Deputy Director Colleges Vehari

Deputy Director Colleges Vehari

Share

Welcome to the Official page of the Office of Deputy Director Colleges, Vehari.

12/08/2026

یومِ آزادی کی خوشیوں اور قومی جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بورے والا، گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بورے والا، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین گگو منڈی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین شیخ فاضل، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ماچھیوال اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین لڈن کی عمارات کو خوبصورت برقی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔

سبز و سفید روشنیوں میں نہائے یہ تعلیمی ادارے حبِ وطن، قومی یکجہتی اور آزادی کے جذبےکی دلکش تصویر پیش کر رہے ہیں۔ یہ روشنیاں اس عزم کی بھی علامت ہیں کہ ہمارے کالجز علم و شعور کی روشنی سے نئی نسل کے مستقبل کو مزید روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جشنِ آزادی مبارک
پاکستان زندہ باد۔

#14اگست

Photos from Deputy Director Colleges Vehari 's post 12/08/2026

ضلع وہاڑی کے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بورے والا، گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وہاڑی، اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میلسی میں نئے اکیڈمک بلاکس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

نئے اکیڈمک بلاکس کی فراہمی پر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور وزیرِ برائے ہائر ایجوکیشن جناب رانا سکندر حیات کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ یہ منصوبے طلبہ و طالبات کے لیے بہتر تعلیمی ماحول، اضافی کلاس رومز اور معیاری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Higher Education Department-HED Punjab Rana Sikandar Hayat

Photos from Deputy Director Colleges Vehari 's post 12/08/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بورے والا میں داخلہ مہم 2026-27 بھرپور انداز میں جاری ہے۔ پرنسپل، فیکلٹی ممبران اور سٹاف کی مسلسل محنت اور مؤثر کاوشوں کے باعث طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے روشناس کرانے اور زیادہ سے زیادہ داخلوں کے حصول کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

محنت، ٹیم ورک اور عزم—کالج کی کامیاب داخلہ مہم کی پہچان۔

Higher Education Department-HED Punjab Rana Sikandar Hayat

Photos from Deputy Director Colleges Vehari 's post 12/08/2026

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے سانجھی سبزی پروگرام کے تحت ضلع وہاڑی کے سرکاری کالجز میں طلبہ، اساتذہ اور سٹاف کے لیے سبزیوں کی کاشت کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ اقدام نہ صرف مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے میں معاون ہے بلکہ عوامی فلاح، طلبہ دوست پالیسیوں اور روزمرہ ضروریات کو آسان بنانے کے حکومتی عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ ضلع وہاڑی کے سرکاری کالجز میں اس پروگرام کا مؤثر انعقاد اس بات کا مظہر ہے کہ تعلیمی ادارے صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ طلبہ و ملازمین کی فلاح و بہبود کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔

سہولت بھی، بچت بھی — پنجاب کے نوجوانوں اور تعلیمی برادری کے لیے ایک اور مثبت قدم ۔

#تعلیم

Higher Education Department-HED Punjab Rana Sikandar Hayat

Photos from Deputy Director Colleges Vehari 's post 12/08/2026

پاک چین سفارتی تعلقات اور دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو اجاگر کرنے کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج وہاڑی اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وہاڑی میں طلبہ و طالبات کے لیے مضمون نویسی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز وہاڑی، جناب دلاور حسین نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج وہاڑی کا دورہ کرکے مقابلہ جات کا جائزہ لیا اور پرنسپل سید غلام محمد بخاری کے ہمراہ طلبہ کی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

طلبہ نے پاک چین دوستی، باہمی تعاون اور دونوں ممالک کے روشن مشترکہ مستقبل کے مختلف پہلوؤں پر اپنی فکری و تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں قومی و بین الاقوامی شعور، تحقیق اور مثبت سوچ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

پاک چین دوستی زندہ باد 🇵🇰🤝🇨🇳

Higher Education Department-HED Punjab Rana Sikandar Hayat

11/08/2026

Makkah Joint Defense Agreement signed between Pakistan, Saudi Arabia and Turkiye.

Higher Education Department-HED Punjab Rana Sikandar Hayat

Photos from Deputy Director Colleges Vehari 's post 11/08/2026

Enrollment Drive for Intermediate Classes at Government Associate College for Women Gaggo Mandi, Burewala.

Higher Education Department-HED Punjab Rana Sikandar Hayat

Photos from Deputy Director Colleges Vehari 's post 11/08/2026

Admission Drive (1st Year) in Progress at Government Graduate College for Women Vehari.

Higher Education Department-HED Punjab Rana Sikandar Hayat

Photos from Deputy Director Colleges Vehari 's post 11/08/2026

Admission Drive in full swing at Government Graduate College for Women Burewala.

Higher Education Department-HED Punjab Rana Sikandar Hayat

Want your school to be the top-listed School/college in Vehari?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Government Graduate College Vehari
Vehari
61100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00