12/09/2026
عہدِ پاکستان
وطن سے محبت صرف الفاظ نہیں، بلکہ ذمہ داری، کردار اور عمل کا نام ہے۔
اسکول میں “Pledge for Pakistan" کے تحت منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کا مقصد طالبات میں حب الوطنی، قومی ذمہ داری، نظم و ضبط اور مثبت کردار کا شعور اجاگر کرنا ہے۔
ہماری طالبات کا یہ عہد ہے کہ وہ علم حاصل کریں گی، اپنے کردار کو مضبوط بنائیں گی، قانون اور نظم و ضبط کا احترام کریں گی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔
آج کا عہد، کل کا روشن پاکستان۔ میرا عزم — میرا پاکستان