06/10/2026
اساتذہ کا دن — ہمارے محسن اساتذہ کے نام
اساتذہ وہ عظیم ہستیاں ہیں جو قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔ آپ کی محنت خلوص اور انتھک کاوشوں کی بدولت ہمارے بہت سے بچے کامیابی کی منزلیں طے کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ آج ہم جس فخر کے ساتھ سر اٹھا کر چلتے ہیں، اس میں ہمارے اساتذہ کی محنت اور کردار کا بنیادی حصہ ہے۔
میں اپنے تمام اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں اور دل کی گہرائیوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آپ ہماری ٹیم کا قیمتی حصہ ہیں اور آپ کی محنت ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔
وہاڑی کے اساتذہ انتہائی محنت ذمہ داری اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ کی یہ کاوشیں نہ صرف بچوں کے مستقبل کو روشن کر رہی ہیں بلکہ پورے معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
آپ کی محنت، ہمارا فخر
آپ کے شاگردوں کی کامیابی ہماری کامیابی۔
تمام اساتذہ کو یومِ اساتذہ پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین اور نیک تمنائیں۔
شازیہ انور
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) وہاڑی