13/04/2026
کمفرٹ زون اور مستقبل
انسان کا دماغ قدرتی طور پر کمفرٹ زون میں رہنا پسند کرتا ہے۔ جہاں اس کو کوئ چیلنج یا مشکل نظر آتی ہے وہیں یہ متبادل آسان راستے دیکھنے لگتا ہے۔
ہم میں سے ہر شخص اپنا مستقبل بہتر بنانا چاہتا ہے لیکن مشکلات کا سامنا کئے بغیر۔ ہم چاہتے ہیں کہ بغیر کسی مشکل کہ ہم زندگی میں کامیاب ہو جائیں یا ہمیں کوئ ایسا شخص ملے جو ہمارے راستے میں آنے والی تمام مشکلات اور پریشانیوں سے بچا کر کسی طرح ہمیں ہمارے مطلوبہ مقام یا مطلوبہ چیز یعنی گول تک پہنچا دے۔
وطنِ عزیز کہ موجودہ حالات میں تقریباً ہر شخص خاص کر نوجوان نسل کا ہر فرد بیرون ملک جان چاہتا ہے اور زیادہ تر لوگ اس مقصد کیلئے اسٹڈی ویزہ جو کہ نسبتاً آسان اور محفوظ راستہ ہے کا چناؤ کرتے ہیں۔
لیکن تقریباً 80 فیصد وہ نوجوان جو اپنے بہتر مستقبل کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں اس سوچ کہ حامل ہیں کہ ہمیں کچھ نا کرنا پڑے اور کوئ کنسلٹنٹ یا ایجنٹ ایسا ملے جو جادو سے ہمیں بس ویزہ دے دے۔
یعنی نمبر خواہ کتنے ہی برے ہوں، کمیونیکیشن اسکلز ایک میٹرک کہ طلبعلم کی بھی ہم سے بہتر ہوں، کیریئر موٹیویشن زیرو ہو اور لینگویج ٹیسٹ کا نام سنتے ہی ہمیں بخار ہو جاتا ہو لیکن ان سب کمزوریوں کہ باوجود بھی جو شخص امریکا، کینیڈا،آسٹریلیا، یورپ یا کسی بڑے ایشیائی ملک کا ویزہ اپنا حق سمجھتا ہو لیکن وہ حق حاصل کرنے کیلئے جس قدر محنت درکار ہے وہ نا کرنا چاہتا ہو اور کوئ ایسا شخص ڈھونڈنے نکل پڑے جو اس سے پیسے لے لے اور کسی طرح اس کا کام کردے تو ایسے شخص کو پیار سے چہرہ چوم کر اس کو دعا دینا ہی بنتا ہے کہ اللہ تجھے حقیقت شناس بنائے۔
یہاں ایک مصرعہ یاد آرہا ہے کہ
"خدا کرے تجھ پر حقیقت کا راز کھل جائے"
خدا جانے کس شاعر کا مصرعہ ہے اور مکمل شعر کیا ہے لیکن یہاں مکمل فٹ بیٹھتا ہے۔
بھائ بات صاف اور کھری یہ ہے کہ اگر آپ بہتر مستقبل کیلئے اسٹڈی ویزہ پر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو ایک اچھا کنسلٹنٹ آپکی پروفائل میں ویک پوائنٹس ہائلائٹ کر کہ انکو بہتر بنانے میں آپکی مدد کر سکتا ہے اور یہاں قابلِ غور لفظ مدد ہے جی سرکار! محنت آپکو ہی کرنا پڑے گی وہ بس آپکو وہ ایریاز دکھا دے گا جہاں آپکو محنت کی ضرورت ہے، آپ کہ کچھ ڈاکومنٹس جیسے کہ موٹیویشن لیٹر وغیرہ خود لکھ دے گا اور آپکو انٹرویو کی بھی تیاری کروا دے گا لیکن جناب کو زیادہ محنت خود ہی کرنا پڑیگی کیونکہ نا ہی آپ آلادین ہیں اور نا آپکا کنسلٹنٹ آلادین کہ چراغ سے نکلا ہوا جن جو جادو سے آپکی برسوں کی کمزوریاں آپ کہ محنت کئے بغیر چند ماہ میں ختم کر دیگا۔
اور رہی بات ان 20 فیصد افراد کی جن کہ نمبر اچھے ہیں، کمیونیکیشن اسکلز بھی معقول ہیں اور انہوں نے لینگویج ٹیسٹ بھی کیا ہوا ہے تو ایک اچھا کنسلٹنٹ ان کی پروفائل کو مزید مضبوط بنا کہ ان کو کامیابی کہ تھوڑا قریب کر دیگا۔ تو میرے بھائی اگر آپ کے گھر والے آپ پر بیرون ملک جانے کیلئے خرچہ کر رہے ہیں یا آپ خود اس قابل ہیں کہ سارا خرچ برداشت کر سکیں تو کسی بڑے ملک جانے کیلئے اگر آپ محنت کر سکتے ہیں تو بیرون ملک اسٹڈی ویزہ کیلئے اپلائی کریں ورنہ بھائ اپنا پیسہ اور وقت دونوں کی حفاظت کریں اور جہاں ہم جیسے اتنے افراد پاکستان میں رہ رہے آپ بھی ہمارے ساتھ وطنِ عزیز میں رہیں اور اپنی زندگی بہتر بنانے کیلئے یہاں جہدوجہد کریں کیونکہ بہتر مستقبل کیلئے محنت شرط ہے وہ چاہے اپنے ملک میں ہو یا بیرون ملک۔
واسلام۔
ممکنہ طور پر اگلی تحریر میں لینگویج ٹیسٹ کی افادیت پر بات کریں گے اگر دل چاہے تو فالو کر لیں ورنہ خوش رہیں۔
About the Writer
حماد انصر ایک ایجوکیشنل کنسلٹنٹ ہیں جو تعلیم پر بات کرتے ہیں اور اسٹوڈنٹس و والدین کو بیرونِ ملک تعلیم کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ بہتر فیصلے کر سکیں، اپنے وقت اور پیسے دونوں کا درست استعمال کر سکیں اور ممکنہ نقصان سے بچ سکیں۔
📱Contact: +92 300 6272767
🌍 Social Media: Your Study
Buddy – Hammad Anser