26/05/2026
*حج مبارک 2026! 🕋🤍*
---
اللہ رب العزت کی بارگاہ میں لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے اپنے بندوں کو ایک بار پھر اپنے گھر کی حاضری کا شرف عطا فرمایا۔
تمام عازمینِ حج کو دل کی گہرائیوں سے *حج مبارک* پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حج قبول فرمائے، آپ کی دعاؤں کو شرفِ قبولیت بخشے، اور آپ کو گناہوں سے پاک و صاف کر کے لوٹائے۔
ہماری دعا ہے کہ یہ مبارک سفر آپ کے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی، رحمت، مغفرت اور برکت کا ذریعہ بنے۔
آمین یا رب العالمین!
25/05/2026
*🏆 ہونہار اسکالرشپ فیز 1 – فیس 2 میں ہماری 20 طالبات کامیاب 🏆*
الحمدللہ! پنجاب حکومت کے *"چیف منسٹر ہونہار اسکالرشپ پروگرام"* کے تحت *فیز 1، فیس 2* میں *گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین یزمان* کیBS (4 year) programme سیشن 2024-2028کی *20 قابل طالبات* نے اسکالرشپ حاصل کر کے کالج کا نام روشن کیا ہے۔
یہ کامیابی ہماری طالبات کی محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ ہونہار پروگرام کے تحت ان طالبات کی تعلیمی فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی، تاکہ وہ بغیر کسی مالی رکاوٹ کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
*پرنسپل محترمہ ثمینہ یاسمین صاحبہ* اور پورا اسٹاف کامیاب طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔
---
*گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، یزمان*
_معیاری تعلیم، قابل طالبات، روشن مستقبل_
Maryam Nawaz Sharif
Director of Education Colleges Bahawalpur Division Bahawalpur
HED South Punjab
Higher Education Department-HED Punjab
Rana Sikandar Hayat
21/05/2026
انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026: گورنمنٹ گریجویٹ کالج براے خواتین یزمان میں امتحانی مرکز کا کامیاب انعقاد! 🎓
(HSSC)
کے سالانہ امتحانات کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج براے خواتین یزمان میں قائم امتحانی مرکز میں تمام انتظامات انتہائی منظم طریقے سے جاری ہیں۔
پرنسپل میڈم ثمینہ یاسمین صاحبہ اور کالج انتظامیہ کی کاوشوں سے طلبہ کو ایک پُرسکون، شفاف اور سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ بغیر کسی ذہنی دباؤ کے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔
✨ نمایاں انتظامات:
بیٹھنے کا بہترین اور کشادہ انتظام (Sitting Plan)
پینے کے صاف پانی اور ٹھنڈک کا مناسب بندوبست
امتحانی شفافیت اور ڈسپلن کی سخت نگرانی
ہم تمام طالبات کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو امتحانات میں شاندار کامیابی سے نوازے۔ آپ کی محنت کبھی رائیگاں نہیں جائے گی!
📌 طلبہ کے لیے اہم پیغام: اپنے رول نمبر سلپ، اصل شناختی کارڈ/بے فارم اور ضروری سامان وقت پر ساتھ لائیں اور امتحان شروع ہونے سے کم از کم نصف گھنٹہ پہلے مرکز تشریف لائیں۔
21/05/2026
Celebrating 75 Years of Everlasting Friendship between Pakistan and China at Government Graduate College — a bond built on trust, cooperation, peace, and shared progress. 🇵🇰🤝🇨🇳
The seminar highlighted the historic relations, CPEC achievements, cultural harmony, and the vision of a brighter future together.
Students participated enthusiastically through speeches, and patriotic performances to pay tribute to this iron brotherhood.
Director of Education Colleges Bahawalpur Division Bahawalpur Higher Education Department-HED Punjab
HED South Punjab
21/05/2026
*گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین یزمان* کے لیے ایک اور اعزاز! 🎉🏆*🌟
الحمدللہ! *ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب* کے *KPI پروگرام2026* کے تحت "Best Teachers" کی فہرست میں *گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین یزمان* کے 8 اساتذہ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
*محترمہ سمیرا شبیر صاحبہ* – وائس پرنسپل، اسسٹنٹ پروفیسر ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن
*محترمہ اقراء محبوب* – لیکچرار کامرس
*محترمہ عائشہ مسرت* – لیکچرار پولیٹیکل سائنس
*محترمہ رخسانہ کوثر* – لیکچرار پنجابی
*محترمہ ثناء فاطمہ* – لیکچرار سائیکالوجی
*محترمہ ثناء حیات* – لیکچرار بائیولوجی
*محترمہ* حافظہ ماہ گل*- لیکچرار اسلامیات
اس شاندار کامیابی کے موقع پر آج کالج میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ *پرنسپل محترمہ ثمینہ یاسمین صاحبہ* اور تمام اسٹاف ممبران نے کامیاب اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔
یہ کامیابی کالج کی تعلیمی معیاری کارکردگی اور اساتذہ کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم تمام کامیاب اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں کرتے ہیں۔
2026
---
*گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، یزمان*
_معیاری تعلیم، قابل اساتذہ، روشن مستقبل_
Director of Education Colleges Bahawalpur Division Bahawalpur
Higher Education Department-HED Punjab
HED South Punjab
21/05/2026
Eid ul Azha 2026 Holidays Government Graduate College for Women Yazman