مبارک ہو سب کو یہ حج کامہینہ۔۔۔۔
مدرسہ حضرت حسّان بن ثابتؓ
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from مدرسہ حضرت حسّان بن ثابتؓ, Educational consultant, street 2, Jameelabad Taxila, Wah.
مدرسہ حضرت حسان بن ثابتؓ میں بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک اور بنیادی دینی مسائل کی تعلیم دی جاتی ہے۔
یہاں بچوں کو قاعدہ باتجوید، ناظرہ قرآن، حفظ القرآن، بنیادی مسائل اور نعت خوانی کی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے،
18/04/2026
18/04/2026
05/04/2026
برائے تعاون 🌙
مدرسہ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں الحمدللہ بچوں اور بچیوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم (قاعدہ، ناظرہ، حفظ، قرأت) کے ساتھ دینی و اخلاقی تربیت دی جا رہی ہے۔
بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث موجودہ جگہ ناکافی ہو چکی ہے، جس کے پیشِ نظر ایک نئی جگہ خریدنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔
آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس صدقۂ جاریہ میں اپنا حصہ ڈالیں اور آنے والی نسلوں کی دینی تعلیم میں شریکِ ثواب بنیں۔
📍 پتہ:
مدرسہ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ
گلی نمبر 2، محلہ جمیل آباد، نزد جی ٹی روڈ، ٹیکسلا واہ کینٹ
📞 الداعی الخیر:
حافظ و قاری افتخار حسین
🤲 آپ کا تعاون ایک روشن مستقبل کی بنیاد ہے
جزاکم اللہ خیراً
07/03/2026
تاریخ اسلام کی وہ عظیم القدر ہستیاں جن کے علم کے نور سے زمانہ آج بھی پر نور ہے اور وہ اعلی اخلاق اور عمدہ اوصاف کی وجہ سے آج بھی اسی طرح زندہ وجاوید ہیں جیسے ظاہری حیات میں تھیں ان میں سے ایک مرتبہ رتبہ ذات ام المومنین، زوجہ سید المرسلین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی ہے۔
یہ امیر المومنین حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نور نظر اور دختر نیک اختر ہیں۔
ازواج مطہرات میں سے یہی کنواری تھیں اور سب سے زیادہ بارگاہ نبوت میں محبوب ترین تھیں۔
حضور ﷺ کا ان کے بارے میں ارشاد ہے کہ کسی کے لحاف میں میرے اوپر وحی نازل نہیں ہوئی مگر حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا جب میرے بستر نبوت پر سوتی رہتی ہیں تو اس حالت میں بھی مجھ پر وحی الہی اترتی رہتی ہے۔ (بخاری، 2/552، حدیث: 3775)
حضور ﷺ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بڑی محبت تھی چنانچہ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کی یا رسول اللہ! آپ کے نزدیک سب سے پیارا انسان کون ہے؟ فرمایا: عائشہ۔ میں نے پھر پوچھا: اور مردوں میں سے؟ فرمایا ان کے والد (یعنی حضرت ابو بكر صديق)۔ (بخاری، 2/519، حدیث: 3662)
حضور ﷺ نے انکی فضیلت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: عائشہ کی فضیلت تمام عورتوں پر ایسی ہے جیسے ثرید کی سب کھانوں پر۔ (بخاری، 2/454، حدیث:3433)
07/03/2026
غزوۂ بدر جس نے یہ طے کردیا کہ آئیندہ آنے والا وقت مسلمانوں کے لیے فتح و نصرت لے کر آئے گا اور مسلمان پوری دنیا پر حکمرانی کریں گے۔
07/03/2026
مسلمانانِ عالم کے لیے یہ لمحۂ فکریہ ہے کہ اغیار پوری قوت کے ساتھ حملہ آور ہیں اور ہم ہیں کہ انگشت بدنداں بیٹھے ہیں۔ اگر اب بھی نہ جاگے تو پھر سب توشتۂ دیوار پڑھ لیں۔
اقبال کے اس شعر کے مصداق
"ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
نیل کے ساحل سے تابخاکِ کاشغر"
اللہ پاک ہمارے مسلم حکمرانوں کو غیرت ایمانی عطافرمائے اور انہیں سمجھ عطافرمائے۔آمین۔
27/02/2026
مدرسہ حضرت حسّان بن ثابت ؓ میں بچوں اور بچیوں کو قرآن کریم کی تعلیم دی جاتی ہے۔
بنیادی خصوصیات:
بنیادی قاعدہ مع تجوید
ناظرہ قرآن مجید
حفظ القرآن
اخلاقی تربیت
بنیادی دینی مسائل (نماز، طہارت، وضو، غسل، فرائض) کی تعلیم
قرأت و نعت خوانی کی تربیت
ادارے کی تعمیرات اور اخراجات کے لیے مالی معاونت و تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔
برائے رابطہ:
0303-5241012 /0313-5408966
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Address
Wah
47060