27/03/2026
محترم والدین! السلام علیکم
Shamsheer Grammar Public High School, Zhob کی جانب سے اطلاع دی جاتی ہے کہ اسکول باقاعدہ طور پر کھل چکا ہے اور کلاسز شروع ہو چکی ہیں۔ برائے مہربانی اپنے بچوں کا داخلہ جلد از جلد کروائیں اور ان کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ان کی تعلیمی ترقی متاثر نہ ہو۔
مزید یہ کہ جماعت ششم تا نہم (6th تا 9th) کے تمام طلبہ و طالبات کل ہی اپنی بلوچستان ٹیکسٹ بک حاصل کر لیں، کیونکہ کتابوں کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔ اگر کتابیں ختم ہو گئیں تو بچوں کا قیمتی وقت اسکول میں ضائع ہو سکتا ہے۔
مزید برآں محدود نشستوں پر داخلہ جاری ہے۔
آپ کے تعاون کا بے حد شکریہ!