31/08/2026
بئرِ موسیٰ علیہ السلام — مدین کی تاریخی سرزمین 🌿
الحمدللہ! بئرِ موسیٰ علیہ السلام پر حاضری ہوئی، وہ مقام جہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام مدین پہنچے اور پانی کے مقام پر لوگوں کو اپنے جانوروں کو پانی پلاتے ہوئے دیکھا۔
وہاں دو خواتین بھی اپنے جانوروں کو روکے ہوئے تھیں۔ تفسیری روایات کے مطابق یہ دونوں حضرت شعیب علیہ السلام کی بیٹیاں تھیں۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہے۔۔۔۔۔
وَلَمَّا وَرَدَ مَاءَ مَدْيَنَ وَجَدَ عَلَيْهِ أُمَّةً مِّنَ النَّاسِ يَسْقُونَ وَوَجَدَ مِن دُونِهِمُ امْرَأَتَيْنِ تَذُودَانِ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(القصص: 23)
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ان دونوں کے جانوروں کو پانی پلانے میں مدد فرمائی، پھر ان میں سے ایک خاتون حیا کے ساتھ چلتی ہوئی حضرت موسیٰؑ کے پاس آئی اور اپنے والد کی طرف سے انہیں بلایا۔
یہی وہ واقعہ ہے جس کے بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام نے مدین میں قیام فرمایا اور حضرت شعیب علیہ السلام کے گھرانے سے آپ کا تعلق قائم ہوا۔
قرآن کے بیان کردہ واقعات سے جڑی اس تاریخی سرزمین پر حاضری یقیناً ایک یادگار لمحہ ہے۔ 🤍
اللہ تعالیٰ ہمیں انبیائے کرام علیہم السلام کی زندگیوں سے سبق حاصل کرنے اور قرآنِ کریم کو سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
ٰ #موسیٰ_علیہ_السلام #مدین