Tarteel Online Quran Teaching Academy

  • Home
  • Tarteel Online Quran Teaching Academy

Tarteel Online Quran Teaching Academy Online Quran Academy

07/03/2026

بھارت اپنی ڈیمانڈ کا 80 فیصد تیل آبنائے ہرمز سے ہی حاصل کرتا ہے لیکن وہاں تیل کی قیمت نہیں بڑھی، چین اسی راستے سے 40 فیصد تیل حاصل کرتا ہے وہاں بھی ابھی تک قیمت نہیں بڑھی، جاپان 90 فیصد تیل اسی راستے سے لے کر جاتا ہے وہاں بھی ابھی تک وہی پرانی قیمت برقرار ہے لیکن پاکستان کا 75 فیصد تیل اس راستے سے آتا ہے اور حکومت کے بقول ابھی 28 روز کا پرانا سٹاک موجود ہے مگر پھر بھی پاکستان میں تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے یوں پاکستان کے اندر سستا خریدا گیا 28 روز کا ذخیرہ پڑا پڑا ہی اربوں روپے مہنگا ہوگیا ہے۔۔۔

یہ سراسر واردات ہے، یہ ڈاکہ ہے، یہ زیادتی ہے، .... حکومت وزیروں مشیروں کے مفت پیٹرول بجلی بند کرے ۔ ہر بوجھ عوام پر نہ ڈالے ۔۔ لوگوں کو جینے دیں.

27/11/2025

اپنے وطن جانا بھی ہوا مشکل ؟ چند دنوں سے ایسی ہزاروں پوسٹس دیکھنے کو مل رہی ہیں جن میں پاکستان سے باہر جانیوالے افراد کو غیر ضروری طور پر آف لوڈ کرنے کی شکایات کی گئی ہیں ۔ لیکن وہی پر دل توڑنے والی بات یہ پڑھنے کو مل رہی ہے کہ اب پاکستانی اپنے مقامی غیر ملکی گروپس میں یہ سوال پوچھتے نظر آ رہے ہیں کہ

کیا میں پاکستان جا سکتا ہوں؟ کیونکہ میں یورپ میں سٹوڈنٹ ویزہ پہ ہوں یا جاب سرچ کے ویزہ پہ ہوں اور مجھے شک ہے کہ واپسی پر روک لیا جائے گا

مطلب اب گھر جانا بھی ایک سوال بن چکا ہے۔

گھر گھر نہیں رہا بلکہ بیگانہ بن چکا ہے۔ وہ پرائی جگہ جو آپ کو اپنا مان ہی نہیں رہی ہے۔

میرے نزدیک اگر کسی کے پاسپورٹ پر ویزہ لگا ہے تو اس کو آف لوڈ کرنے کا حق کسی ادارے کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔ کیونکہ ہم اُن کھٹن لمحات کو جانتے ہیں جن کے بعد ویزہ لگتا ہے۔

سب سے پہلے پاسپورٹ بنوانے پر پانچ سے بیس ہزار روپے اضافی رشوت دینا پڑتی ہے اُس کے بعد آپ کو سارا دن ذلیل ہونا پڑتا ہے۔

پھر آپ کو موفا سے ڈاکیومنٹ اٹیسٹ کروانے کے لئے ہزار سے دو ہزار رشوت کے ساتھ دن بھر کی ذلالت اٹھانا پڑتی ہے۔

اور اگر آپ پنڈی یا لاہور سے نہیں ہیں جو کہ ننانوے فیصد لوگوں کا مسئلہ ہے تو ٹریول کا خرچ الگ، کھانے کا الگ اور پھر ذلالت کے ساتھ رشوت دینے کا دکھ الگ ہوتا ہے۔

پھر اگر آپ یورپ جا رہے ہیں تو ایمبیسی سے ڈاکیومنٹ ویریفی کیشن کے چالیس سے ستر ہزار الگ اور ڈپلومیٹک انکلیو میں تین ہزار کا کرایہ الگ لگتا ہے۔ اور میڈیکل کے پچاس ہزار تک الگ لگ جاتے ہیں۔

اگر آپ مزدور ہیں تو ویزے کے دس سے بیس لاکھ اور طالب علم ہیں تو فیس کے چالیس سے پچاس لاکھ روپے الگ لگانے پڑتے ہیں۔

یہ سب جوکھم اٹھانے کے بعد آپ کی ٹکٹ آپ کو لاکھ سے تین لاکھ کی پڑتی ہے کیونکہ اس پر ٹرپل ٹیکس لگا ہوا ہے اس کا الگ خرچ اٹھانا پڑتا ہے۔
اور یہ سب کرکے ایک ایف اے پاس ایف آئی اے کا اہلکار جس کو یہ بھی علم نہیں ہے کہ سعودیہ کا ڈرائیونگ لائسنس صرف سعودیہ جا کر بن سکتا ہے وہ بندے کو یہ کہہ کر آف لوڈ کر دیتا ہے کہ تمہارے پاس ڈرائیونگ کا ویزہ ہے مگر لائسنس نہیں۔

یا پھر طالب علم کو خود ہی امیجن کرکے آف لوڈ کر دیتا ہے کہ تم واپس نہیں آؤ گے

تو یہ سب ظلم عظیم ہے۔ یہ نا صرف نا انصافی ہے بلکہ زبردستی خدا بننے کی کوشش بھی ہے۔ اس نا انصافی کو رکنا چاہیے۔

ہاں آپ پ

آج سوڈان کے شہرالفاشر میں تاریخ کا مختصر ترین دوسرا خطبہ جمعہ تھا امام صاحب نے کہا میں بھوک کی وجہ سے بول نہی سکتا اور ت...
08/11/2025

آج سوڈان کے شہرالفاشر میں تاریخ کا مختصر ترین دوسرا خطبہ جمعہ تھا
امام صاحب نے کہا
میں بھوک کی وجہ سے بول نہی سکتا
اور تم بھوک کی وجہ سے سن نہی سکتے
ہو اپنی نماز کے لئیے کھڑے ہوجاؤ
اللہ مجھ پر اور تم سب پر رحم فرمائے

اس سے پہلے یہی خطبہ غزہ کے علاقے خان یونس کے ایک امام دے چکے ہیں

واللہ بے بسی کی انتہا ہے
ان للہ واناالیہ راجعون 😢
#اسدغازی

02/11/2025

دوبئ اور اسرائیل ایک سکے کے دو رخ

ایک جنون، جو صرف ایک فون کے لیے تھا، آج زندگی بھر کی سزا بن چکا ہے۔ چین کے نوجوان وانگ شانگ کن نے 17 سال کی عمر میں آئی ...
24/10/2025

ایک جنون، جو صرف ایک فون کے لیے تھا، آج زندگی بھر کی سزا بن چکا ہے۔ چین کے نوجوان وانگ شانگ کن نے 17 سال کی عمر میں آئی فون اور آئی پیڈ خریدنے کی خواہش میں ایسا فیصلہ کیا جس نے اس کی پوری زندگی بدل دی۔

2011 میں اس نے اپنا ایک گردہ بلیک مارکیٹ میں بیچ دیا۔ صرف 20 ہزار یوآن ملے، اور اس رقم سے اس نے اُس وقت کے جدید ترین گیجٹس، آئی فون 4 اور آئی پیڈ 2 خرید لیے۔ مگر خوشی کے وہ چند لمحے بہت جلد تکلیف میں بدل گئے۔ غیرقانونی سرجری کے بعد اس کے جسم میں شدید انفیکشن پھیل گیا، جس نے اس کے دوسرے گردے کو بھی متاثر کر دیا۔

اب 31 سالہ وانگ کی زندگی ڈائیلاسز کے سہارے چل رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کا گردہ صرف 25 فیصد کام کر رہا ہے، اور وہ اب کبھی بھی مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بعد میں اسی نوجوان کی مدد سے حکام نے ایک بڑے غیرقانونی اعضا فروشی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا، جس پر حکومت نے اسے 14 لاکھ یوآن انعام کے طور پر دیے وانگ شانگ کن کی کہانی آج ایک تلخ سبق بن چکی ہے کہ وقتی خواہشیں اکثر زندگی کے سب سے بڑے نقصان میں بدل جاتی ہیں !!!!😢

  7 attacks in a short timeBoats were targeted with sound bombs, explosive flares and sprayed with suspected chemicals.R...
24/09/2025

7 attacks in a short time
Boats were targeted with sound bombs, explosive flares and sprayed with suspected chemicals.
Radios were jammed, calls for help were blocked.

International attention and protection are needed immediately!
Don't touch the flotilla!
Senator Mushtaq Ahmed Sahib

Trend the same slogan
Protect, protect

Global Samood, protect the flotilla


#الرٹ قلیل وقت میں 7 بار حملہ کیا گیا ہے #الرٹ قلیل وقت میں 7 بار حملہ کیا گیا ہے
کشتیوں کو ساؤنڈ بموں، دھماکہ خیز فلیئرز سے نشانہ بنایا گیا اور مشتبہ کیمیائی مادوں سے چھڑکاؤ کیا گیا۔
ریڈیو جام کر دیے گئے، مدد کے لیے کالز بلاک کر دی گئیں۔

فوری طور پر بین الاقوامی توجہ اور تحفظ درکار ہے!
فلوٹیلا کو ہاتھ نہ لگاؤ!
سنیٹر مشتاق احمد صاحب

ایک ہی نعرے کا ٹرینڈ چلائیں
تحفظ دو تحفظ دو

گلوبل صمود فوٹیلا کو تحفظ دو


کشتیوں کو ساؤنڈ بموں، دھماکہ خیز فلیئرز سے نشانہ بنایا گیا اور مشتبہ کیمیائی مادوں سے چھڑکاؤ کیا گیا۔
ریڈیو جام کر دیے گئے، مدد کے لیے کالز بلاک کر دی گئیں۔

فوری طور پر بین الاقوامی توجہ اور تحفظ درکار ہے!
فلوٹیلا کو ہاتھ نہ لگاؤ!
سنیٹر مشتاق احمد صاحب

ایک ہی نعرے کا ٹرینڈ چلائیں
تحفظ دو تحفظ دو

گلوبل صمود فوٹیلا کو تحفظ دو

یاءاللہ اس ملک کا کیا بنے گا؟؟؟؟
24/09/2025

یاءاللہ اس ملک کا کیا بنے گا؟؟؟؟

11/09/2025

پاکستانی جذباتی اور لاعلم عوام تک شائد ہی یہ معلومات پہنچی ہوں کہ
پاک بھارت جنگ میں بھارت کو اسرائیلی ڈرونز براستہ قطر ملے تھے
150 اسرائیلی پائلٹس اور ٹیکنیشز بھئ براستہ قطر انڈیا پہنچے تھے
اور دوران جنگ قطر نے پاکستان کو وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ انڈیا سے جنگ بند کرو ۔ ورنہ تمھارا ملک ایک اور غزہ بنا دیا جائے گا۔
۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے پہلی بار کھل کر بھارت کا ساتھ دیا تھا اور پاکستان کو ڈرانے دھمکانے کا کام کیا تھا ۔
۔
لیکن الحمد اللہ ایک غیر مسلم ملک چین نے بھرپور ساتھ دیا ۔۔۔
ایک نیم مسلم ملک آذر بائجان نے بھرپور حمایت بھی کی اور ساتھ بھی دیا ۔۔
ترکیہ ہمارے شانہ بشانہ کھڑا رہا ۔۔۔
۔
ان عربوں کی اسرئیل سے ٹھکائی پر پریشان ہونے کی ضرورت ہی نہیں ہے
یہ اسی سلوک کے مستحق ہیں۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے بھارت کا ساتھ دیا اور پاکستان کی مخالفت کی تھی ۔
پاکستان کو اب دوستوں کی لسٹ نئے سرے سے مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔۔۔
#طارقپٹھان کی وال سے
#ایڈمن

09/09/2025

یاد رکھیں ، امیر ترین ہونا نہیں بلکہ بہترین دفاع کا حامل ہونا ہی آپ کی اصل طاقت ہے ورنہ طاقتور ممالک قطر جیسے امیر ترین ملک پر حملے کیطرح آپ پر حملہ کرکے آپکی خودمختاری کو بھی ذبح کردیں گے _

پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰✌

07/09/2025

*🌟 صــلاةُ الخُســوف 🌟*

*🌒 سورج یا چاند گرہن کے وقت کیا کرنا چاہیے؟* آئیے جانیں اور بطورِ *صدقہ جاریہ* احباب کو مطلع کریں

*💎 رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں سورج گرہن ہوا تو آپ نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ لمبا قیام کیا، پھر لمبا رکوع کیا۔ رکوع کے بعد دوبارہ قیام کیا لیکن پہلے قیام سے کچھ کم، پھر لمبا رکوع کیا لیکن پہلے سے مختصر، پھر دو لمبے سجدے کیے، دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کیا۔ جب فارغ ہوئے تو گرہن کھل چکا تھا۔ خطبہ دیا، اللہ کی حمد و ثنا کے بعد فرمایا: سورج اور چاند اللہ کی نشانیاں ہیں، کسی کی موت و حیات سے گرہن نہیں لگتا۔ جب گرہن لگا دیکھو تو اللہ سے دعاء کرو، تکبیر کہو، نماز پڑھو اور صدقہ کرو*
*📚 صحیح بخاری: 1044*

*❄ سورج اور چاند گرہن کے وقت باجماعت نماز کا اہتمام، اللہ کی حمد و ثناء، دعاء و صدقہ کرنا مسنون ہے*
*🌴 اس نماز کا نام:* صلاةُ الخُسوف یا صلاةُ الكُسوف
*🏵 نماز کا طریقہ:* یہ 2 رکعت پر مشتمل نماز ہے۔ جس میں *لمبا قیام* کیا جائے (سورۃ الفاتحہ کے بعد لمبی قِرَاءَت کریں) اس کے بعد *لمبا رکوع* کریں، رکوع سے کھڑے ہو کر *دوبارہ قیام* کریں، پہلے قیام سے تھوڑا کم کھڑے ہوں اور قِرَاءَت کریں، *دوبارہ لمبا رکوع* کریں جو پہلے رکوع سے تھوڑا کم ہو، اس کے بعد مسنون طریقے سے *دو لمبے سجدے* کریں، *اسی طرح دوسری رکعت* بھی مکمل کریں
*⛔ سورج اور چاند گرہن کسی کی موت و حیات کی وجہ سے نہیں لگتا*، بلکہ یہ اللہ کہ نشانیوں میں سے ہے
مزید تفصیلات پڑھئیے👇🏻👇🏻👇🏻

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں سورج کو گرہن لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ آپ کھڑے ہوئے تو لمبا قیام کیا۔ پھر رکوع کیا تو لمبا رکوع کیا۔ پھر کھڑے ہوئے تو لمبا قیام کیا جو پہلے قیام سے کم تھا۔ پھر رکوع کیا تو لمبا کیا اور وہ پہلے رکوع سے کم تھا۔ پھر سجدہ کیا تو لمبا سجدہ کیا۔ پھر دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کیا جیسے پہلی رکعت میں کیا تھا۔ پھر فارغ ہوئے تو سورج روشن ہو چکا تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا تو اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی۔ پھر فرمایا:

إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اﷲِ لَا يَنْخَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِکَ فَادْعُوا

07/09/2025

Address

UAE

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tarteel Online Quran Teaching Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share