prevent the people from seeing their Lord except the Cover of Majesty over His Face in the Paradise of Eden (eternal bliss).

Sahih Bukhari 7444

30/06/2024

"جو علم کی راہ پر چل پڑے، اُسے تنہائی سے وحشت نہیں ہوتی؛ اور جو کتابوں سے حوصلہ پکڑنا سیکھ جائے، وہ سب دلاسوں سے بے نیاز ہو جاتا ہے؛ اور جِسے تلاوتِ قرآن سے اُنس ہو جائے، اُسے دوستوں کے بچھڑنے سے فرق نہیں پڑتا!"
امام الماوردی رحمه الله
(أدب الدين والدنيا : 143)

Address

Islamabad

Telephone

+923349151760

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IQRA QURAN Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to IQRA QURAN Academy:

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share