English speaking courses for secondary and college level students
15/12/2023
10/02/2023
03/12/2022
3دسمبر جسمانی طور ناخیز افراد کا دن!
٣دسمبر کو ملکی سطح پر ہر سال جسمانی طور ناخیز افراد کے لئے منایا جاتا ہے تاکہ ان معذور لوگوں کے مسائل کو سُنا جائے،سمجھا جائے اور اِنہیں زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔ آج علی الصبح بادِ صبا کے سرد جھونکوں میں درجنوں جسمانی طور ناخیز افراد رینگتے رینگتے اپنا حق مانگنے کے لئے اقتدار کی کُرسی پر براجمان حضرات لوگوں سے فریاد کر رہے تھے کیا ہمیں جی نے حق نہیں۔ ان معذورین افراد میں سے کوئ بازو سے محروم تو کوئ ٹانگوں سے ،کسی کی آنکھوں میں بینائ نہیں یا کسی پیر وں سے محروم غرض مختلف عارضے میں مبتلا اور جسمانی طور ناخیز افراد کی زندگی کو دیکھ کر ایک طرف سے دل خون کے آنسوں روتا ہے وہیں دوسری طرف سرکار آج کے گراں بازاری میں انہیں وقتاً فوقتاً مبلغ 1000 روپیے بطورِ وظیفہ دیتی ہے جو کہ آٹے میں نمک کے مترادف ہے۔ ایک بزرگ شخص جسکی سفید اور لمبی داڈھی نے اپنے کوکھ میں ایک لاڈلی بیٹی کو پکڑکر گہرے سوچ میں گُم تھا اور کہہ رہا تھا آخر یہ بیٹی کب اپنے پیروں پر چل سکے۔اسی طرح ایک نوجوان جو کہ دونوں بازوں سے محروم ہیں لیکن تخلیقی صلاحیتیوں سے بہرہ ور ہوکے بھی کسی سرکاری اسکیم سے استفادہ نہیں اُٹھا سکا۔ معمولی وظیفہ کے لئے ان معذورین کو کئ بار دفتروں کے چکر کیوں کاٹنے پڑتے ہیں اور ایک سائکل کے خاطر انہیں کئ بھرس انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ٣ دسمبر کے موقع پر ان کے حقوق کے بارے میں لچھے دار تقریریں کرنا،محفلیں سجانا اور انکے حقوق کی بازیابی کے لیے آسمان سے تارے توڈ لانا یہاں کی روایت بن چکی ہے۔ فی الاصل یہ لوگ ہمارے سماج کا حصہ اور انہیں زندگی گزارنے کا برابر حق ہے۔آئے آج کے اس دن کے مناسبت سے اپنے گرد نواح میں رہایش پذیر کسی معذور شخص کی دادرسی کریں اور اسکا سہارا بنیں اسکے غموں کو رفع کرنے کی حتی المقدور کوشش کریں۔
Be the first to know and let us send you an email when Kupwara English Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.