10/03/2026
آج 10 مارچ 2026 کو ونسم ایجوکیشن اکیڈمی ہنگو میں حضرت مولاناجاسم صاحب نے طلبہ سے نمازِ جنازہ، چھ کلمے، مسنون دعائیں اور منتخب احادیث کا ویوا لیا۔ الحمدللہ طلبہ نے نہایت اچھے انداز میں اپنے اسباق پیش کیے۔
اس موقع پر ہم حضرت مولاناجاسم صاحب کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے بچوں کی دینی تربیت کے لیے اپنا قیمتی وقت عطا فرمایا۔
16/02/2026
ون سم سکول اینڈ کالج میں سالانہ امتحانات کی تیاری کے لیے طلبہ سے باقاعدہ ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں تاکہ وہ امتحانات میں کامیابی حاصل کریں اور اپنی تعلیمی کارکردگی مزید بہتر بنا سکیں۔
27/12/2025
الحمدللہ!
ون سم اسکول اینڈ کالج میں اس مہینے کا موضوع “وقت ضائع کرنے سے بچیں” تھا۔ اسی مناسبت سے اسمبلی کے بعد روزانہ نہایت اہتمام کے ساتھ بچوں کو ایک حدیثِ مبارکہ، قرآنی آیت اور سبق آموز قول سنایا جاتا رہا۔
مہینہ مکمل ہونے پر منعقدہ مقابلے میں بچوں نے بہترین تیاری، بھرپور دلچسپی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی علمی و اخلاقی صلاحیتوں کو خوب نمایاں کیا۔
04/12/2025
حضرت مولانا گل یاسین صاحب
پرنسپل اقراء روضہ الاطفال کاون سم ایجوکیشن اکیڈمی ہنگو میں آمد:
آج ہمارے ادارے کے لیے سعادت کا دن تھا کہ حضرت مولانا گل یاسین صاحب نے ادارے میں تشریف لا کر طلبہ سے اہم ملاقات فرمائی۔ مولانا صاحب نے کلاس نہم اور دہم کے طلباء کو عقیدۂ ختمِ نبوت کے موضوع پر نہایت مؤثر، مختصر اور ایمان افروز لیکچر دیا۔
اپنے خطاب میں مولانا صاحب نے ختمِ نبوت کی اہمیت، دلائل اور اس کے تحفظ کے متعلق مختصر مگر جامع گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں اور اس عقیدے پر کامل یقین ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔
آخر میں انہوں نے طلبہ کو دین کے صحیح عقائد پر قائم رہنے، سیرتِ طیبہ ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے اور علم کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین فرمائی۔
اللہ تعالیٰ مولانا صاحب کی تشریف آوری کو ہمارے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے۔
آمین۔
17/11/2025
الحمدُ للّٰہ، ونسم ایجوکیشن اکیڈمی ہنگو
کے مڈ ٹرم امتحانات کا رزلٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جن بچوں نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، اُنہیں ٹرافیاں دی گئی ہیں۔
جن والدین کے بچوں نے پوزیشن لی ہے، ونسم اکیڈمی ہنگو کی طرف سے اُنہیں دل سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ اور جن بچوں کے نمبر کم آئے ہیں، اُن سے گزارش ہے کہ وہ فائنل امتحان کے لیے مزید محنت اور توجہ سے پڑھائی کریں۔
آخر میں، ونسم ہنگو کے تمام طلبہ و طالبات کے لیے نیک خواہشات۔
28/10/2025
پرنسپل صاحب گل صاحب نے Exam کے اختتام پر بچوں کوکھیل کے متعلق کچھ نمونے سرگرمیاں بتائے۔
(1) بچوں کو کھیل کے میدان میں لے جانا۔
(2) بچوں کو کھیل کے اصول کے بارے میں بتایا۔
(3) بچوں کو ٹیم ورک کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔
(4) بچوں کو کھیل کا مزہ لینے کا ترغیب دیا۔
(5) بچوں کو کھیل کے بعد ارام کرنے کی ترغیب دیا۔
28/10/2025
ون سم ایجوکیشن اکیڈمی ھنگو میں آج آخری پیپر تھا جس میں کلاس پنجم،ششم، ہفتم سے زبانی viva لیا گیا۔
شش کلمے ، نماز جنازہ، کچھ احادیث ، نماز،وضوءاورغسل وغیرہ کے فرائض Viva میں شامل تھے۔
الحمد للہ بچوں نے اچھی کار کردگی دکھائی۔