12/05/2026
آج جی پی ایس گرڑئ میں نئے استادِ محترم احتشام الحق صاحب، سکنہ کاکڈ نے اپنی سروس کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ اور عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی محنت، قابلیت اور بہترین تدریسی صلاحیتوں کے ذریعے ادارے کی ترقی اور طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔