jamia Ahsan Al Uloom and Al Hassan suffa public school Angoor adda

  • Home
  • jamia Ahsan Al Uloom and Al Hassan suffa public school Angoor adda

jamia Ahsan Al Uloom and Al Hassan suffa public school Angoor adda Registered

شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس صاحب (شیخ ادریس صاحب) کی سوانحِ حیاتنام: مولانا محمد ادریس (شیخ الحدیث)معروف نام: شیخ ادریس...
06/05/2026

شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس صاحب (شیخ ادریس صاحب) کی سوانحِ حیات
نام: مولانا محمد ادریس (شیخ الحدیث)
معروف نام: شیخ ادریس صاحب
تاریخِ پیدائش: 1961ء
جائے پیدائش: ترنگزئی، ضلع چارسدہ، خیبر پختونخوا، پاکستان
خاندانی پس منظر
• والد: مولوی حکیم عبدالحق (مناظرِ اسلام کے نام سے مشہور)
• دادا: شیخ الحدیث مفتی شہزادہ (دارالعلوم دیوبند کے فاضل)
• پردادا: شیخ مولانا محمد اسماعیل (علامہ شمس الحق افغ ان ی کے استاد)
• آپ عالمی شہرت یافتہ عالمِ دین حضرت مولانا محمد حسن جان مدنی کے داماد تھے۔
• اولاد: دو بیٹے — مولانا انیس احمد (دینی مدرس) اور ڈاکٹر محمد سلمان (MBBS)۔
تعلیم
ابتدائی دینی تعلیم گھر پر والد اور دادا سے حاصل کی۔
میٹرک کے بعد دار العلوم نعمانیہ اتمانزئی چارسدہ سے تعلیم مکمل کی۔
اعلیٰ تعلیم دار العلوم ح ق ان ی ہ اکوڑہ خٹک سے حاصل کی، جہاں ان کے اہم اساتذہ میں شیخ الحدیث مولانا عبدالحق اکوڑوی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد فرید، مولانا عبدالحلیم زروبوی اور مولانا فضل الٰہی شاہ منصوری شامل تھے۔
عصری تعلیم: پشاور یونیورسٹی سے عربی اور اسلامیات میں ایم اے (اعلیٰ نمبروں کے ساتھ)۔
تدریسی خدمات
• 1983ء سے جامعہ نعمانیہ اتمانزئی میں تدریس کا آغاز۔
• بعد میں دار العلوم اسلامیہ تنگی میں شیخ الحدیث کے طور پر 9 سال تک دورۂ حدیث پڑھایا۔
• اپنے گاؤں میں 6 سال تک صحیح بخاری، جامع ترمذی اور مؤطا پڑھایا۔
• 2013ء سے دار العلوم نعمانیہ میں شیخ الحدیث اور صدر المدرسین کے عہدے پر فائز تھے۔
• دار العلوم ح قا نی ہ میں بھی ترمذی اور بخاری کے دروس دیتے رہے۔�آپ کے حلقۂ درس میں ہزاروں طلبہ مستفید ہوتے تھے (ایک سال میں تقریباً 2400 طلبہ بخاری و ترمذی پڑھتے تھے)۔ آپ کو درسِ حدیث کا خاص ملکہ حاصل تھا۔
سیاسی خدمات
• جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر چارسدہ رہے۔
• صوبائی سرپرستِ اعلیٰ اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن۔
• خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ممبر (2002-2007)۔
وفات: 5 مئی 2026ء کو اتمانزئی، چارسدہ میں نامعلوم ح مل ہ آوروں کی فائ رنگ سے ش ہ ید ہو گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ ان کی شہا د ت قبول فرمائے، درجات بلند فرمائے، اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور ان کے علوم و خدمات کو امت کے لیے باعثِ برکت بنائے۔ آمین

کل بروز بدھ صبح بوقت 08:30 جامعہ احسن العلوم انگوراڈہ کے سالانہ اسباق کے افتتاح ہوگا جس میں تمام اساتذہ کرام اور قدیم وج...
07/04/2026

کل بروز بدھ صبح بوقت 08:30 جامعہ احسن العلوم انگوراڈہ کے سالانہ اسباق کے افتتاح ہوگا جس میں تمام اساتذہ کرام اور قدیم وجدید طلبہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں
جاری کردہ : مہتمم مولانا محمد حسن صاحب مہتمم جامعہ احسن العلوم برمل انگوراڈہ

(     داخلے  جاری   ہیں    )تمام اہل انگوراڈہ اور بالخصوص قدیم وجدید طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 28 مارچ 2026 بروز ہفتہ ...
29/03/2026

( داخلے جاری ہیں )
تمام اہل انگوراڈہ اور بالخصوص قدیم وجدید طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 28 مارچ 2026 بروز ہفتہ جامعہ احسن العلوم انگوراڈہ کے داخلوں کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے
لہذا اپنے روشن مستقبل کیلئے بروقت داخلہ کرے
نوٹ: شعبہ حفظ کے اسباق جاری ہے ۔

نقشہ کتب جامعہ احسن العلوم انگوراڈہ برائے تعلیمی سال 2026ـ 2027 ء بمطابق ۱۴۴۷ـ۴۸ھ
23/02/2026

نقشہ کتب جامعہ احسن العلوم انگوراڈہ برائے تعلیمی سال 2026ـ 2027 ء بمطابق ۱۴۴۷ـ۴۸ھ

اوقات سحری و افطاری برائے علاقہ انگور اڈہ و مضافات انگور اڈہ جاری کردہ : مولانا محمد حسن صاحب مہتمم مدرسہ احسن العلوم بر...
03/02/2026

اوقات سحری و افطاری برائے علاقہ انگور اڈہ و مضافات انگور اڈہ
جاری کردہ : مولانا محمد حسن صاحب مہتمم مدرسہ احسن العلوم برمل انگور اڈہ ۔
ترتیب وتحریر : مولوی شفیع اللّٰہ حقانی ۔

20/11/2025

جامعہ احسن العلوم انگوراڈہ میں ماہانہ جائزہ کے موقع پر حضرت مہتمم صاحب نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات دے رہا ہے ۔

23/10/2025

Address

South Waziristan Lower

Telephone

+923325467480

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when jamia Ahsan Al Uloom and Al Hassan suffa public school Angoor adda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to jamia Ahsan Al Uloom and Al Hassan suffa public school Angoor adda:

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share