لیجیے پیش خدمت ہے ڈبیٹ کا لب لباب اور نتیجہ 🤍
الحمدللہ مفتی صاحب اب تک حاوی ہیں اور اسی طرح اختتام بھی ہوگا ان شاء اللہ تعالی ،اب خدا جاوید اختر کو ہدایت نصیب کرے ۔ آمین
Rah e Haq
يَجِبُ عَلَى الإِنْسَانِ أَنْ يَتَعَلَّمَ كَيْفَ يَعِيشَ، فَالمَوْتُ مَصِيرُ الجَمِيعِ. 🤎🌷
انسان کو جینا آنا چاہیے ۔مر تو سبھی جاتی ہیں۔🤎🌷
تصوف، طریقت اور روحانیت کا ایک روشن باب بند ہوا، پیر ذوالفقار نقشبندیؒ ہم سے رخصت ہوگئے۔ ذکر و اصلاحِ باطن کی خوشبو بکھیرنے والا ایک مردِ درویش، خاموش خدمت، گہری نسبت اور اخلاص کا پیکر۔
جن کی صحبت نے دلوں کو جوڑا آج ان کی جدائی نے آنکھیں نم کر دیں
پیر ذوالفقار نقشبندیؒ کی وفات سے روحانیت کا ایک چراغ بجھ سا گیا ہے، مگر ان کی تعلیمات زندہ رہیں گی
13/12/2025
آج 13 دسمبر 2025 بروز ہفتہ دارالعلوم وقف دیوبند میں سیمینار امام العصر علامہ انور شاہ کشمیری حیات افکار اور خدمات کے موقعہ ہندوستان کے معروف و مقبول علماۓکرام کے مقالات سننے کا موقع ملا اور تمام اکابرین کی زیارت میرے لئے کسی سعادت و افختار سے کم نہیں اللہ ربّ العزت تمام اکابرین کو ہمیشہ شادوآباد خوش و خرم رکھیں سلامت رکھے ان سب کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم و دائم رکھے آمین یارب العالمین
✍🏻 محمد عاقب احمد کشمیری
علامہ انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ سیمینار دارالعلوم وقف دیوبند میں شیخ الحدیث حضرت مفتی مظفر حسین الشاہ قاسمی کی حاضری
21/08/2025
سلام کا اہتمام اس قدر بھی کہ رہ نہ جائے۔۔۔۔۔
قدم روک لیں راہ میں کہ سنت بجا ہوجائے ۔۔۔۔۔
سال رواں۷ ۔۱۴۴۶ م ٢٠٢٥.٢٦دورۂ حدیث کا پہلا گھنٹہ بحر العلوم حضرت مولانا نعمت اللّٰہ صاحب اعظمی کا ہے اور دوسرا حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب کا ۔۔۔
ہوتا کچھ یوں ہے کہ روزانہ حضرت بحر العلوم گھنٹے کے بعد جانے لگتے تو ادھر سے حضرت مدنی آرہے ہوتے اور دروازہ پر دونوں کی ملاقات ہوتی ....
ایک دوسرے کو سلام کرتے اور خیریت دریافت کرتے ۔۔۔۔۔
مگر آج جب بحر العلوم جانے لگے
حضرت مدنی کو نہیں پایا ۔
بحر العلوم نے پوچھا تو کسی نے کہا کہ آہی رہے ہوں گے۔۔
تو(۹۰سالہ) یہ بزرگ درسگاہ کے باہر بیٹھ گئے اور طلباء سے کہا کہ تم جاؤ جب حضرت آئیں گے تو میں سلام کرکے جاؤں گا ۔۔ کافی دیر گزرنے کے بعد بھی جب حضرت نہیں آئے تحقیق کی گئ تو پتہ چلا کہ حضرت دہلی گئے ہوۓ ہیں آج نہیں آئیں گے ۔ خبر مصدقہ نہیں تھی تو حضرت وہاں سے اٹھے اور کہنے لگے کہ چلو اس راستے سے چلتے ہیں جہاں سے حضرت آتے ہیں شاید راستے میں ملاقات ہوجائے ۔۔۔۔۔۔
اللّٰہ اکبر ۔
اللهُمَّ وفّقنا للاقتداء بمشايخنا في حرصهم على السنة والآداب.
آمىن يا رب العالمين
🅾️Live Dastarbandi program in Jamia Masjid Vehil Shopian.
*Proud moment not only for the adjoining areas of Vehil but for the whole District of Shopian.
M***i Bilal ahmad Qasmi ( Vehil)
M***i Mohd AyoubNakashbandi(pinjoora)
-ul -Hadies Hazrat M***i Nazir ahmad Qasmi sahab.
*Mashallah
*Subhanallah
10 boys completed Hafize — Quran Today in Vehil Shopian.
کشمیر میں سڑے ہوئے گوشت کا مکروہ کاروبار – ایک عوامی مطالبہ
کشمیر کی سرزمین، جو اپنی خوبصورتی اور خالص قدرتی ماحول کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے، آج ایک خوفناک اور شرمناک جرم کی لپیٹ میں ہے۔ ہر روز تین سے چار ہزار کلوگرام سڑا ہوا، گلا سڑا اور مردار جانوروں کا گوشت پکڑا جا رہا ہے۔ یہ صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کی صحت اور نسلوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جانے والا ایک بھیانک کھیل ہے۔
یہ کیسے ممکن ہے کہ برسوں سے کشمیری عوام یہ زہر اپنے گھروں میں پکا کر کھا رہے تھے؟ نہ جانے یہ گوشت کن مردہ جانوروں کا ہوتا ہے، نہ ہی اس کی صفائی کا کوئی معیار، اور نہ ہی اس کی صحت پر ہونے والے تباہ کن اثرات کا کوئی حساب۔ اس سے زیادہ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر شاید برسوں سے قانون کی آنکھ میں دھول جھونک کر اپنا پیٹ بھر رہے تھے، اور عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے تھے۔
ہم فوڈ ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور متعلقہ حکام سے مودبانہ لیکن پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ:
1. اس گھناونے جرم میں ملوث ہر فرد کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔
2. ان کی تمام جائیداد اور کاروباری اثاثے ضبط کیے جائیں۔
3. ان کو سخت سے سخت قانونی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی شخص عوام کی صحت سے کھیلنے کی جرأت نہ کرے۔
4. بازاروں، فیکٹریوں اور گوشت کی سپلائی چین پر روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جائیں۔
یہ صرف قانون نافذ کرنے والوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کا فرض ہے کہ ایسے گھناؤنے دھندے کی اطلاع فوراً حکام تک پہنچائے۔ ہم سب کو یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ جرم صرف پیٹ کے خلاف نہیں بلکہ ایمان، انسانیت اور اخلاقیات کے خلاف بھی ہے۔
کشمیر کے عوام کا ایک ہی نعرہ ہونا چاہیے:
"سڑا ہوا گوشت بیچنے والوں کو جیل کے پیچھے ڈالو — عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا!"
أمیر ملت نمونہ اسلاف عارف باللہ حضرتِ اقدس مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی بنارسی دامت برکاتہم العالیہ مہتمم و شیخ الحدیث ازھر ھند دارالعلوم دیوبند و صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ھند۔