01/04/2026
مورخہ یکم اپریل 2026کو وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آبادامیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی جانب سے چائینیز ڈیلیگیشن کو وفاقی اردو یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا گیا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے زیر اہتمام ٹیلیکمیونیکیشن اورنیچرل طریقہ علاج اور جدید طب کے موضوعات پر ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔جس میں قرشی انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو حسن قرشی اپنی ٹیم کے ساتھ تشریف لائے۔ جبکہ اردو یونیورسٹی کی جانب سے انچارج کیمپس ڈاکٹر صبا بشیر، سینئر اساتذہ اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ جناب شیخ الجامعہ کی جانب سے پریزنٹیشن دی گئی اور بتایا گیا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کمپیوٹرسائنس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سافٹ ویئر،ٹیلی کمیونیکیشن اور فارمیسی میں تعلیم دے رہی ہے اور اس کے لئے اعلی لیبز بنائی گئی ہیں اور مزید لیبز بنانے کے لئے مختلف کمپنیوں اور انڈسٹریز سے اشتراک کیا جارہا ہے۔ اور اس سلسلے میں وفاقی اردو یونیورسٹی جگہ فراہم کریں گی۔ جبکہ مختلف ادارے اور کمپنیز لیبز کا Equipment اور سامان فراہم کریں گے۔ اسی طرح جناب شیخ الجامعہ نے بتایا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں Botanical Garden قائم کیا گیا ہے جس میں پاکستان میں پائے جانے والے نایاب پودے دستیاب کئے گئے ہیں اور اسے جدید طریقے سے استوار کیا جارہا ہے۔ جناب شیخ الجامعہ نے بتایا کہ پاکستان میں جدید طب کے میدان میں بہت سکوپ موجود ہے اور پوری دنیا میں ہزاروں سال سے رائج طریقہ کار کے مطابق علاج دراصل انسانیت کی فلاح کا راستہ ہے۔ میٹنگ میں قرشی انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ ان کی انڈسٹری دنیا کے بہت سے ممالک میں اپنی پراڈکٹس بھیج رہی ہیں اور چائنہ کے ساتھ بھی اس سلسلے میں اشتراک کر رہے ہیں تاکہ پاکستانی پراڈکٹس وہاں پر بھی دستیاب کی جاسکیں۔ اس طرح نہ صرف پاکستان زر مبادلہ حاصل ہوگا بلکہ پاکستان کی شہرت میں بھی اضافہ ہوگا۔ چائینیز ڈیلیگیشن اور معزز مہمانوں نے وفاقی اردو یونورسٹی میں قائم قرشی دواخانہ اور فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور شعبہ کی لیبز کا وزت کیا۔ صدر شعبہ فارمیسی کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کی کوشش ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں انٹرنیشل لیول کی لیبز کی تعمیر کیا جائے اور اسی طرح Botanical Garden کو بھی عالمی معیار پر تیار کیا جارہاہے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ شعبہ فارمیسی مختلف اداروں کے ساتھ اشتراک کے ساتھ ترقی کا سفر طے کرے۔ جناب شیخ الجامعہ نے دورے کے اختتام پر تمام معز ز مہمانوں کو شیلڈز سے نوازا اور فرداً فرداً تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
゚viralfbreelsfypシ゚viral #
20/03/2026
پروفیسر زابطہ خان شنواری دنیا کے بہترین 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل، ایچ ای سی کی جانب سے اعزاز
دنیا کے ایلیٹ محققین میں شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اعلی معیار اور فضیلت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔پروفیسر شنواری کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان میں تعلیمی و تحقیقی فضیلت کے اعتراف میں، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (FUUAST) کے وائس چانسلر پروفیسر زابطہ خان شنواری کو دنیا کے ٹاپ 2 فیصد سائنسدانوں کی عالمی درجہ بندی میں شامل ہونے پر خصوصی اعزاز سے نوازا ہے ۔ایک پروقار تقریب میں، جس میں چیئرپرسن ایچ ای سی اور ممتاز محققین نے شرکت کی، پاکستانی جدت طرازی کے عالمی معیار کو سراہا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر شنواری نے کہا کہ دنیا کے ایلیٹ محققین میں شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ “اعلیٰ معیار اور فضیلت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی” ۔ انہوں نے زور دیا کہ سائنس کی دنیا میں مہارت ہماری کرنسی ہے، لیکن عالمی شناخت ہی ہمارا اصل اثر و رسوخ ہے ۔”ہم تحقیق خلا میں نہیں کرتے؛ بلکہ ہم اسے قدرت کے اسرار سلجھانے اور انسانیت کے چیلنجز کا حل نکالنے کے لیے کرتے ہیں،” پروفیسر شنواری نے کہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ایجادات کو عالمی علم کا حصہ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی دریافتوں کو عالمی سطح پر پیش کریں ۔پروفیسر شنواری نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سنگ میلوں کی پذیرائی ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ “ٹاپ 2 فیصد” کو اعزاز دے کر ایچ ای سی یہ واضح پیغام دے رہا ہے کہ پاکستان میں میرٹ کی قدر کی جاتی ہے اور محنت کو دیکھا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی سپورٹ سسٹم ہمارے سائنسی مستقبل کی بنیاد ہے ۔نوجوان سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پروفیسر شنواری نے کامیابی کے تین سنہری اصول بیان کیے:استقامت: انہوں نے یاد دلایا کہ سائنس 99 فیصد ناکامی اور 1 فیصد دریافت کا نام ہے، اس لیے “Null Hypothesis” سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔اشتراک: انہوں نے کہا کہ “تنہا جنیئس” کا دور ختم ہو چکا ہے؛ بڑی کامیابیاں مختلف شعبوں کے باہمی اشتراک سے ہی ممکن ہیں ۔اخلاقیات: انہوں نے تاکید کی کہ عالمی رینکنگ میں مقام بناتے ہوئے سائنسی دیانت پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں، کیونکہ دنیا کو “اچھے ڈیٹا” کے ساتھ ساتھ “اچھے کردار” کی بھی ضرورت ہے ۔ اپنے خطاب کے اختتام پر پروفیسر شنواری نے لیبارٹریوں میں ہونے والی تحقیق کو براہ راست پاکستان کی خوشحالی سے جوڑا ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنی سائنس کے ذریعے قوم اور دنیا دونوں کی خدمت جاری رکھیں گے ۔
゚viralfbreelsfypシ゚viral
07/03/2026
وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی
رجسٹرار آفس
کراچی / اسلام آباد
اعلان (NOTIFICATION)
رمضان المبارک کے پیشِ نظر اور طلبہ و اساتذہ کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی، کراچی کیمپس میں تمام تدریسی سرگرمیاں 11 مارچ 2026 سے سمسٹر بریک کے آغاز ( 16 مارچ 2026) تک آن لائن جاری رہیں گی ۔ 16 مارچ 2026 سے سمسٹر بریک ہوگا۔
اسی طرح اسلام آباد کیمپس میں تدریسی سرگرمیاں 9 مارچ 2026 سے 27 مارچ 2026 تک آن لائن جاری رہیں گی۔
تمام اساتذہ جنہوں نے ابھی تک اپنے متعلقہ کورسز کے نتائج جمع نہیں کرائے ہیں، ان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ نتائج جمع کرانے تک یونیورسٹی حاضر ہو کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔
غیر تدریسی اعمال کو متبادل ایام میں دفتر حاضر ہونا ہوگا اور باقی ایام میں گھر سے کام کریں گے۔ دفاتر میں 50 فیصد عملہ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
فیس جمع کروانے کی تاریخ میں کوئ تبدیلی نہیں کی جا رہی ۔
مزید برآں، وہ تمام افسران / اہلکار جو سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے مجاز ہیں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ فوری طور پر سرکاری پیٹرول کے استعمال کو بند کر دیں۔ تاہم خصوصی اجازت کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 20 فیصد ماہانہ کوٹہ تک استعمال کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
یہ حکم وائس چانسلر کی منظوری سے جاری کیا جا رہا ہے۔
25/02/2026
وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی اسلام آباد میں وزیرِاعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 390 ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر تھیں، جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور انچارج کیمپس ڈاکٹر صبا بشیر بھی موجود تھے۔
وزیرِ مملکت نے کہا کہ شہباز شریف کا وژن نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے جوڑ کر انہیں عالمی سطح پر بااختیار بنا رہا ہے۔ انہوں نے جامعہ کی تعلیمی و تحقیقی پیش رفت کو سراہتے ہوئے جلد بیل آؤٹ پیکج دلوانے کا اعلان بھی کیا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ شنواری نے کہا کہ جامعہ اردو قومی زبان میں تعلیم و تحقیق کے مشن کے ساتھ ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کا کامیاب آغاز ادارے کی ترقی کی نئی مثال ہے۔
طلبہ نے لیپ ٹاپ کو اپنی محنت کا صلہ قرار دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور جامعہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
゚viralfbreelsfypシ゚viral
17/02/2026
"Exciting times ahead!
FUUAST Islamabad Convocation 2026 to be held in April.
Graduates from Fall 2022 to Fall 2024 semesters are invited to register by 18 March 2026.
A momentous occasion awaits!
゚viralfbreelsfypシ゚viral
07/01/2026
Federal Urdu University of Arts, Science & Technology (FUUAST), Islamabad
Dream big. Study smart. Build a successful career with a HEC-recognized public sector university.
✨ Why Choose FUUASTISB?
✔ Quality education at affordable fees
✔ Experienced faculty & modern learning environment
✔ Wide range of programs in Arts, Science & Technology
✔ Prime location – Islamabad Campus
📚 Admissions Open for Spring 2026