01/11/2025
آپ ہوتے کون ہے میرے کام میں دخل اندازی مجھے قبول نہیں ہے
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے عاقب جاوید کو کرارا جواب دیکر خاموش کردیا ہے سیئنر اسپورٹس اینکر تنویر احمد کے مطابق مائیک ہیسن نے پی سی بی کے اجلاس میں واضح کردیا ہے جس میں کپتان سلمان آغا شاہین آفریدی بھی موجود تھے مائیک نے عاقب جاوید کو مخاطب کرکے کہا کس کو پلائینگ الیون میں شامل کرنا ہے اور کس کو نہیں یہ اختیار آپ کا نہیں ہے میں کپتان سے مشورہ کرکے یہ فیصلہ کروں گا ، اس سے پہلے عاقب جاوید وکٹ کیپر محمد حارث اور فاسٹ باولر حارث رؤف کو شامل کرنے کے حق میں تھے جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے عثمان خان نسیم شاہ اور بابراعظم کو ٹیم میں شامل کیا جس پر دنوں کے درمیان اختلاف پیدا ہوگیا تھا