Ali Garh High School Zahir Pir

Ali Garh High School Zahir Pir

Share

"Empowering students for a brighter future."

13/10/2024

. اعزاز !!!!!!!
پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن سے منسلک پارٹنرسکولز کے درمیان ہم نصابی سرگرمیوں کا آغاز 7 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک جاری رہے ان سرگرمیوں میں تمام پارٹنر سکولز کے مابین مختلف نصابی اور غیر ہم نصابی سر گرمیوں کے مقابلہ جات سب سے پہلے مرکز لیول میں مقابلہ جیتنے کے بعد تحصیل لیول پر مقابلہ جات کروائے گئے ۔تحصیل لیول پر مقابلہ جیتنے کے بعد ضلع لیول پر ان مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ۔
الحمدللہ ! تعمیر ملت ہائی سکول ظاہر پیر کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ 100 میٹر دوڑ مقابلہ میں محمد جہانگیر اور 200 میٹر دوڑ مقابلہ میں علی حسن جمیل نے ضلع لیول دوڑ مقابلہ جات میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔
ادارہ ہٰذہ میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباء کی تربیت ' کردار سازی اور خود اعتمادی پیدا کرنے کیلئے بھی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ ادارے میں زیر تعلیم طلباء معاشرے کا ایک اہم۔رکن ثابت ہوں اور ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں ۔
تعمیر ملت ہائی سکول ظاہرپیر اور علی گڑھ ہائی سکول کے ڈائریکٹر میاں مشرف فرید چنجن صاحب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد جن کے نظریے کی مطابق یہ سب کچھ ممکن ہوا

Photos from Ali Garh High School Zahir Pir's post 05/09/2024

تعلیم جناب میاں مشرف فرید صاحب چنجن کو ایسپائر کالج ظاہرپیر کا پرنسپل(گرلز پورشن)بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں یہ بلا شبہ ایسپائر گروپ آف کالجز کی بھی خوش قسمتی ہے کہ سر مشرف صاحب جیسا زیرک انسان اس کا سربراہ ہے

تقریبا عرصہ 25 سالہ سے تعلیمی میدان میں ہزاروں طالب علموں کو روشن مستقبل فراہم کر رہے ہیں اور اپنی خدا داد صلاحیتوں سے علی گڑھ ہائی سکول ، تعمیر ملت ہائی سکول ، آکسبرج انٹر نیشنل سکول سسٹم ظاہرپیر،گورنمنٹ پرائمری سکول نور حسن خواجہ،گورنمٹ پرائمری سکول حاصل پور میں اپنی زیر نگرانی طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کر رہے ہیں۔
اب انشاءﷲ بطور پرنسپل اسپائر کالج گرلز پورشن میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔دعا گو ہیں کہ اللہ پاک اسپائر کالج کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطاء کرے تاکہ ہمارے شہر کے بچے اور بچیاں بہترین تعلیمی ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں ۔ سر مشرف فرید چنجن اور اسپائر کالج ظاہرپیر کے لئے ڈھیر ساری دعائیں اور نیک خواہشات🌹🌹
منجانب
علی گڑھ ہائی سکول ظاہرپیر

23/08/2024

**سکول میں شہداء کے لیے دعا کی تقریب**

"آج ہمارے سکول میں سانحہ ماچھکہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک مختصر تقریب ہوئی۔ شہداء کی روحوں کے سکون اور قربانیوں کی قدر دانی کے لیے دعا کی گئی۔ اس تقریب نے ہمیں شہداء کی قربانیوں کی یاد دلائی اور وطن کی خدمت کا جذبہ تازہ کیا۔ اللہ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔"

Want your school to be the top-listed School/college?

Website