Govt.Boys High school wadh sheikhan zhob.

Govt.Boys High school wadh sheikhan zhob. Empowering lives through education, knowledge, and humanitarian outreach. Join
SEEKHO WELFARE TRUST in building a better future for all!

08/07/2025

بلوچستان حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین، بالخصوص اساتذہ، کے بارے میں یہ بیانات کہ وہ ڈیوٹی نہیں کرتے، ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں، اور ان کی تنخواہیں زیادہ ہیں، انتہائی غیر سنجیدہ اور بے بنیاد ہیں۔
ملازمین کو تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر جائز مطالبات کا حق ملک کے آئین اور قانون نے دیا ہے۔ تنخواہ ان کا بنیادی حق ہے۔ دوسری جانب، ملازمین اور اساتذہ سے کام لینا اور ان کا احتساب کرنا حکومت کا فرض ہے

08/07/2025

ہمارا موجودہ امتحانی نظام بچوں کی ذہنی صلاحیتوں، فکری بلوغت اور نفسیاتی جہتوں کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ لہٰذا والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو زیادہ یا کم نمبروں کے دکھی چکر میں نہ پھنسائیں۔
البتہ، نظام کی ایک اور خامی نے کئی اہم معاملات کو انہی بے معنی نمبروں سے جوڑ رکھا ہے، جیسے کہ کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ، اسکالرشپ، لیپ ٹاپ کی سہولت یا ملازمت کے مواقع۔

بچوں کی چھوٹی چھوٹی کامیابیوں اور خوشیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔ اور زندگی کو خوبصورت بنائیں۔۔

*اسکول کےاسٹاف روم کا ماحول: ایک تنقیدی اور تعمیری جائزہ*اساتذہ ایک معاشرے کی فکری بنیاد ہوتے ہیں۔ ان کے خیالات، رویے او...
27/06/2025

*اسکول کےاسٹاف روم کا ماحول:
ایک تنقیدی اور تعمیری جائزہ*

اساتذہ ایک معاشرے کی فکری بنیاد ہوتے ہیں۔ ان کے خیالات، رویے اور گفتگو تعلیمی ماحول کو نہ صرف متاثر کرتے ہیں بلکہ نئی نسل کی ذہنی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے اسکول کے اسٹاف روم کا ماحول اس عظیم مقصد سے مطابقت نہیں رکھتا جس کے لیے یہ ادارے قائم کیے گئے ہیں۔
روزانہ جب اساتذہ اسٹاف روم میں جمع ہوتے ہیں تو وہاں کی گفتگو کا محور زیادہ تر غیر تعلیمی موضوعات بن جاتے ہیں۔ تنخواہوں اور الاؤنسز کے مسائل، کلسٹر ایڈمن یا ماسٹر کی تبدیلی، دعوتوں اور پکنک کے منصوبے، ایک دوسرے پر تنقید یا ذاتی زندگیوں پر غیر ضروری تبصرے اکثر زیر بحث ہوتے ہیں۔ بعض اوقات اساتذہ اپنی کامیابیوں کو یوں پیش کرتے ہیں جیسے وہ کوئی ناقابلِ تقلید کارنامہ ہو، حالانکہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ اجتماعی کوششوں سے ہی پیدا ہوتا ہے۔
یہ وہ رجحانات ہیں جو ہمیں اس راستے سے ہٹا دیتے ہیں جہاں سے تعلیم اور تعلیمی بہتری کا آغاز ہو سکتا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ اسٹاف روم ایک فکری مرکز ہو جہاں اساتذہ اپنے تدریسی تجربات کا تبادلہ کریں، کلاس میں پیش آنے والے چیلنجز پر بات ہو، اور یہ سوچا جائے کہ کیسے بچوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔ گفتگو کا محور یہ ہو کہ آج کا ٹائم ٹیبل کس حد تک مؤثر رہا، کس بچے نے بہتر جواب دیے، اور جن بچوں کو سبق یاد نہیں تھے ان کے مسائل کو سمجھ کر حل کرنے کی کیا کوششیں کی گئیں۔
اساتذہ کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ سیکھنے کا ماحول قائم کریں۔ کوئی بھی نئی تعلیمی تکنیک، پڑھانے کا منفرد انداز، یا اچھی کتاب یا مضمون کا ذکر نہ صرف ذاتی فائدہ کا باعث بنتا ہے بلکہ پورے تعلیمی ماحول کو بہتر بناتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طلباء کی تربیت، ان کے اخلاق، اور سیکھنے میں دلچسپی پیدا کرنے کے حوالے سے بھی مشورے اور مکالمہ ضروری ہے۔
ہمیں بطور اساتذہ یہ سوچنا ہوگا کہ ہمارا وقت، ہماری گفتگو، اور ہماری توجہ کہاں مرکوز ہے۔ اگر ہم واقعی تعلیم میں بہتری چاہتے ہیں تو ہمیں خود اپنے اندازِ گفتگو، سوچ اور رجحانات کا جائزہ لینا ہوگا۔ اسٹاف روم کو محض شکایات یا تفریح کا مرکز بنانے کے بجائے، اسے سیکھنے، سکھانے اور تعلیمی ترقی کا ذریعہ بنانا ہوگا.
یہی وہ تبدیلی ہے جو نہ صرف ہمارے تدریسی معیار کو بہتر بنائے گی بلکہ طلباء کے مستقبل کو بھی روشن کرے گی

10/06/2025

اس وقت پاکستان میں 26 ملین یعنی 26000000 بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

10/06/2025

نئے مالی سال 2025-2026 کے دوران اسلام آباد میں دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے طلباء کو جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے "دانش یونیورسٹی" کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

10/06/2025

نئے مالی سال 2025-26 کے دوران بلوچستان میں چار نئے دانش سکول کھولے جائیں گے ۔

09/06/2025

جانیے!
اس وقت بلوچستان کے 69 % بچے سکولز سے باہر ہیں جو 31 ٪ سکولز جانے والے ہیں ان میں پرائیوٹ سکولز اور مذہبی مدرسوں کے بچے بھی شامل ہیں ۔

وجوہات ؟؟

08/06/2025

وہ جنکو دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے ٹیچرز انکے کے گاؤں جا کر توت کے پیڑوں تلے پڑھاتے تھے آج خود ٹیچرز بن کر اپنے گاؤں میں اپنے بچوں کو سکولوں میں نہیں پڑھا رہے۔
کہتے ہیں کہ سہولیات کی فقدان ہے ۔

Address

DI Khan Road Zhob
Zhob

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:20
Tuesday 09:00 - 14:20
Wednesday 09:00 - 14:20
Thursday 09:00 - 14:20
Friday 09:00 - 12:40
Saturday 09:00 - 14:20

Telephone

+92822412692

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt.Boys High school wadh sheikhan zhob. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt.Boys High school wadh sheikhan zhob.:

Shortcuts

Share

Category