27/07/2026
یہ روح پرور تصویر مسجد نبویﷺ کے حجرہ شریفہ کی سنہری جالیوں کی ہے، جہاں رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ، حضرت ابوبکر صدیق ؓ اور حضرت عمر فاروق ؓ مدفون ہیں۔ زائرین اسی مواجہہ شریف پر کھڑے ہو کر محبوبِ خدا ﷺ اور ان کے جلیل القدر رفقا کو سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
جالیوں کے اوپر سبز پٹیوں پر سونے کے پانی سے قرآنی آیات اور مدحِ رسول ﷺ تحریر ہے، جبکہ سامنے تین گول سوراخ قائم ہیں۔ ان جالیوں کے پیچھے حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒ کے عہد کی بنائی گئی پانچ کونوں والی ایک محفوظ دیوار ہے جس میں کوئی راستہ نہیں، اور اس پر قرآنی آیات سے مزین ایک نفیس سبز ریشمی غلاف موجود ہے۔
زائرین بائیں سے دائیں جانب نہایت احترام اور دھیمی آواز کے ساتھ یہاں سے گزرتے ہیں۔ یہ مبارک مقام "ریاض الجنہ" سے متصل ہے، جہاں حاضری اور دعا دل و روح کو بے مثال اطمینان بخشتی ہے۔
اے پروردگار! ہمیں بھی اپنے نبی کریم ﷺ کے روضہ اطہر کا ادب و احترام کے ساتھ دیدار اور حاضری عطا فرما۔ آمین!
27/07/2026
اپنے ٹھیک ہونے کا دکھاوا کریں زندگی کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو اپنے غم چھپانا سیکھیں اپنے درد چھپانا سیکھیں یہ دوسروں کے ترس کھانے سے کہیں زیادہ خوبصورت ہے
18/07/2026
پطرس بخاری مرحوم کو کالج چھوڑنے کے کئی سال بعد یاد آیا کہ انہوں نے کالج کنٹین کے کھاتہ کی ادائیگی نہیں کی تھی۔
اب کچھ جسمانی و مالی فراغت میسر تھی تو سوچا بنفس نفیس کالج جا کر کھاتہ کلئیر کیا جائے اور یادیں بھی تازہ کی جائیں۔
پطرس کالج گئے اور کنٹین مالک کو اپنا تعارف اور تعلیمی سال یاد کرواتے ہوئے کھاتہ رجسٹر کھلوایا تو ان کے ذمہ 20 روپے واجب الادا نکلے۔
بخاری صاحب نے بصد شکریہ و معذرت 20 روپے پیش کرنا چاہے تو کنٹین مالک نے تاریخی جملہ کہا،
۔بخاری صاحب !
آپ کا کیا خیال ہے کہ پچھلے 22 سال میں جو رائے میں نے آپ کے بارے میں قائم کی ہے یہ 20 روپے لینے کے بعد وہ بدل جائے گی؟ 😂😂🤧🤭
16/07/2026
ہم کیوں چاہتے ہیں دنیا میں ہمیں کوئی ایک ایسا شخص ملے جو ہمیں سمجھ سکتا ہو کیا مسلمانوں کے لیے یہ کافی نہیں کہ اللہ ان کی وہ بات بھی جانتا ہے جو وہ خود بھی نہیں جانتے ہمارے لیے ہمارا اللہ ہی کافی ہونا چاہیے اللہ کے ہوتے ہوئے بھی ہمیں کسی اور کی ضرورت ہے کیا؟؟
16/07/2026
`جو لوگ خود کو فرشتہ سمجھ کر زندگی گزار رہے ہیں..!!`
*ان سے مودبانہ گزارش ہے زرا اپنے پر سمیٹ لیں تاکہ ہم جیسے گنہگار بھی سکون سے چل پھر سکیں..!!!*
💞💞💞💞
01/07/2026
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Emaan Jutt, Sajid Bukhari, Khadim Hussain, Muhammad Faisal Butt, Mohd Wajeedmohiuddin, Xareb Tanya, Farri Shk, Javed Ibrahim, Rana Tanzeel Rana