کبھی کبھی بچوں سے مشکل ہونے لگتی ہے...
ایسا لگتا ہے جیسے بچے سر پر سوار ہو گئے ہوں۔
کہیں جانا ہو تو دل چاہتا ہے کہ بس تنہا نکل جائیں، کوئی بچہ ساتھ نہ ہو
کیا آپ نے کبھی خود سے یہ سوال کیا ہے؟
کہیں ایسا تو نہیں...
جس عمر کے بچے سے آپ چِڑ رہے ہیں،
اسی عمر میں شاید آپ کو کسی نے نظر انداز کیا تھا؟
آپ کو وہ توجہ، وہ محبت، وہ قبولیت نہیں ملی تھی جس کے آپ حق دار تھے؟
شاید اسی لیے، آج وہی عمر آپ سے برداشت نہیں ہوتی...
بچوں کی شرارتیں،، ضد یہ سب ہمیں بہت کچھ یاد دلاتے ہیں...
ہو سکتا ہے ہمیں اپنے اندر کے اس بچے کو گلے لگانے کی ضرورت ہو
جسے کبھی کسی نے نہیں دیکھا، نہ ہی سنا اور نہ ہی توجہ دی۔
پھر شاید...
ہم آج کے بچوں کو بھی آسانی سے قبول کر سکیں گے۔
ماریہ شفیق
SkillUp With Mariyah
Making children fall in love with the language of Arabic so they can connect with the Qur'an. I am Teacher Mariyah, a homeschooling mom.
I finished my Diploma from MAHAD AL ULOOM SHARA'YI & received 4 Years of Tajweed from DAR AL TAWHEED (Riyadh)
31/05/2025
"Let your child build a lifelong bond with the Qur’an through stories and reflections۔
*Special Summer Qur’an Course for Kids*
✨ Designed to build love for the Qur’an through stories, meanings & values
*Course Highlights*
Duration: 2 Months
Days: Monday, Tuesday & Wednesday
Platform: Online via Zoom
Monthly Fee: 5000 PKR
*Focus*
– Memorization of the last 20 short Surahs
– One life lesson from each Surah
– One inspiring story linked to the Surah
– Arabic vocabulary: كلمات من السور (words from each Surah)
– Gentle reflection & joyful learning
Limited seats available Book now to reserve your child’s spot!
DM to register or ask any questions
20/05/2025
Assalamu Alaikum!
Make the most of your summer break and start your Arabic journey with us! Join our friendly, interactive sessions and discover the beauty of Arabic through real conversations. Let's connect, converse, and grow together!
Course Details:
Course duration 4 months.
Starting date 1 june
Days: Monday to Thursday (4 Days a Week)
Platform: Online (Zoom)
Fee: 100 Riyals (Monthly) - Special Summer Offer
Book: العربیة بین یدیک (Al-Arabiyyah Bayna Yadayk)
Focus: Real-life conversations, practical speaking skills, and vocabulary building
Don't miss this opportunity to learn Arabic this summer!
02/02/2025
میں ہوں اپ کی معلمہ ماریہ شفیق میرا مقصد بچوں کے لیے قران مجید کی زبان کو آسان کرنا ہے۔۔۔
بچوں کو ان جانوروں کے نام عربی میں بتائیے گا ٹرانسلیشن کی ضرورت نہیں بچہ تصویر کے ذریعے ان ناموں کو یاد کر لے گا۔۔۔اور اس طرح کی پوسٹیں ہر روز کروں گی اور ویک اینڈ پر ایک کوئز بھی ہو گا ۔۔تو بس ریڈی ہو جائیں خود بھی عربی سیکھیں اور بچوں کو بھی سکھائیں
مزید عربی لینگویج سیکھنے کے لیے ہمارے گروپ کو جوائن کریں
https://chat.whatsapp.com/EKokpPqsHxvFOkRrvGq2zi
23/12/2024
بچوں کے لیے عربی سیکھنے کا بہترین موقع!
عربی صرف ایک زبان نہیں، یہ ہماری پہچان اور قرآن کی زبان ہے۔ اگر بچے چھوٹی عمر میں عربی سیکھنا شروع کریں تو نہ صرف وہ قرآن کو بہتر سمجھ سکیں گے بلکہ ان کے علم اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔
میں بچوں کے لیے ایک ایسا کورس شروع کر رہی ہوں جس میں بچے کہانیوں اور مختلف ایکٹیویٹیز کے ذریعے عربی زبان سیکھیں گے۔
میرا مقصد بچوں کے لیے قرآن مجید کی زبان کو آسان بنانا ہے تاکہ جب کل کو وہ قرآن مجید سمجھنے کی عمر میں آئیں تو وہ آسانی سے سمجھ سکیں اپنے دل میں کلام پاک کو اتار سکیں۔
آئیے، اپنے بچوں کے ساتھ اس خوبصورت سفر کا حصہ بنیں اور انہیں عربی سے جوڑنے کا موقع دیں۔ مزید معلومات کے لیے مجھ سے رابطہ کریں!
سیدہ ماریہ شفیق
19/12/2024
کیا آپ جانتے ہیں عربی بول چال میں "کیا" کے لیے "ایش"بولا جاتا ہے جبکہ عربی فصحی میں "کیا" کے لیے "ماذا" بولا جاتا ہے
17/12/2024
ہم سب نئے سال کی آمد پر اس سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ اس سال کیا کھویا کیا پایا؟
ہر موقع پر "*عالمی ملامت*" کی جاتی ہے۔
چاہے وہ نئے سال کا آغاز ہو اور ملامت کرنے والا موٹیویشنل اسپیکر ہو، چاہے تعلیمی سال کا آغاز ہو اور ملامت کرتے والے استاد ہوں یاچاہے سالگرہ ہو اور ملامت کرنے والے اہل خانہ ہوں۔
ملامت ایک عمومی رویہ بن چکا ہے۔
کوئی مقصد حاصل کرنا ہو یا کسی کا کام کے لیے جذبہ دلانا ہو ملامت ایک سادہ اور آسان سا ٹول لگتا ہے جس کے ذریعے من پسند نتیجہ اخذ کرنا آسان لگتا ہے۔
ہم آپ کے لیے اصلاح نیٹ ورک کے پلیٹ فارم سے ایک ' *Future You Series* '
لا رہے ہیں جو کہ خصوصی طور پر آپ کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جس میں ہم financial, physical, emotional, spiritual ہیلتھ کے بارے میں goals سیٹ کریں گے.
آئیے ہمارے ساتھ اور اپنا فیورٹ بنیے
اصلاح نیٹ ورک
09/12/2024
دل میں آنے والے خیالات اور جذبات کو دیکھ پانا ،ان پر کام کر سکنا یہ اللہ کا بہت بڑا انعام ہے ۔۔
شیخ سلمان العودہ میرے پسندیدہ شیوخ میں سے ہیں ان کی تحریریں بہت خوبصورت ہیں ان کی ایک کتاب "من القلب الی القلب " پڑھنا شروع کی تو سوچا کہ آپ سب سے بھی ان کی باتیں شئر کروں۔
ماریہ شفیق
04/12/2024
عربی زبان صرف ایک زبان نہیں، بلکہ قرآن کا راستہ، علم کا خزانہ، اور امت مسلمہ کی شناخت ہے۔ یہ عقل کو مضبوط کرتی ہے، مروّت میں اضافہ کرتی ہے، اور ہماری ثقافتی جڑوں سے جوڑتی ہے۔ عربی زبان کے بارے میں مزید جاننے اور ایسی دلچسپ پوسٹس پڑھنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو سبسکرائب کریں۔
استاذہ ماریہ شفیق
https://whatsapp.com/channel/0029VayXH8jF6smxOn1JBT0u
03/12/2024
"کیا آپ نے کبھی لوکل عربی میں "دیکھنے" کے لیے استعمال ہونے والے لفظ 'شَاف' کو سنا ہے؟آج میں آپ کو بتاوں گی کہ "شَاف" کس طرح استعمال ہوتا ہے!
لوکل عربی میں 'شَاف' کا استعمال عام ہوتا ہے جبکہ فصیح عربی میں مختلف الفاظ ہیں۔ اگر آپ لوکل اور فصیح عربی دونوں سیکھنا چاہتے ہیں تو میرا واٹس اپ چینل سبسکرائب کریں! 🚀
استاذہ ماریہ شفیق
https://whatsapp.com/channel/0029VayXH8jF6smxOn1JBT0u
ماضی کی یاد۔۔
بعض دفعہ ماضی میں ہونے والے واقعات انسان کو بار بار یاد اتے ہیں اور وہ ان سوچوں کو جھٹک کر مستقبل کی پلاننگ کرتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ماضی کی یادیں اسے صرف تکلیف دیتی ہیں اسی لیے وہ ان سے پیچھا چھڑانا چاہتا ہے ۔۔
لیکن کیا ماضی کی سوچوں سے چھٹکارا مل جاتا ہے؟
مجھے تو نہیں ملا تھا۔۔۔۔
مجھے ایسے لگتا ہے جیسے ماضی میں ہونے والے واقعات اس ضدی بچے کی طرح ہوتے ہیں جو رو رو کر اپنی بات سنانا چاہتا ہے مگر ماں اپنی مصروفیات کی وجہ سے اسے دیکھتی نہیں ہے۔
لیکن اس کا رونا ماں کو مجبور کر دیتا ہے ماں اپنے سارے کام چھوڑ کر جب تک اس کی بات توجہ سے نہیں سن لیتی اس وقت تک وہ چپ نہیں ہوتا۔۔
یقین مانیں ماضی بھی کچھ ایسا ہی ہے
اپنے ساتھ بیٹھ جائیں ان خیالات کے ساتھ بیٹھ جائیں جن کو بھگانے کے لیے آپ کو بہت محنت کرنا پڑتی ہے ۔
پنسل کاپی لیں لیں اور ان کو لکھنا شروع کر دیں یا کسی ایسے فرد کو سنائیں جو تسلی سے آپ کو سن سکتا ہو۔وہ سب خیالات وہ سب سوچیں انسو بن کر بہ جائیں گی دوبارہ اتنا تنگ نہیں کریں گی جتنا پہلے کرتی تھی۔
اپنے آپ کو قبول کرنا سیکھیں۔۔
اپنے آپ پر رحم کرنا سیکھیں۔۔۔
پھر آپ دیکھیں گے کہ ماضی کے خیالات آپ کو پریشان نہیں کریں گے۔
ماریہ شفیق
Click here to claim your Sponsored Listing.