Mathematics activity of Subtraction
Class: One
AL-QALAM Educational System Ghari Baghbanan Peshawar
Al-Qalam Educational System Ghari Baghbanan
Our mission is to illuminate the minds, spread love and happiness. Our vision is to build powerful wisdom society.
19/04/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
القلم ایجوکیشنل سسٹم، گھڑی باغباناں
تاریخ: 19 اپریل 2026
محترم والدین، طلبہ اور اہلِ علاقہ!
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
القلم ایجوکیشنل سسٹم کے انتظامیہ کو یہ اعلان کرتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ 21 اپریل 2026ء سے ہمارے نئے پرنسپل جناب عبدالقدوس صاحب ہمارے ساتھ بطور پرنسپل منسلک ہو رہے ہیں۔
عبدالقدوس صاحب ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور دیانت دار شخصیت ہیں۔ انہوں نے ایم اے پولیٹیکل سائنس (یونیورسٹی آف پشاور)، بی اے، ایف اے اور ایس ایس سی بورڈ پشاور سے مکمل کیا ہے۔ نیز ڈپلوما ان انفارمیشن ٹیکنالوجی (D.I.T) 2024 میں کے پی بی ٹی سی ای پشاور سے حاصل کیا ہے۔
تجربات:
• 2 سال بطور استاد، ہیواڈ ماڈل اسکول پھنڈو غاز چوک پشاور۔
• 5 سال بطور سکول پرنسپل، دی ایسٹ ایجوکیشنل کمپلیکس پھنڈو پشاور
ان کی مضبوط خصوصیات میں انتظامی مہارت، عمدہ گفتگو، تیز سیکھنے کی صلاحیت، نئے آئیڈیاز تخلیق کرنا، قائدانہ صلاحیتیں اور ٹیم ورک شامل ہیں۔
ہم عبدالقدوس صاحب کو پر گرم جوشی اور خلوص سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ ان کی قیادت میں القام ایجوکیشنل سسٹم تعلیمی اور اخلاقی اعتبار سے نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔
والدین اور طلبہ سے گزارش ہے کہ ان کا بھرپور استقبال کریں اور ان کے تعلیمی مشن میں ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
شکریہ،
انتظامیہ، القلم ایجوکیشنل سسٹم گھڑی باغباناں
18/03/2026
Topper session 2025-2026 Muhammad Awais son of Siraj Muhammad
Final Term Exam Award ceremony
AL-QALAM Educational System Ghari Baghbanan Peshawar
13/03/2026
عنوان: جشنِ امتیاز (Final Term Result & Award Ceremony)
تاریخ و وقت:
بروز منگل، بمطابق 17 مارچ 2026ء
وقت: 7:45 تا 11:00
پروگرام کا مقصد:
سکول کی انتظامیہ نے بچوں کی سالانہ محنت اور تعلیمی سال 2025-2026 کے اختتام پر فائنل ٹرم کے نتائج کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پروگرام بچوں کی صلاحیتوں کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔
پروگرام کی خاص باتیں:
اس تقریب میں ان تمام بہترین طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا جائے گا جنہوں نے پورے سال اپنی تعلیمی سرگرمیوں، جائزوں اور فائنل ٹرم کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
سکول کی نیک خواہشات:
سکول انتظامیہ کی طرف سے تمام بچوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام طلباء کو مزید ترقی کی منازل طے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (انشاء اللہ)
پروگرام کی تفصیلات:
تمام طلباء سے درخواست ہے کہ وہ بروقت سکول پہنچ کر اس پروگرام کا حصہ بنیں اور اپنے ہم جماعتوں کی کامیابیوں کا جشن منائیں۔
ازطرف: القلم ایجوکیشنل سسٹم گڑھی باغبانان پشاور
Assessment feedback of Qari Wisal Khan School Support Officer of Character Education Foundation Pakistan about AL-QALAM Educational System Ghari Baghbanan Peshawar.
AL-QALAM Educational System
The growing institute where our aim is to build a powerful wisdom society and to eliminate the minds of our beloved students with true education.
06/12/2025
اج القلم ایجوکیشنل سسٹم سمہ بڈھ بیر برانچ (II) اور القلم ایجوکیشنل سسٹم گڑھی باغبانان برانچ (I) کے درمیان تین میچوں کا سیریز بانگی کس گراونڈ میں کھیلا گیا جس میں دونوں سکولوں کے ٹیموں نے زبردست مقابلہ کیا مگر برانچ (I) گڑھی باغبانان سکول نے عمدہ کارکردگی کے بدولت پہلے دونوں میچوں کو جیت کر سیریز اپنے نام کرلیا، جیتنے والے ٹیم کو ٹرافی 🏆 سے نوازا گیا اور بہترین کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں کو مڈلز سے نوازا گیا-
اس ایک روزا کھیل کا مقصد بچوں کو ذہنی تازگی فراہم کرنا تھا جس سے بچے خوش بھی ہوجاتے ہیں اور انکے صحت پر بھی اچھے اثرات پڑتے ہیں۔
ریگارڈز: القلم ایجوکیشنل سسٹم
29/11/2025
دوسری ٹرم کے شاندار نتائج!
دوسری ٹرم کے اختتام پر ہمیں اپنے پیارے طلباء کی غیر معمولی کامیابیوں پر بے حد فخر اور خوشی ہو رہی ہے! ان کی لگن اور محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیاب سفر جاری رہے گا ہمارے والدین-اساتذہ میٹنگ (PTM) کے ذریعے، جہاں ہم آپ کے ساتھ مل کر آپ کے بچے کی کارکردگی پر بات چیت کریں گے اور مستقبل کے روشن راستوں کا تعین کریں گے۔ آئیے، مل کر ان کی ان کامیابیوں کا جشن منائیں!
ہماری مبارکباد ہمارے تمام ہونہار طلباء اور ان کے تعاون کرنے والے والدین کے نام!
26/11/2025
غلطی کے لیے معذرت انشاء اللہ بتاریخ 28 نومبر بروز جمعہ القلم ایجوکیشنل سسٹم PTM کا انعقاد کریگا تمام والدین سے گزارش ہے ضرور شرکت کریں۔
19/11/2025
At AL-QALAM Educational System, we don't just teach you what to write; we master the art of how to write. Our specialized approach to paper-attempting skills empowers you to articulate your knowledge with clarity, structure, and confidence, transforming exam pressure into peak performance.
2nd Term Exam Session 2025-2026
AL-QALAM Educational System Ghari Baghbanan