حضرت ابو طالب رضی اللہ عنہ کا لکھا ہوا نعتِ مصطفٰی ﷺ کا خوبصورت کلام ✨🤍
Deen Ki Batain
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
قیامت کے دن میرے نزدیک ترین وہ لوگ ہوں گے جو سب سے بڑھ کر مجھ پر درود بھیجتے تھے صلی اللہ علی محمد
🌹 حضور پاک ﷺ کی پسندیدہ تین چیزیں جان کر دل خوش اور روح تازہ ہو جاتی ہے۔
✨ یہ بیان دل کو چھو لینے والا ہے، ہر مسلمان کے لیے رہنمائی اور محبت سے بھرا ہوا۔
🔊 مولانا مفتی حنیف قریشی کی آواز میں سنیں اور سیکھیں حضور ﷺ کی پسندیدگیاں۔
🌙لیلةالقدرکی وہ مقدس رات، جس کی برکت ہزار مہینوں سےبھی افضل ہے۔
✨ دل کو سکون دینے والا بیان، اللّٰہ تعالیٰ کی رحمتیں اور فضل کے انمول لمحے آپ کے لیے۔
اللّٰہ کی رحمت کبھی ختم نہیں ہوتی، 🌿✨
سچی توبہ دل بدل دیتی ہے اور زندگی سنوار دیتی ہے۔
سورۃ الکوثر کی فضیلت 🌿
صرف 3 آیات… مگر بے شمار برکتیں، رحمتیں اور سکون ❤️
یہ خوبصورت بیان ضرور سنیں اور دوسروں تک بھی پہنچائیں۔ 🤲✨
شراب خانے کا مالک اللہ کا ولی کیسے بنا؟؟؟
بغداد کے مشہور شراب خانے کے دروازے پر دستک ہوئی
شراب خانے کے مالک نے نشے میں دُھت ننگے پاؤں لڑکھڑاتے ہوئے دروازہ کھولا تو اُس کے سامنے سادہ لباس میں ایک پر وقار شخص کھڑا تھا مالک نے اُکتائے لہجہ میں کہا
" معذرت چاہتا ہوں سب ملازم جا چکے ہیں یہ شراب خانہ بند کرنے کا وقت ہے
آپ کل آئیے گا "
اس سے پہلے کہ مالک واپس پلٹتا, اجنبی نے اُس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا
" مجھے بشر بن حارث سے ملنا ہے اُس کے نام بہت اہم پیغام ہے "
شراب خانے کے مالک نے چونک کر کہا
بولیے ! میرا نام ہی بشر بن حارث ہے
اجنبی نے بڑی حیرت سے سر سے لے کر پاؤں تک سامنے لڑکھڑاتے ہوئے
شخص کو دیکھا اور بولا
کیا آپ ہی بشر بن حارث ہیں ؟؟
مالک نے اُکتائے ہوئے لہجے میں کہا
کیوں کوئ شک ؟؟
اجنبی نے آگے بڑھ کر اُس کے ہاتھوں کو بوسہ دیا اور بولا
سُنو بشر بن حارث !
خالقِ ارضِ وسما نے مجھے کہا ہے کہ
میرے دوست بشر بن حارث کو میرا سلام عرض کرنا اور کہنا جو عزت تم نے میرے نام کو دی تھی وہی عزت رہتی دنیا تک تمہارے نام کو ملے گی "
اتنا سُننا تھا کہ بشر بن حارث کی نگاہوں میں وہ منظر گھوم گیا جب اک دن حسبِ معمول وہ نشے میں دُھت چلا جا رہا تھا کہ اُس کی نظر گندگی کے ڈھیر پر پڑے اک کاغذ پر پڑی جس پر اسم " اللہ " لکھا تھا, بشر نے کاغذ کو بڑے احترام سے چوما صاف کر کے خوشبو لگائی اور پاک جگہ رکھ دیا اور کہا
" اے مالکِ عرش العظیم یہ جگہ تو بشر کا مقام ہے تمہارا نہیں "
بس یہی ادا بشر بن حارث کو " بشر حافی رحمت اللہ علیہ" بنا گئی۔ جس وقت آپ کو یہ پیغام ملا آپ اس وقت ننگے پاؤں تھے اور پھر آپ نے ساری زندگی ننگے پاؤں گزار دی آپ جن گلیوں سے گزرتےتھے ان گلیوں میں چوپائے بھی پیشاب نہیں کر تے تھے کہ آپ کے پاؤں گندے نہ ہو ں۔
وہی بشر حافی رحمت اللہ علیہ جس کے متعلق اپنے وقت کے امام احمد بن حنبل رحمت اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے
" لوگوں
جس اللہ کو احمد بن حنبل رحمت اللہ علیہ مانتا ہے
بشر حافی رحمت اللہ علیہ اُسے پہچانتا ہے۔"
کوشش کریں کہ کہیں اخبار یا کاغذ کے کسی ٹکڑے پر اللہ پاک یا نبی پاک صلی اللہ علیہ و الہ و سلم یا مقدس ہستیوں کا نام نظر آئے تو اسے کسی پاک جگہ پر رکھ دیا کریں۔
حوالہ کتب ( طبقات صُوفیہ, کشف المعجوب)
تحریر پسند آئے تو شیئر ضرور کریں
اپنے پاس محفوظ کریں
*اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ*
*کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ*
*اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ♥️🌷*
*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ*
*کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ*
*اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ🤍*♥️🌷
چار قل شریف – دل کو سکون دینے والی تلاوت ✨
Hashtags:
#روحانیت
17 رمضان کو حضرت عائشہ صدیقہؓ کا وصال | Saqib Raza Mustafai
#17رمضان
✨ Ayat ul Kursi Full Recitation with Urdu Translation ✨
روح کو سکون دینے والی مکمل تلاوت، ساتھ آسان اردو ترجمہ جو دل اور روح کو راحت دے۔
🌙 دل و دماغ کو سکون اور روح کو راحت دینے والی تلاوت 🌙
سورۃ یاسین سنیں اور اللہ کی رحمتوں سے لطف اٹھائیں۔ 💖✨
#تلاوت
#روحانیت
سورۃ الرحمان – ہر آیت میں رحمت، ہر لفظ میں سکون ✨
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
New York, NY