Islamia High School Zhob

Islamia High School Zhob OUR VISION
"Investing in education for all students"

الحمدللہاسلامیہ ہائی سکول ژوب کےلئے اعزازاسلامیہ ہائی سکول کے ہونہار طالب علم توصیف خان عابد ناصر اصغر خیل ولد عابد خان ...
03/08/2026

الحمدللہ
اسلامیہ ہائی سکول ژوب کےلئے اعزاز
اسلامیہ ہائی سکول کے ہونہار طالب علم توصیف خان عابد ناصر اصغر خیل ولد عابد خان ناصر اصغر خیل نے آرمی میڈیکل کالج ایم بی بی ایس کیپٹن ڈاکٹر کا سیٹ اپنے نام کرلیا

02/08/2026

ANNOUNCEMENT-اطلاع

موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو چکی ہے،
لہٰذا کل بروز سوموار تین اگست 2026ء سے سکول دوبارہ کھلے گا
تمام والدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ کل سکول میں اپنے بچوں کی بروقت حاضری کو یقینی بنائیں۔

شکریہ
آپ کے بچوں کے بہتر مستقبل کا خواہاں
عابد ناصر
پرنسپل
اسلامیہ ہائی سکول ژوب

☀️ موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان 🌴 محترم والدین اور عزیز طلبہ! ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اسلامیہ ہائی س...
19/07/2026

☀️ موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان 🌴

محترم والدین اور عزیز طلبہ!

ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اسلامیہ ہائی سکول ژوب میں موسمِ گرما کی تعطیلات 20 جولائی 2026 (پیر) سے 2 اگست 2026 (اتوار) تک ہوں گی۔

سکول حسبِ معمول پیر، 3 اگست 2026 کو دوبارہ کھلے گا۔

🌿 پیارے طلبہ!

یہ تعطیلات آرام کرنے، تازہ دم ہونے اور اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ خوشگوار وقت گزارنے کا بہترین موقع ہیں۔
خوبصورت تفریحی مقامات کی سیر کریں، موسم کے مزیدار اور صحت بخش پھل کھائیں، کھیل کود کریں، اپنی صحت کا خیال رکھیں اور خوشیوں بھرے لمحات سے لطف اندوز ہوں۔

لیکن یاد رکھیں...

- روزانہ کچھ نہ کچھ مطالعہ ضرور کریں۔
- اپنے سبق کی دہرائی جاری رکھیں۔
- تعطیلات کا دیا گیا کام وقت پر مکمل کریں۔
- قرآنِ کریم کی تلاوت اور نماز کی پابندی کریں۔
- موبائل اور دیگر اسکرینوں کا غیر ضروری استعمال کم کریں اور اپنے وقت کو مفید سرگرمیوں میں گزاریں۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت، خوشی، کامیابی اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، اور یہ تعطیلات آپ کے لیے تازگی، خوشیوں اور نئی اُمنگوں کا ذریعہ بنیں۔

🌹 آپ سب کو موسمِ گرما کی خوشگوار تعطیلات مبارک ہوں!

آپ کے بچوں کے بہتر مستقبل کا خواہاں
عابد ناصر
پرنسپل
اسلامیہ ہائی سکول ژوب

SUMMER HOLIDAYS ANNOUNCEMENT

Dear Students and Respected Parents,

We are delighted to announce that the Summer Holidays will begin on Monday, 20th July 2026, and continue until Sunday, 2nd August 2026.

📚 School will reopen on Monday, 3rd August 2026.
All students are expected to attend school on time and be ready to begin a new phase of learning with fresh energy and enthusiasm.

🌿 To our dear students:

Summer is a wonderful time to relax, refresh, and create beautiful memories. Enjoy visits to picnic spots, spend quality time with your family, eat plenty of fresh and delicious seasonal fruits, stay active, and take good care of your health.

But remember—learning never takes a holiday! 📖✨

- Read a few pages of a book every day.
- Revise your classwork regularly.
- Complete any holiday assignments with sincerity.
- Recite the Holy Qur'an and offer your prayers regularly.
- Limit unnecessary screen time and make every day productive.

We wish all our students and their families a safe, joyful, and refreshing summer vacation.
May these holidays bring you happiness, good health, and renewed motivation for the upcoming school days.

Have a wonderful Summer Break! ☀️ 🌴🍉

Management
ISLAMIA HIGH SCHOOL ZHOB@

15/07/2026

الحمد للہ! ششماہی امتحانات کا کامیاب انعقاد

اسلامیہ ہائی سکول ژوب میں ششماہی امتحانات نہایت منظم، پرامن اور شفاف ماحول میں جاری ہیں۔ طلبہ انتہائی سنجیدگی، نظم و ضبط اور بھرپور محنت کے ساتھ اپنے امتحانات دے رہے ہیں، جبکہ اساتذہ امتحانی عمل کی مؤثر نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ہر طالب علم کو میرٹ کی بنیاد پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا یکساں موقع ملے۔

ہمیں اپنے طلبہ کی محنت، والدین کے تعاون اور اساتذہ کی انتھک کاوشوں پر فخر ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کو ان کی محنت کا بہترین صلہ عطا فرمائے، انہیں علمِ نافع، کامیابی اور روشن مستقبل سے نوازے۔

اسلامیہ ہائی سکول ژوب صرف امتحانات ہی نہیں بلکہ بہترین کردار، اعلیٰ اخلاق اور معیاری تعلیم کے ذریعے ایک روشن نسل کی تعمیر کے مشن پر گامزن ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کو امتحانات میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

04/07/2026
*ISLAMIA HIGH SCHOOL ZHOB**OUR VISION*> *" INVESTING IN EDUCATION FOR ALL THE STUDENTS TO BUILD A BETTER FUTURE"* ```ANN...
04/07/2026

*ISLAMIA HIGH SCHOOL ZHOB*

*OUR VISION*
> *" INVESTING IN EDUCATION FOR ALL THE STUDENTS TO BUILD A BETTER FUTURE"*

```ANNOUNCEMENT```

*اعلانِ ششمائی امتحانات 2026*

*اسلامیہ پبلک گرلز/بوائز ہائی سکول ژوب*

*محترم والدین!*

*_جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اسلامیہ پبلک ہائی سکول اپنی معیاری قابلیت کی بنا پر گزشتہ 23 سالوں سے اپنا منفرد کردار ادا کر رہا ہے، جو کہ قابلِ ستائش ہے۔_*

*اسی سلسلے میں اسلامیہ پبلک ہائی سکول میں _14 جولائی 2026_ سے ششماہی امتحانات کا آغاز ہو رہا ہے۔ لہٰذا آپ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے تعلیمی معیار اور روشن مستقبل پر بھرپور توجہ دیں۔*

*اہم ہدایات*

- _سکول کے ساتھ ساتھ گھر میں بھی بچوں کو پڑھائی کا پابند کریں۔_ بچوں کا ہوم ورک روزانہ چیک کیا کریں تاکہ بچے آپ کی نگرانی میں رہیں۔

- _والدین کی طرف سے بچوں پر گھر میں مناسب نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے ان پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔_ آپ کے بچے آپ کی لاپرواہی کی وجہ سے اکثر سکول سے غیر حاضر رہتے ہیں۔

- والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک بار سکول ضرور تشریف لائیں۔

- اپنے بچوں کو فضول مشاغل سے دور رکھیں۔

```بچوں کی سکول فیس اور امتحانی فیس آئندہ 02 دن کے اندر جمع کروائیں تاکہ دورانِ امتحان کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔```

*📌 نوٹ: امتحان فرسٹ ٹرم کا ہوگا۔*

```اللّٰہ تعالیٰ تمام طلبہ کو بہترین کامیابی عطا فرمائے۔```

_*آپ کے بچوں کے بہتر مستقبل کا خواہاں*_
*عابد ناصر*
*پرنسپل*
*_اسلامیہ پبلک گرلز/بوائز ہائی سکول ژوب_*

```First Term Examination 2026 Announcement```

*Islamia Public Girls/Boys High School Zhob*

Dear Parents!

*As you are aware, Islamia Public High School has been playing a distinguished role in providing quality education for the past 23 years, a legacy that is truly commendable.*

_*In continuation of this tradition, the First Term Examinations 2026 will commence on 14 July 2026.*_

*We sincerely request all parents to give special attention to their children's education and bright future.*

```INSTRUCTIONS```
- _Along with school, ensure that your children study regularly at home._ Kindly check their homework every day so they remain under your supervision.

* _Lack of parental supervision and limited communication with the school can negatively affect students' academic performance and attendance._ We request parents to visit the school at least once a week to stay informed about their child's progress.
- _Keep your children away from unnecessary distractions._

```Please submit the school fee and examination fee within the next 02 days to avoid any inconvenience during the examinations.```

*📌Note: These will be the First Term Examinations.*

_We pray that Almighty Allah grants all our students success, confidence, and a bright future._
Wishing a Bright Future for Your Children

*Abid Nasar*
*Principal*
*_Islamia Public High School Zhob_*

20/06/2026

Learn • Grow • Shine ✨

07/06/2026

الحمدللّٰہ!

اسلامیہ ہائی سکول ژوب نے ایک بار پھر اپنی تعلیمی سنجیدگی اور معیار کو ثابت کرتے ہوئے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں نرسری سے لے کر جماعت دہم تک نصاب کا نصف سے زیادہ حصہ کامیابی سے مکمل کروا دیا ہے۔

یہ کامیابی صرف رفتار کی نہیں بلکہ معیار، سمجھ اور تسلسل کی عکاس ہے —
*جس میں ہمارے اساتذہ کی انتھک محنت، مسلسل رہنمائی اور بھرپور تعاون بنیادی کردار رکھتا ہے۔*

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ:
یہ “رٹہ سسٹم” نہیں بلکہ
✔️ Concept-based learning
✔️ Daily revision system
✔️ Regular testing & assessment
پر مبنی ایک مکمل تعلیمی نظام ہے۔

ہمارے طلباء:

صرف یاد نہیں کرتے بلکہ سمجھتے ہیں

ہر سوال کا اعتماد کے ساتھ جواب دیتے ہیں

اور عملی طور پر اپنے علم کو پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

کچھ افراد کی جانب سے وقت کی کمی کو بنیاد بنا کر اعتراض کیا جا سکتا ہے، لیکن ہم پورے اعتماد سے کہتے ہیں کہ:

«“ہمارے طلباء کو جو پڑھایا گیا ہے، وہ انہیں مکمل طور پر آتا ہے اور وہ کسی بھی وقت اس کا عملی مظاہرہ کر سکتے ہیں۔”»

ہماری ترجیح ہمیشہ یہی رہی ہے کہ:
رفتار کے ساتھ ساتھ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

والدین کے اعتماد اور اساتذہ کے جذبے کا شکریہ —
ہم اسی عزم کے ساتھ آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں رہیں گے۔

Address

Jail Road Near Sheikh Jaffar House
Zhob

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:45
Tuesday 08:00 - 13:45
Wednesday 08:00 - 13:45
Thursday 08:00 - 13:45
Friday 08:00 - 13:45
Saturday 08:00 - 13:45

Telephone

+923138363620

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamia High School Zhob posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category