Islamabad Girls

Islamabad Girls Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islamabad Girls, New York, NY.
(3)

08/28/2026
ایک اور بائیکر بہن ہم سے بچھڑ گئی — کومل جانانتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہا ہوں کہ ہماری ساتھی بائیکر، ...
08/28/2026

ایک اور بائیکر بہن ہم سے بچھڑ گئی — کومل جان
انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہا ہوں کہ ہماری ساتھی بائیکر، ٹک ٹاکر اور کنٹینٹ کریئٹر کومل جان اب اس دنیا میں نہیں رہیں 💔
اٹھائیس سالہ کومل جان راولپنڈی میں ڈیفنس فیز ون کے قریب دریائے سواں میں گر کر جاں بحق ہوئیں۔
پولیس کے مطابق ان کی موٹرسائیکل دریا کے کنارے کھڑی تھی، جس پر ان کا ہینڈ بیگ، ہیلمٹ اور ایک موبائل فون رکھا ہوا تھا۔

کومل کوئی عام لڑکی نہیں تھیں۔ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ملازمت کرتی تھیں، اور ہیوی بائیک رائیڈنگ کا جنون رکھتی تھیں۔
ایک ایسے معاشرے میں جہاں لڑکیوں کا بائیک چلانا آج بھی عجیب سمجھا جاتا ہے، کومل نے ہیلمٹ پہنا، بائیک اٹھائی، اور اپنے شوق کو جیا۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز بناتی اور شیئر کرتی تھیں۔
ہم جو بائیکنگ کرتے ہیں، ہم جانتے ہیں یہ راستہ کتنا مشکل ہے۔ اور جب ہمارے کسی ساتھی کے ساتھ ایسا ہوتا ہے تو دل بیٹھ جاتا ہے۔

اب ایک بات جو صاف کرنا ضروری ہے۔ ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ ان کی موت ایک حادثہ تھی یا کچھ اور۔ پولیس کے مطابق کومل ویڈیو بناتے ہوئے دریا میں گر گئیں، اور ان کے خاندان نے اسے حادثہ قرار دیا ہے، تاہم پولیس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

تو دوستو، اس معاملے پر ابھی بہت سے سوال ہیں اور کوئی حتمی بات نہیں کہی جا سکتی۔ اگر آپ میں سے کسی کے پاس اس حوالے سے کوئی مستند معلومات ہیں، تو کمنٹ میں ضرور بتائیں۔ لیکن ایک درخواست ہے، افواہیں مت پھیلائیں۔ جب تک تحقیقات مکمل نہ ہوں، کسی پر الزام نہ لگائیں۔

اللہ تعالیٰ کومل جان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور ان کے خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

اپنے ہر سفر میں احتیاط رکھیں۔ کوئی بھی ویڈیو، کوئی بھی shot، آپ کی زندگی سے زیادہ قیمتی نہیں۔ 🏍️

#بائیکرز

وطن کی مٹی گواہ رہنا...🥹
08/24/2026

وطن کی مٹی گواہ رہنا...🥹

پاکستان میں اس وقت جو لاقانونیت کا راج ہے اُس میں ہر طاقتور بندہ "فرعون" بنا ہوا ہے لیکن آج اسلام آباد سرحد یونیورسٹی کے...
08/24/2026

پاکستان میں اس وقت جو لاقانونیت کا راج ہے اُس میں ہر طاقتور بندہ "فرعون" بنا ہوا ہے لیکن آج اسلام آباد سرحد یونیورسٹی کے طلباؤں نے بغیر کسی خوف میں آئے اپنی طاقت دکھائی۔

اللّٰہ تعالیٰ نظیرہ الحارثی کی کامل مغفرت فرمائے آمینپہاڑوں کی بہادر بیٹی نظیرہ الحارثی کا تعلق سلطنت عمان کے دارالحکومت...
08/03/2026

اللّٰہ تعالیٰ نظیرہ الحارثی کی کامل مغفرت فرمائے آمین
پہاڑوں کی بہادر بیٹی نظیرہ الحارثی کا تعلق سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط سے تھا وہ عمان کی وزارتِ تعلیم میں سول سرونٹ تھیں اور جغرافیہ کی استاد رہ چکی تھیں
نظیرہ پہلی عمانی خاتون تھیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ K2 اور نانگا پربت سمیت کئی آٹھ ہزاری چوٹیاں سر کیں۔ 2022 میں انہوں نے K2 پر عمان کا پرچم لہرا کر تاریخ رقم کی 30 جولائی 2026 کو پاکستان کے براڈ پیک پر ایک حادثے کے دوران وہ پہاڑوں میں ہی جا ملیں ان کی بہادری اور بلند حوصلے نے نہ صرف عمان بلکہ پورے خطے کا نام روشن کیا اور وہ آج بھی نوجوانوں کے لیے ہمت اور استقامت کی علامت ہیں
# ماؤنٹین

کچھ فرق نظر آیا ۔۔۔۔۔۔۔اپ کا کیا خیال ہے
07/26/2026

کچھ فرق نظر آیا ۔۔۔۔۔۔۔اپ کا کیا خیال ہے

سابقہ پی آر او پولیس اور موجُودہ پروفیسر ڈاکٹر عامر نذیر کہتے ہیں: “پولیس میں تھا تو دن کی تقریباً 250 کالز آتی تھیں۔ کو...
07/17/2026

سابقہ پی آر او پولیس اور موجُودہ پروفیسر ڈاکٹر عامر نذیر کہتے ہیں: “پولیس میں تھا تو دن کی تقریباً 250 کالز آتی تھیں۔ کوئی ‘سر’ کہہ رہا ہوتا، کوئی ‘بھائی’ اور کوئی ‘محترم’۔ مگر جب سے محکمہ چھوڑا ہے، پورے دن میں صرف 3 لوگوں کی کالز آتی ہیں۔ ایک بیوی کی، ایک بچوں کی، اور ایک اُس بندے کی جسے ابھی تک یہ معلُوم نہیں کہ میں محکمہ چھوڑ چُکا ہوں۔

وہ کال کر کے کہتا ہے: ‘سر، یہ کام کروا دیں۔’ جب میں بتاتا ہوں کہ میں محکمہ چھوڑ چُکا ہوں تو وہ صرف ‘اوکے’ کہہ کر کال بند کر دیتا ہے۔ یہ بھی نہیں پوچھتا کہ اب کیا کر رہے ہو یا محکمہ کیوں چھوڑا۔”

ڈاکٹر عامر نذیر کہتے ہیں کہ اِس تجربے نے اُنہیں ایک بڑی حقیقت سمجھا دی۔ زیادہ تر لوگ آپ کی عزت آپ کی ذات کی نہیں بلکہ آپ کے عہدے، اختیار اور اپنے کام کی وجہ سے کرتے ہیں۔ جب عہدہ ختم ہو جاتا ہے تو بہت سے تعلُقات بھی خُود بخُود ختم ہو جاتے ہیں۔

07/15/2026

پنجاب میں ہسپتال کے سربراہ جو ماہر سرجن بھی ہیں اب آپریشن کرنے کےبجائے پورا دن ہسپتال کے اے سی چیک کرتے ہیں ۔۔۔ 26 پر چل رہے ہیں یا نہیں

عوام کی خدمت یا بدتمیزی؟آج صبح سی ڈی اے میٹرو میں سفر کے دوران ایک ایسا واقعہ دیکھا جس نے دل دکھا دیا۔ایک طالبہ بس میں س...
07/15/2026

عوام کی خدمت یا بدتمیزی؟

آج صبح سی ڈی اے میٹرو میں سفر کے دوران ایک ایسا واقعہ دیکھا جس نے دل دکھا دیا۔

ایک طالبہ بس میں سوار ہوئی۔ جب اس سے کرایہ مانگا گیا تو اس نے معصومیت سے کہا کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ سی ڈی اے میٹرو میں طلبہ کے لیے کرایہ معاف نہیں ہے۔ ایسے موقع پر عملے کا فرض تھا کہ وہ اسے نرمی اور احترام سے سمجھاتا، مگر افسوس کہ کرایہ وصول کرنے والے اہلکار نے انتہائی سخت لہجے میں بات کرنا شروع کر دی اور یہاں تک کہ اسے بس سے اتر جانے کا کہنے لگا۔

بس میں موجود ایک بزرگ نے صرف اتنی گزارش کی کہ "بھائی، ذرا تمیز سے بات کریں۔" لیکن اہلکار نے ان کے ساتھ بھی بدتمیزی شروع کر دی۔ آخرکار اسی بزرگ نے اپنی جیب سے طالبہ کا 50 روپے کرایہ ادا کیا، تب جا کر اسے ٹکٹ دیا گیا۔

اگلے اسٹاپ پر صفائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے دو ملازمین سوار ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ متعلقہ اسٹاف ہیں اور انہیں سفری رعایت حاصل ہے، مگر ان کے ساتھ بھی مناسب انداز میں بات کرنے کے بجائے بدتمیزی کی گئی۔

میرا سوال صرف اتنا ہے کہ کیا سی ڈی اے اپنے عملے کو عوام کی خدمت کے لیے بھرتی کرتی ہے یا عوام کی تذلیل کے لیے؟ ہر مسافر، چاہے وہ طالب علم ہو، بزرگ ہو یا کسی ادارے کا ملازم، عزت اور احترام کا مستحق ہے۔

سی ڈی اے انتظامیہ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے عملے کی تربیت پر خصوصی توجہ دے۔ عوامی خدمت صرف کرایہ وصول کرنے کا نام نہیں، بلکہ خوش اخلاقی، برداشت اور احترام سے پیش آنا بھی اس کا اہم حصہ ہے۔

آخر میں اس بزرگ کو سلام، جنہوں نے نہ صرف طالبہ کی مالی مدد کی بلکہ انسانیت اور اخلاق کا بھی عملی مظاہرہ کیا۔ ایسے لوگ ہی ہمارے معاشرے کی اصل خوبصورتی ہیں۔

امید ہے سی ڈی اے انتظامیہ اس معاملے کا نوٹس لے گی تاکہ آئندہ کسی مسافر، خصوصاً خواتین اور طلبہ، کو ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Address

New York, NY

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamabad Girls posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share